فہیم بھائی کا انٹرویو

فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی السلام علیکم۔
ہماری جناب سے آپ کی خدمت میں سوالات باغرض جوابات پیش خدمت ہے ۔آپ پہلے پوچھے گئے سوالات کے جوابات مکمل کرلیں اور پھر ہمارے سوالات کے جوابات دینے کا آغاز فرمائیں ۔آپ اپنی پسند کے سوال کو مدنظر رکھتے ہوئے جواب دیں ۔
وعلیکم السلام بھائی عدنان بھائی۔
جی ہم کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے سوالات کے تشفی بخش جوابات فراہم کرسکیں:)

01 : اردو محفل پر آمد کیسے ہوئی ، اردو محفل فورم کی ایسی کیا خصوصیات ہیں جن کی وجہ سے آپ نے محفل کی رکنیت حاصل کی؟
آمد تو نیٹ پر ابن صفی صاحب کے ناول تلاشتے ہوئی تھی اور یہ 2006 کی بات ہے جب نیٹ پر ان کے ناول اس طرح نہیں دستیاب تھے جیسے آج کل۔
تو اسی تلاش نے اردو محفل کا راستہ دکھایا۔ اس سے پہلے ہمیں فورم نامی کسی چیز سے واقفیت بھی نہ تھی:)
یہاں دیکھا تو بڑے زرو و شور سے کتابوں کو یونی قوڈ میں برقیانے کی باتیں چل رہی تھیں۔ تو ہمیں وہ تو پلے نہ پڑیں۔
البتہ ہمیں جس ناول کی تلاش تھی اس کے متعلق پوچھنے کے لیے ہم یہاں رجسٹر ہوئے اور سیدھا اسی کا سوال داغ دیا۔
اور پھر حیرت و خوشی کا جھٹکا لگا کہ ایک صاحب نے وہ ناول ہمیں ایک بار بولنے پر ہی اسکین کرکے فراہم کردیا۔
بس پھر اس کے بعد سے ہی ہمارا یہاں مستقل ڈیر ہے:)
اور وہ صاحب قیصرانی بھائی تھے۔ جن سے ہمیں آج بھی بے حد محبت ہے :)
پر خود وہ اردو محفل سے شاید روٹھے روٹھے چلنگ:-(

02 : اردو محفل کا کون سا زمرہ آپ کو دلچسپ اور پسند ہے ؟
ہمارے لیے تو پوری محفل ہی ایک زمرہ ہے ہم نے کبھی اس کو الگ الگ زمروں کی مد میں نہیں دیکھا:)

03 : اردو محفل کے کون سے محفلین سے آپ متاثر ہیں، اس کی کیا وجوہات ہیں ؟
04 : اردو محفل کے 05 ایسے محفلین کا نام تحریر کریں جن کو آپ پسند کرتے ہیں اور پسندیدگی کس وجہ سے ہے یہ بتائیں ؟
یہ دونوں سوال تو لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں۔
لیکن ان کا جواب دینے کو میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
بس یوں سجھ لیں کہ مجھے کچھ محفلین سے عشق ہے۔
کچھ سے محبت آج بھی ہے۔
کچھ ہیں جو دل میں بسے ہیں اور کچھ یادوں میں
کچھ ہیں جن کے گم ہوجانے سے اداسی ہے
کچھ ہیں جن کا سوچ کر اطمینان ہے کہ چلو خیر خبر تو ہے
کچھ ایسے ہیں جن کو لے کر ایک فلم بھی بنائی جاسکتی ہے
اور کچھ!
بس آگے کچھ کا لکھنے بیٹھا تو خود میں ہی ایک پوری کہانی لکھ ڈالوں گا:)


05 : اردو محفل پر ہونے والے بحث و مباحثے آپ کی نظر میں علم و تحقیق کے مطابق ہوتے ہیں یا بس وقت گزاری کی جاتی ہے ؟
یہ تو انسان پر ہے کہ وہ چاہے تو اس سے علم میں اضافہ کرے یا پھر بس ایویں ہی ٹائم پاس کرے۔
ویسے یہاں اکثر بحث و مباحثے ۔ آگے چل کر پھڈے کی شکل اختیار کرلیتے ہیں:sidefrown:

06 : اردو محفل آپ کی نظر میں اردو زبان کی جو خدمت کر رہی ہے تو آپ اس سے مطمئن ہے یا اس میں اور بہتری لانے کی گنجائش ہے؟
اردو محفل کی انفرادیت ہے کہ 13 سال سے اب تک قائم و دائم ہے بلکہ خوب سے خوب تر کی جانب گامزن ہے۔
باقی بہتری کی گنجائش تو ہر جگہ رہتی ہے۔
خود ہمیں نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی سے بولنا کہ پلیز کروم میں جو اردو ایڈیٹر کام نہیں کرتا اس کا کچھ کریں۔
مزے کی بات کہ ایڈیر لاگ ان پینل، سرچ پینل میں کام کرتا ہے لیکن پوسٹ کرتے وقت نہیں :(

07 : اردو محفل کے منتظمین کی طرف سے آپ کو مدیر بنانے کا فیصلہ کیا جائے تو آپ یہ فیصلہ قبول کریں گے ؟
اب تو
ہرگز نہیں :)


08 : اردو محفل کے کس محفلین سے ملاقات کی تمنا رکھتے ہیں؟
ہائے یہ سوال بھی!

10 : اردو محفل پر کیا کوئی ایسا محفلین بھی ہے جس کے تبصروں سےآپ بیزار ہیں اور دن رات اس محفلین کی معطلی کی دعا کرتے ہیں؟

ایسا تو کوئی نہیں:)
 
آخری تدوین:

مقدس

لائبریرین
یہ دونوں سوال تو لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں۔
لیکن ان کا جواب دینے کو میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
بس یوں سجھ لیں کہ مجھے کچھ محفلین سے عشق ہے۔
کچھ سے محبت آج بھی ہے۔
کچھ ہیں جو دل میں بسے ہیں اور کچھ یادوں میں
کچھ ہیں جن کے گم ہوجانے سے اداسی ہے
کچھ ہیں جن کا سوچ کر اطمینان ہے کہ چلو خیر خبر تو ہے
کچھ ایسے ہیں جن کو لے کر ایک فلم بھی بنائی جاسکتی ہے
اور کچھ!
بس آگے کچھ کا لکھنے بیٹھا تو خود میں ہی ایک پوری کہانی لکھ ڈالوں گا:)

فہیم بھیا میں ان سب میں کہاں آتی ہوں ۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
 

زیک

مسافر
جب آپ نے بال بڑھائے اور پونی ٹیل رکھی تھی تو آپ کے والدین کا کیا ری ایکشن تھا؟
 

فہیم

لائبریرین
جب آپ نے بال بڑھائے اور پونی ٹیل رکھی تھی تو آپ کے والدین کا کیا ری ایکشن تھا؟
پونی ٹیل اگر گھر میں باندھی جاتی اس کو ایسے ہی کاٹ کر اس کا برش بن جاتا۔
بال بڑھانے پر والدین کی جانب سے کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
 
Top