فکسنگ اسکینڈل؛ عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد

جاسم محمد

محفلین
فکسنگ اسکینڈل؛ عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد
ویب ڈیسک پير 27 اپريل 2020
2036371-umarakmal-1587988183-989-640x480.jpg

کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو معطل کیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل پر 3 سال تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

فکسنگ اسکینڈل میں جسٹس (ریٹائرڈ) فضل میران چوہان کی سربراہی میں پی سی بی ڈسپلنری پینل نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کا اطلاق 20 فروری 2020 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو معطل کردیا تھا، ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پی ایس ایل سے قبل مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اور عمر اکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق بورڈ کو بر وقت مطلع نہ کر سکے، بعد ازاں برطانوی کرائم ایجنسی کے شواہد کے بعد عمر اکمل کے خلاف تحقیقات میں تیزی آئی۔
 

جاسم محمد

محفلین
عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے تھی ، راشد لطیف
زبیر نذیر خان / اسپورٹس رپورٹر منگل 28 اپريل 2020

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے تھی، نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو سزا تو ملنی ہی تھی،البتہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ سلسلہ رکنے والا نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس معاملے پر قانون سازی کر کے پارلیمنٹ سے باقاعدہ طور پر منظوری دلا کرآئین کا حصہ بنایا جائے۔

یوں آئندہ پی سی بی کو اس قسم کے معاملات پر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی، قانون کی روشنی میں تعزیراتی جرم کی بنا پر قصوروار سزا کا حقدار ٹھہرے گا،ایک سوال پر راشد لطیف نے کہا کہ عمر اکمل کے لیے تین سال کی سزا کا فیصلہ بہت کم ہے، یہ دورانیہ پلک جھپکتے ہی ختم ہو جائے گا، اس سے پہلے بھی جن کرکٹرز کو سزائیں ہوئی وہ اپنی سزا مکمل کرکے واپس کرکٹ کے میدانوں میں آگئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہاکہ عمراکمل بگڑے ہوئے بچے کی مانند ہیں،انھوں نے مسلسل غلطیاں کرکے اپنے ساتھ ناانصافی کی، انھیں کرکٹ کیریئر کے دوران بہت زیادہ مواقع ملے،میں عمر اکمل کا کوچ رہا ہوں اور یہ بات میرے علم میں ہے کہ وہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہر سال پابندیوں کا شکار ہوتے رہے۔

باسط علی نے کہا کہ عمراکمل کو ملنے والی سزا سے ان کے سسر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کی روح کو بھی تکلیف پہنچی ہوگی۔ عمر اکمل کی پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعث افسوس ہے کہ ٹیم کا ایک اچھا کھلاڑی جرم کا مرتکب ہوا اور اسے سزا ملی،انھوں نے کہاکہ عمراکمل کو اس کے جرم سے زیادہ سزا ملی، تین سال کا عرصہ بہت زیادہ اور اس مدت میں ایک اچھے کرکٹر کا کیریئر ختم ہونے کا بھی امکان ہوتا ہے،پی سی بی کو چاہیے تھاکہ وہ عمراکمل کو تنبیہ کرکے مختصر سزا دیتی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
رمیز راجہ کا بیان بھی اچھا ہے، موصوف کا کہنا ہے کہ ان جواریوں پر صرف کرکٹ کھیلنے کی پابندی نہیں لگنی چاہیئے بلکہ ان پر کرمنل کیس چلا کر ان کو جیل بھی بھیجنا چاہیئے۔
 
Top