فوٹو گراافی کے سلسلے میں درکار اصلاح :)

فوٹو گرافی سلسلے میں درکار اصلاح :)
ذیل کی تصویر میں نے سونی ایریکسن کیمرہ K750i کی مدد سے بنائی اور پوری کوشش تھی کہ ایک خوبصورت تصویر بنے۔ یعنی کوئی اتفاقی تصویر نہیں بلکہ سوچی سمجھی تصویر ہے۔ :)
اردو محفل میں زبردست فوٹو گرافروں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں یہ جاننا اور سمجھنا اور سیکھنا چاہتا ہوں کہ اس تصویر کو مزید کس طرح بہتر بنایا جا سکتا تھا۔ :) :)

14m43rt.jpg
 

زیک

مسافر
تصویر کی توجہ درمیان والے درخت پر ہے مگر وہ صحیح فوکس میں نہیں۔ کیا اس وقت ہوا چل رہی تھی؟

کئی دفعہ جس شخص یا چیز کی طرف آپ تصویر کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں اسے عین درمیان میں رکھنے سے تصویر کچھ بورنگ ہو جاتی ہے۔ درمیان سے ہٹ کر کمپوز کرنا کچھ خوبصورتی بڑھا سکتا ہے۔

رنگ: جب تصویر میں ایک رنگ غالب ہو تو رنگ کچھ اصل سے بدل جاتے ہیں۔ یہ وائٹ بیلنس کا مسئلہ ہے جسے کیمرے یا سافٹویر میں بہتر کیا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں بھی وائٹ بیلنس میں معمولی تبدیلی اسے بہتر کر سکتی ہے۔ (کچھ وقت ملے تو وائٹ بیلنس پر یہاں ڈسکشن اور تجربات کا ارادہ ہے)
 

arifkarim

معطل
تصویر کو زوم کر کے دیکھیں۔ اسکے پکسلز شارپ نہیں ہیں مگر دھندلے ہیں۔ فوٹو شاپ میں اسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ یا بہتر لینز / کیمرہ ٹرائی کریں۔
 

ثامر شعور

محفلین
لئیق احمد
میں تنقید میں بہت اچھا نہیں ہوں اور خود بھی ابھی سیکھ رہا ہوں - کوشش کرتا ہوں کہ اپنا حصہ ڈال سکوں-
میرا خیال ہے کہ سب سے زیادہ بہتری composition میں لائی جا سکتی تھی۔ اگر صرف درخت کی تصویر لینا چاہ رہے تھے تو اسے کسی طرح دلچسپ بنا سکتے تھے (خود سوچیں )
مثال کے طور پر یہاں دیکھیں
اور اگر پورا منظر لینا چاہ رہے تھے تو وہ اس تصویر میں نظر نہیں آرہا
تکنیکی اعتبار سے ابھی بات نہیں کر رہا کہ اچھی compositionاتنی ہی ضروری ہے جتنی تکنیک۔
میں کوشش کرتا ہوں کہ زیک والے دھاگے میں کچھ بنیادی باتوں کے ساتھ حصہ ڈالوں-
 
اگر پورا منظر لینا چاہ رہے تھے تو وہ اس تصویر میں نظر نہیں آرہا
میں پورا منظر نہیں لینا چاہ رہا تھا۔ میں اس درخت کی تصویر لینا چاہ رہا تھا۔
میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اگر میں اپنی جگہ تبدیل کر کے اس درخت کے پس منظر میں زیادہ سے زیادہ آسمان لے آتا تو تصویر زیادہ بہتر بنتی۔ :)
تصویر کو زوم کر کے دیکھیں۔ اسکے پکسلز شارپ نہیں ہیں مگر دھندلے ہیں۔
یہ 2 میگا پکسل کا فون کیمرہ ہے۔ میں فوٹو گرافی کے لئے فون کیمرہ ہی استعمال کرتا ہوں اور کر سکتا ہوں :)
 

فرخ

محفلین
یہ ناچیز اس قابل ہرگز نہیں ہے کہ اسے اچھے فوٹوگرافر کے طور پر ٹیگ کیا جا سکے۔۔۔ ۔۔

میری ناقص رائے میں دراصل یہ آپ کے کیمرے کے فوکس اور کم میگا پکسل کی وجہ لگ رہی ہے کہ تصویر بہت صاف نہیں ہے۔۔ مگر جس زاوئے سے آپ نے بنائی ہے وہ اتنا برا نہیں۔۔ البتہ جب بھی آپ ایسے کسی چیز کو درمیان میں فوکس میں لائیں تو کوشش کریں کہ اوپر نیچے اور سائیڈز میں سے بھی کچھ جگہ آس پاس کی چیزوں کو دیں۔۔۔ جیساکہ اس تصویر میں مجھے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ اوپر سے آسمان کا کچھ حصہ بھی شامل ہونا چاہئیے تھا، جتنا کہ نیچے سے سبز زمین۔۔ اور میری ذاتی رائے میں، سیدھے ہاتھ کی طرف سے اتنا ہی کراپ کریں جتنا فاصلہ الٹے ہاتھ کی طرف درخت سے بارڈر تک چھوڑا گیا ہے۔۔۔
 
Top