تھیم فوٹوگرافی کھیل فوٹوگرافی کھیل 22: ماضی/تاریخ

زیک

مسافر
آپ کی اپنی فوٹوگرافی کے اس کھیل کی یہ اکیسویں قسط ہے۔ اس کے قوانین ضرور پڑھیں۔ اہم‌ترین اصول یہی ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔

اکیسویں قسط: جولائ 6 تا 19
تھیم: ماضی/تاریخ
 

زیک

مسافر
ضروری نہیں کہ آپ عنوان کو literally لیں۔ اسے آپ نے interpret کرنا ہے۔ آپ کی تصویر کا کوئ تعلق کسی طریقے سے عنوان سے ملنا چاہیئے اور بس۔ اس تھیم ہی کو لے لیں۔ کوئ بھی ایسی تصویر کو کسی طرح ماضی سے تعلق رکھتی ہو وہ چلے گی۔ مثال کے طور پر آپ کے ماضی سے متعلق کوئ چیز یا جگہ یا پھر کوئ تاریخی عمارت یا شے یا شخصیت وغیرہ۔

میں تو ذرا لیٹ تصویر پوسٹ کروں گا کہ چھٹیوں پر جا رہا ہوں۔
 

زیک

مسافر
3726695369_bd7a8d44c0.jpg


کولیسیم، روم، اٹلی
 

ماوراء

محفلین
ویلکم بیک زیک۔
تصویر بہت زبردست ہے۔ امید ہے اٹلی کا ٹرپ اچھا رہا ہو گا۔ باقی تصاویر بھی جلدی سے کہیں اپلوڈ کر دیں۔
 

تعبیر

محفلین
زیک اسکی کچھ تاریخ و تفصیل تو بتائیں (اگر ہو سکے تو)‌

اور ہاں میں تصاویر کا ڈھیر لگا دیتی ہوں یہاں اکثر تو اس ٹاپک کو چسپاں کیا کریں دو ہفتے تک
 

ابوشامل

محفلین
زیک اسکی کچھ تاریخ و تفصیل تو بتائیں (اگر ہو سکے تو)‌

اور ہاں میں تصاویر کا ڈھیر لگا دیتی ہوں یہاں اکثر تو اس ٹاپک کو چسپاں کیا کریں دو ہفتے تک
ادی تعبیر! اردو وکیپیڈیا کا یہ لنک دیکھئے
باقی اس کے بارے میں مزید سمجھنے کے لیے فلم "Gladiator" دیکھ لیں :)
 

خرم

محفلین
یہ کیا بھیا؟‌پندرہ سو میں سے صرف ایک؟
بخیلی ہے یہ فیاضی نہیں (اقبال سے معذرت کےساتھ)
 

زیک

مسافر
ویلکم بیک زیک۔
تصویر بہت زبردست ہے۔ امید ہے اٹلی کا ٹرپ اچھا رہا ہو گا۔ باقی تصاویر بھی جلدی سے کہیں اپلوڈ کر دیں۔

ٹرپ بہترین رہا۔ تصویریں ویک‌اینڈ کے بعد اپلوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

زیک اسکی کچھ تاریخ و تفصیل تو بتائیں (اگر ہو سکے تو)‌

اور ہاں میں تصاویر کا ڈھیر لگا دیتی ہوں یہاں اکثر تو اس ٹاپک کو چسپاں کیا کریں دو ہفتے تک

چسپاں کرنے کا آئیڈیا اچھا ہے۔ شکریہ۔

کولوسیم روم میں واقع ہے اور 70 اور 80 عیسوی کے درمیان فلاوین خاندان نے بنوایا تھا۔ اس میں 40 سے 50 ہزار لوگوں کی جگہ موجود ہے۔ یہاں مختلف گیمز اور شو ہوا کرتے تھے۔

ادی تعبیر! اردو وکیپیڈیا کا یہ لنک دیکھئے
باقی اس کے بارے میں مزید سمجھنے کے لیے فلم "Gladiator" دیکھ لیں :)

فلم Galdiator ضرور دیکھیں مگر پلیز تاریخ فلموں سے نہ سیکھیں۔

یہ کیا بھیا؟‌پندرہ سو میں سے صرف ایک؟
بخیلی ہے یہ فیاضی نہیں (اقبال سے معذرت کےساتھ)

مزید بھی پوسٹ کرتا ہوں جلد۔ اس کھیل کی ڈیڈلائن نزدیک تھی سو ایک پوسٹ کر دی۔
 
Top