فوٹوشاپ ایک جائزہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
گرافکس ڈیزائننگ کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے سافٹ ویئر ایڈوبی فوٹوشاپ کو شاید ہی کوئی نہ جانتا ہو۔فوٹوشاپ فوٹو ایڈٹنگ ، گرافکس ، اشتہارات کے ڈیزائن بنانے ، بہترین شہکار بنانے ، لوگو ڈیزائن کرنے غرض ہر کام جو گرافکس سے جڑتا ہو وہ فوٹو شاپ میں ممکن ہے۔ایڈوبی کمپنی کی جانب سے 23 اپریل 2012 کو فوٹوشاپ کا نیا نسخہ سی ایس 6 ( CS6 ) متعارف کروایا گیا ہے۔اس نسخہ میں فوٹو کے ساتھ ساتھ ویڈیو ایڈیٹنگ کے فیچرز بھی رکھے گئے ہیں۔
تاریخ

یہ 1987 کی بات ہے مشی گن یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی طالب علم تھامس نول نے ایسا پروگرام بنانے کی کوشش کی جو مونوکروم تصاویر کو گرے اسکیل پر دکھا سکے۔اس پروگرام کو بنانے میں تھامس نول کے بھائی ، جان نول نے بھی حصہ لینا شروع کردیا۔تھامس نے 6 ماہ کے وقفہ میں اپنے بھائی کے ساتھ مل کر پروگرام تیار کرنے کی بھر پور کوشش کی۔جان نول نے تھامس کو مشورہ دیا کہ اس سافٹ ویئر کو مکمل فوٹو ایڈیٹنگ پروگرام میں بدلا جائے۔تھامس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 1988 میں سافٹ ویئر تیار کرلیا۔جس کے بعد اس سافٹ ویئر کا نام امیج پرو رکھا گیا لیکن اس نام کو پہلے سے حاصل کیا گیا تھا اس لیئے پھر اس سافٹ ویئر کا نام امیج پرو سے بدل کر فوٹوشاپ رکھ دیا گیا۔اس سافٹ ویئر کو جب ایڈوبی کمپنی کے سامنے پیش کیا گیا تو ایڈوبی کمپنی نے اس کا ڈسٹریبیوشن لائسنس اسی سال یعنی 1988 میں خرید لیا۔ایڈوبی فوٹوشاپ کا پہلا نسخہ 1990 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
ورژن میں تبدیلیاں

جیسے جیسے وقت گزرتا گیا فوٹوشاپ میں مزید آپشنز اور فنکشن کی ڈیمانڈ بڑھتی گئی۔اسی لحاظ سے فوٹو شاپ میں تبدیلی ہوتی گئی اور نئے ورژن بنتےرہے۔
فوٹوشاپ ورژن 1.0

فوٹوشاپ کا پہلا ورژن 1990 میں جاری کیاگیا تھا۔
107-mac-1-1.png
فوٹوشاپ ورژن 2.0

فوٹوشاپ کا دوسرا ورژن 1991 میں جاری کیا گیا تھا۔
workspace25.jpg
فوٹوشاپ ورژن 3.0

فوٹوشاپ کا تیسرا ورژن 1994 میں جاری کیا گیا تھا۔
workspace3.jpg
فوٹوشاپ ورژن 4.0

فوٹوشاپ کا چوتھا ورژن 1996 میں جاری کیا گیا تھا۔
workspace4.jpg
فوٹوشاپ ورژن 5.0

فوٹوشاپ کا پانچواں ورژن 1998 میں جاری کیا گیا تھا۔
workspace5.jpg
فوٹوشاپ ورژن 5.5

فوٹوشاپ کا ورژن 5.5 سن 1999 میں جاری کیا گیا تھا۔
workspace55.jpg
فوٹوشاپ ورژن 6.0

فوٹوشاپ کا چھٹا ورژن 2000 میں جاری کیا گیا تھا۔
workspace6.jpg
فوٹوشاپ ورژن 7.0

فوٹوشاپ کا ساتواں ورژن 2002 میں جاری کیا گیا تھا۔
workspace7.jpg
فوٹوشاپ سی ایس ون

سال 2003 میں فوٹوشاپ کا سی ایس ورژن اول معارف کروایا گیا تھا۔
adobecs2work.jpg
فوٹوشاپ سی ایس 2

فوٹوشاپ کو ورژن سی ایس 2 سال 2005 میں جاری کیا گیا تھا۔
adobecs2space.jpg
فوٹوشاپ سی ایس 3

فوٹوشاپ سی ایس 3 سال 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا۔
cs3workspace.jpg
فوٹوشاپ سی ایس 4

فوٹوشاپ سی ایس 4 سال 2008 میں جاری کیا گیا تھا۔
scr-adobe-photoshop-cs4-extended.jpg
فوٹوشاپ سی ایس 5

فوٹوشاپ سی ایس 5 سال 2010 میں جاری کیا گیا تھا۔
Adobe_Photoshop_CS5__Trial__by_Misaki2009.png
فوٹوشاپ سی ایس 6

فوٹوشاپ سی ایس 6 سال 2012 میں جاری کیا گیا ہے۔
adobe-photoshop-07-700x464.jpg
اوپر فوٹوشاپ کے سال 2012 تک کے تمام ورژن کے اسکرین شاٹ ، جاری ہونےوالے سال کے ساتھ بیان کیئے گئے ہیں۔
فوٹوشاپ دور جدید کا ایک بہترین سافٹ ویئر ہے۔اس کے ذریعے بے شمار کام روزانہ کیئے جاتے ہیں۔
فوٹوشاپ ایک جائزہ - بلاگ نامہ
 
بے حد عمدہ معلوماتی تحریر۔ بہت شکریہ
بہت شکریہ۔۔۔ ۔! خوب جائزہ پیش کیا ہے آپ نے۔
بہت شکریہ بلال بھائی
بہت بہترین معلوماتی شراکت ہے
آپ سب بھائیوں کا بہت بہت شکریہ پسند کرنے کے لیئے ۔
 

فہیم

لائبریرین
زبردست :)
اچھی معلوماتی پوسٹ ہے۔
میں نے فوٹو شاپ 5.5 سے استعمال کرنا شروع کیا تھا۔ بعد میں لمبے عرصے تک 7 بھی استعمال کیا۔ آج کل سی ایس 4 کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرلیتے ہیں :)
 
Top