فونٹ کرییٹر میں عربی فونٹ بنانے کا ٹٹوریل

یاسر حسنین

محفلین


کیا ان دو ویڈیوز کو مین پوسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے؟ مبتدی حضرات کو اس سے کافی فائدہ ہو گا۔
اور کوئی بندۂ خدا ان چاروں کا اردو ترجمہ کر دے تو کئی لوگوں کی دعاؤں کا سزاوار ہو گا۔
 

یاسر حسنین

محفلین
فونٹ سازی میں دلچسپی نے بہت سی چیزوں کی تلاش پر مجبور کیا۔ شاکر القادری صاحب نے دو ویڈیوز پیش کیں تو اس پر مواد تلاش کرتے کرتے باقی دو حصوں تک بھی رسائی ہو گئی۔ فونٹ تو بن گیا لیکن اس میں موجود مسائل (اعراب کی پوزیشن، کرننگ کے مسائل وغیرہ) سے کیسے چھٹکارا ہوگا تو اس کا جواب آیا مائکروسافٹ وولٹ۔ عبدالمجید صاحب نے ایک سلسلہ فانٹس بنانا سیکھئے شروع کیا تھا لیکن آخر میں وہ بھی ایسے ہی تھا جیسے پہلی کلاس کے بچے کو آپ انگلی پکڑ کر چلانے کی بجائے ڈھیر ساری اسائنمنٹس دے کر چلے جائیں۔ یعنی وہ مواد تو بہت کام کا تھا لیکن نوآموزوں کے لیے موزوں نہیں تھا۔ اگر آپ اسے دیکھ کر وولٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر چکے ہیں لیکن سمجھ نہیں آئی تو اس سلسلے میں دو ویڈیوز ملی ہیں۔ صبر کے ساتھ دیکھیں گے تو کافی کچھ سمجھ آئے گا اور ورک فلو کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
ان ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد ان فونٹس کو پکڑیں جن کا وولٹ ورک موجود ہے اور ان ویڈیوز کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کریں۔
میرے خیال میں یہ لڑی اب فونٹ سازی کی ابتدا کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ اور باقی دھاگوں میں موجود مواد بھی پلے پڑنا شروع ہو جائے گا۔
اس سب کو سمجھنے کے بعد فونٹ کریٹر 13 میں بھی وولٹ کے بغیر پروگرامنگ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہو گی۔ (کیونکہ وولٹ یہ سارے فیچر اب اس میں شامل کیے جا چکے ہیں)
وما علینا الا البلاغ
 
آخری تدوین:
Top