فونٹ میں نئی اشکال شامل کرنا

عطاء رفیع

محفلین
میں کتابوں کی ٹائپنگ اور پھر انہیں اشاعت کے لیے تیار کرنے کے کام سے وابستہ ہوں، الحمدللہ میری ٹائپ کردہ اور فارمیٹ کردہ کئی کتب شائع ہوچکی ہیں۔
عرض یہ ہے کہ بعض دفعہ فونٹ میں کوئی شکل شامل نہیں ہوتی تو اس جگہ فونٹ کچھ پریشان کرتا ہے، میں عموماً پیامی نستعلیق استعمال کرتا ہوں، اور پہلے سے موجود اشکال کو بعض دفعہ تبدیل کرنے کی ضرورت بھی محسوس ہوئی تو وہ کام (عارف کریم کی مہربانی سے) فونٹ کریئٹر 5 سے ہوجاتا ہے۔
اس لیے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر مرضی کی اشکال فونٹ میں داخل کرنا چاہیں تو اس کا کیا طریقہ کار ہوگا۔
منتظر
 
الف عین

لائبریرین
اگر ٹی ٹی اف فانٹ ہے، اور فانٹ کرئیٹر استعمال کرتے ہی ہیں، تو یا تو کسی موجود کیریکٹر کے گلف کو تبدیل کر کے پسندیدہ گلف کی شکل دے دی جائے۔ یا کسی گلف کا اضافہ کر دیا جائے اور اسے کسی کم استعمال ہونے والے کیریکٹر سے متعلق کر دیا جائے۔ لیکن اگر اوپن فانٹ ہے تو سندیدہ گلف کے لیے فانٹ فائل ہی نہیں، س فانٹ کا وولٹ ورک بھی چاہیے ہو گا، جس سے ترمیم ممکن ہو سکے۔
 
عطاء رفیع

محفلین
عزت مآب الف عین صاحب، نظر التفات کے لیے مشکور ہوں۔
فونٹس کی ان اصطلاحات سے نا بلد ہوں، اگر یہ معلوم ہوجائے کہ نئی اشکال کو شامل کریں تو اسے مطلوبہ کیز کو کیسے اسائن کرتے ہیں۔ یعنی میں نے ”معاییر“ لکھنا ہے، تو اس کے کیریکٹرز کو اشکال میں کیسے اسائن کیا جائے گا کہ م ع ا ی ی ر لکھیں تو یہ شکل بن جائے۔
معذرت
 
الف عین

لائبریرین
میں نے فانٹ کرئیٹر عرصے سے استعمال نہیں کیا، علوم نہیں کہ ورژن 5 میں کیریکٹر کس طرح اسائن ہوتے ہیں۔ رائٹ کلک کریں تو ضرور کانٹیکسٹ مینو میں اس کا آپشن ہونا چاہیے۔
 
arifkarim

معطل
میں کتابوں کی ٹائپنگ اور پھر انہیں اشاعت کے لیے تیار کرنے کے کام سے وابستہ ہوں، الحمدللہ میری ٹائپ کردہ اور فارمیٹ کردہ کئی کتب شائع ہوچکی ہیں۔
عرض یہ ہے کہ بعض دفعہ فونٹ میں کوئی شکل شامل نہیں ہوتی تو اس جگہ فونٹ کچھ پریشان کرتا ہے، میں عموماً پیامی نستعلیق استعمال کرتا ہوں، اور پہلے سے موجود اشکال کو بعض دفعہ تبدیل کرنے کی ضرورت بھی محسوس ہوئی تو وہ کام (عارف کریم کی مہربانی سے) فونٹ کریئٹر 5 سے ہوجاتا ہے۔
اس لیے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر مرضی کی اشکال فونٹ میں داخل کرنا چاہیں تو اس کا کیا طریقہ کار ہوگا۔
منتظر
اسکے لئے آپکے پاس فانٹ کا سورس ہونا ضروری ہے۔
 
فانٹ کرئیٹر10 میں جمیل نوری نستعلیق 3 میں کئی دفع نیا لگیچر ڈالنے کی کوشش کر چکا ہوں۔ کام ہو تو جاتا ہے مگر اس کی ٹی ٹی ایف فائل ایکسپورٹ نہیں ہوتی۔ شاید سیٹنگ کا مسئلہ ہے۔
 
عزت مآب الف عین صاحب، نظر التفات کے لیے مشکور ہوں۔
فونٹس کی ان اصطلاحات سے نا بلد ہوں، اگر یہ معلوم ہوجائے کہ نئی اشکال کو شامل کریں تو اسے مطلوبہ کیز کو کیسے اسائن کرتے ہیں۔ یعنی میں نے ”معاییر“ لکھنا ہے، تو اس کے کیریکٹرز کو اشکال میں کیسے اسائن کیا جائے گا کہ م ع ا ی ی ر لکھیں تو یہ شکل بن جائے۔
معذرت
ی ی ر کا لگیچر تو پیامی میں موجود ہے۔ آپ کو بس اس کی مارجن بڑھانی ہے۔
17760172_1980604082171007_2060418420303486424_n.jpg
 
میں نے فونٹ فورج میں کوشش کی تو بہت محنت کرنے کے بعد کام ہوگیا۔ میں نے انک اسکیپ میں لگیچر بنائے اور فونٹ فورج میں امپورٹ کئے۔ مگر سائز چھوٹا آ رہا تھا۔ ان کو ریسائز کرنے میں حالت خراب ہوگئی۔ فونٹ کرئیٹر کا ایڈیٹر آسان ہے لیکن فونٹ کرئیٹر مہنگا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ فونٹ کریٹر 5 میں سوفٹویر خریدے بغیر ہی ٹی ٹی ایف فایل ایکسپورٹ ہوتی ہے۔ لیکن وہ نیٹ پر نہیں ملا۔ کیا کوئی مجھے فونٹ کرئیٹر کا لنک دے سکتا ہے؟
اور یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ تطویل کو کیسے غائب کریں ؟ یعنی جیسےمہرنستعلیق میں ٹیکسٹ میں کہیں لفظ کے بیچ میں تطویل ہو تو وہ فونٹ اس کو دکھاتا نہیں۔ جمیل نوری نستعلیق میں تو لفظ ہی ٹوٹ جاتا ہے۔
 
آپ سورس فائل کے بغیر نئے لگیچر شامل نہیں کر سکتے۔ نئے لگیچرز کی جو فائل آپ کے پاس محفوظ ہے، اسے ارسال کر دیں تاکہ فانٹ کے اگلے ورژن میں انہیں شامل کر دیا جائے
 
لیکن میں کرچکا ہوں۔ ثبوت:

اس سے بھی بڑا ثبوت ٹی ٹی ایف فائل :
 
آخری تدوین:
تو پھر اگلے ورژن میں اوپر کے لیگیچر شامل کر لیں اور تطویل کو بھی غائب کردیں۔ اور امید ہے کہ وہ بغیر نقطے والے لگیچر بھی واپس لئے جائیں گے فانٹ میں نپیج وغیرہ۔
 
Top