فونٹ اسیکورٹی پلگ ان بنانے کےلیے ڈویلپر کی ضرورت

متلاشی

محفلین
السلام علیکم
امید ہے تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔
جیسا آپ کو معلوم ہے کہ فونٹ ڈویلپمنٹ میرا پیشہ ہے اور عرصہ دراز سے میں اسی شعبہ سے منسلک ہوں۔ تو اب میں اپنے ڈویلپ کردہ تمام فونٹس قیمتا ریلیز کرنا چاہتا ہوں مگر اس کےلیے مجھے ایک ڈویلپر کی ضرورت ہے جو مجھے میرے فونٹس کی اسیکورٹی کےلیے ایک پلگ ان (سوفٹویئر ) ڈویلپ کر کے دے سکے۔ تاکہ فونٹس کو پائیریسی سے بچایا جا سکے۔۔۔
ایک ایرانی کمپنی مریم سوفٹ والوں نے بھی اسی مقصد کےلیے قلم برتر کے نام سے ایک پلگ ان ڈویلپ کر رکھا ہے جو ان کے فونٹس کو اسیکورٹی فراہم کرتا ہے۔ میں اپنے فونٹس کےلیے اسی طرح کا ایک پلگ ان قیمتاً ڈویلپ کروانا چاہتا ہوں۔۔۔
اگر آپ میں سے کوئی دوست جو مجھے ایسا پلگ ان ڈویلپ کر کے دے سکیں ، رابطہ فرمائیں۔۔ شکریہ۔
یا آپ کے جاننے والے احباب میں کوئی سوفٹویئر ڈویلپر ہوں تو ان کا رابطہ نمبر ذاتی پیغام میں ارسال فرمائیں۔۔ شکریہ۔۔
260659372_644347513583852_2504707059663214533_n.png


سعادت نبیل ابن سعید محمد تابش صدیقی
 
آخری تدوین:
ایک ایرانی کمپنی مریم سوفٹ والوں نے بھی اسی مقصد کےلیے قلم برتر کے نام سے ایک پلگ ان ڈویلپ کر رکھا ہے جو ان کے فونٹس کو اسیکورٹی فراہم کرتا ہے۔
مجھے تو یہ ایک scam معلوم ہوتا ہے کیونکہ فانٹ کا انسٹال ہونا اس کے ایک ڈریکٹری میں ڈکریپٹڈ حالت میں چسپاں ہونے کا نام ہے، جہاں سے اسے اٹھا کر کہیں اور لے جانے میں میرا نہیں خیال کہ کوئی امر مانع ہو سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
مجھے تو یہ ایک scam معلوم ہوتا ہے کیونکہ فانٹ کا انسٹال ہونا اس کے ایک ڈریکٹری میں ڈکریپٹڈ حالت میں چسپاں ہونے کا نام ہے، جہاں سے اسے اٹھا کر کہیں اور لے جانے میں میرا نہیں خیال کہ کوئی امر مانع ہو سکتا ہے۔
ان کا فونٹ وندوز فونٹس لسٹ میں تو شو ہوتا ہے لیکن ونڈوز فونٹس ڈائریکٹری میں کہیں شو نہیں ہوتا۔۔ رومنگ کے فولڈر میں انکرپٹڈ فونٹ البتہ شو ہوتا ہے۔
 
Top