فورم کے ایڈیٹر انٹرفیس میں تبدیلی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد سے اس کے پوسٹ پیج پر ایڈیٹر کے استعمال میں کچھ مشکلات پیش آتی رہی ہیں۔ اس کی وجہ اوپن پیڈ اور وی بلیٹن کا کوڈ دونوں ٹیکسٹ ایریا پر چلتے ہیں جس کے باعث کچھ آپریشن ٹھیک نہیں ہوتے۔ اوپن پیڈ کا آن سکرین کی بورڈ بھی کچھ لوگوں کے لیے نامانوس سا تھا۔ ان مسائل کا حل نکالنے کے لیے مجھے کافی وقت کی ضرورت ہوگی۔ فی الحال میں نے ایک فوری حل کا بندوبست کیا ہے۔ میں نے اوپن پیڈ کی سکرپٹ میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ اب اس میں پرانے ویب پیڈ والا آن سکرین کی بورڈ ہی استعمال ہو رہا ہے۔ پہلے لیفٹ، رائٹ بریکٹ اور ڈیلیٹ کی کا مسئلہ درپیش تھا۔ اب وہ بھی ٹھیک ہو گیا ہے۔ اس فوری حل کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ اب وزی وگ موڈ میں اردو ایڈیٹر دستیاب نہیں ہے۔ وزی وگ موڈ میں فی الحال آپ کو سسٹم سپورٹ کے ساتھ ہی اردو لکھنا ہوگی۔ اس دقت کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔ میں وقت ملنے پر اس سہولت کو بحال کرنے کی کوشش کروں گا۔

اوپن پیڈ میں ویب پیڈ والی صوتی اردو کی میپنگ شامل ہے اور اس میں اضافی کیز بھی ہیں جیسے کہ آلٹ جی آر (انگریز کی بورڈ پر کنٹرول+آلٹ) کمبینیشنز۔ میں اوپن پیڈ میں شامل کی میپ پر علیحدہ سے تفصیلی پوسٹ لکھوں گا۔

والسلام
 
نوید

محفلین
السلام علیکم
میں‌بھی کہوں آج کوئی تبدیلی لازمی ہوئی ہے ۔۔۔

کل تک تو جب ریپلائی کرنے کے لیے کلک کرتے تھے تو کیبورڈ نظر ہی انگریزی والا آتا تھا، جب شفٹ، کنٹرول یا الٹ دباؤ تب اس کے حروف اردو میں‌آنا شروع ہوتھے تھے اور لکھتے وقت اس کا ہلنا بھی بہت عجیب لگا تھا

خوش رہیں
 
الف عین

لائبریرین
السلام علیکم،

محفل فورم کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد سے اس کے پوسٹ پیج پر ایڈیٹر کے استعمال میں کچھ مشکلات پیش آتی رہی ہیں۔ اس کی وجہ اوپن پیڈ اور وی بلیٹن کا کوڈ دونوں ٹیکسٹ ایریا پر چلتے ہیں جس کے باعث کچھ آپریشن ٹھیک نہیں ہوتے۔ اوپن پیڈ کا آن سکرین کی بورڈ بھی کچھ لوگوں کے لیے نامانوس سا تھا۔ ان مسائل کا حل نکالنے کے لیے مجھے کافی وقت کی ضرورت ہوگی۔ فی الحال میں نے ایک فوری حل کا بندوبست کیا ہے۔ میں نے اوپن پیڈ کی سکرپٹ میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ اب اس میں پرانے ویب پیڈ والا آن سکرین کی بورڈ ہی استعمال ہو رہا ہے۔ پہلے لیفٹ، رائٹ بریکٹ اور ڈیلیٹ کی کا مسئلہ درپیش تھا۔ اب وہ بھی ٹھیک ہو گیا ہے۔ اس فوری حل کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ اب وزی وگ موڈ میں اردو ایڈیٹر دستیاب نہیں ہے۔ وزی وگ موڈ میں فی الحال آپ کو سسٹم سپورٹ کے ساتھ ہی اردو لکھنا ہوگی۔ اس دقت کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔ میں وقت ملنے پر اس سہولت کو بحال کرنے کی کوشش کروں گا۔

اوپن پیڈ میں ویب پیڈ والی صوتی اردو کی میپنگ شامل ہے اور اس میں اضافی کیز بھی ہیں جیسے کہ آلٹ جی آر (انگریز کی بورڈ پر کنٹرول+آلٹ) کمبینیشنز۔ میں اوپن پیڈ میں شامل کی میپ پر علیحدہ سے تفصیلی پوسٹ لکھوں گا۔

والسلام

نہیں نبیل۔ اس میں ونڈوز کا کی بورڈ کام ہی نہیں کرتا۔ انگریزی میں تبدیل کر کے ہی محض فائر فاکس میں ٹائپ کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وجہ سے بیشتر حروف نہیں بنا پاتا۔ ممکن ہے کہ اس کی بعرڈ میں موجود ہوں لیکن مجھے اس کی میپنگ کا علم نہیں ہے اور مشق بھی نہیں ہے۔ اوپیرا میں تو کچھ بھی ٹائپ نہیں ہوتا۔ محض آئ ای اور ف ف میں ممکن ہے جب کہ محض انگریزی کا ونڈوز کی بارڈ استعمال کیا جائے۔ یہ کئی بار مختلف پیغامات میں اطلاع دے چکا ہوں۔
اور یہ کم بخت اردو نسخ فانٹ یوں بھی چھوٹا ہے، اور اسوقت ٹائپ کرتے وقت تو مجھے چشمے کے باوجود بہت قریب جا کر اپنی اغلاط دیکھنی پڑ رہی ہیں۔ اس قدر چھوٹا فانٹ ہے۔ اور فائر فاکس میں کرسر کا مسئلہ تو ہے ہی، کوئی کیریکٹر ڈیلیٹ کرنا ہو تو کہاں کرسر ہے سمجھ میں نہیں آتا۔ پہلے پھر بھی بہتر تھا۔ پی ایچ پی بی بی اور اوپیرا اور اردو کی بورڈ کا کمبینیشن بہترین کام کرتا تھا میرے پاس۔
 
قیصرانی

لائبریرین
تلاش وغیرہ کے لئے بھی فیلڈز کو اردو میں کر دیں۔ وہاں جو بھی سرچ ٹرم لکھی جاتی تھی وہ انگریزی میں ڈسپلے ہوتی تھی
 
Top