فورم کی تنظیم نو - 2

نبیل

تکنیکی معاون
معزز حاضرین محفل، السلام علیکم

میں نے چند روز قبل اس فورم میں جو تبدیلیاں لانے کا ارادہ کیا تھا، ان کی پہلی قسط حاضر ہے۔ میں جن تبدیلیوں کی تجویز پیش کی تھی، ان میں سے صرف مذہبی موضوعات سے متعلق تجاویز پر زیادہ سرگرمی سے تبادلہ خیال ہوا۔ بہرحال نئے موضوعات پر چوپالیں حاضر ہیں۔ میں ان کے بارے میں آپ کی رائے کا منتظر رہوں گا۔ مجوزہ تبدیلیوں کا باقی حصہ رو بہ عمل لاؤں گا۔

والسلام
 

اجنبی

محفلین
میں کافی دنوں سے ڈیفالٹ لینگوئج کو اردو کرنے کی کوشش کر رہا تھا مگر ہو نہیں رہی تھی ، آج ڈیفالٹ زبان کو اردو کردیا ہے
 
کیسے ؟

میرے پی سی میں بھی یہی پرابلم آ رہی ہے کہ اردو لینگوئج انسٹال نہیں ہو رہی ہے، ذرا مجھے بھی تو بتائیے گا؟ کہ آپ نے کونسا حکیمی نسخہ استعمال کیا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
کیسے ؟

افتخار راجہ نے کہا:
میرے پی سی میں بھی یہی پرابلم آ رہی ہے کہ اردو لینگوئج انسٹال نہیں ہو رہی ہے، ذرا مجھے بھی تو بتائیے گا؟ کہ آپ نے کونسا حکیمی نسخہ استعمال کیا ہے۔

السلام علیکم

میرے خیال میں راجہ بھائی اگر حکیمی نسخے اتنے کارآمد ہوتے تو آج کے دور میں کوئی ہومیو پیتھک ڈاکٹر نہ بنتا۔ :)

اگر آپ کا سسٹم اگر آپ سے بغاوت نہ کرتا ہو، اور آپ کے زیرِ سایہ ہو، تو بہتر ہے کہ حکیمی نسخہ کے بجائے کوئی ہومیو پیتھک نسخہ آزمائیے۔

والسلام۔
 
اچھا یہ تو پھر گھر کی بات ہوگئی میں خود کنسلٹنٹ ہوں ہومیوپیتھک میڈیسن کا یہ تو کر ہی لیں گے۔ ویسے میں نے کبھی حکیم صاحب سے مشورہ میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔
 
Top