فورم پر نامعلوم سکرپٹ

محب علوی

لائبریرین
مجھے کئ دنوں سے محسوس ہو رہا ہے جیسے فورم پر کوئی شیطانی سکرپٹ چل رہا ہے جو نہ صرف سسٹم کو سلو کر دیتا ہے بلکہ شاید فورم کی ڈیٹا بیس کو بھی نقصان پہنچا دے۔ DR SPYWAREسائٹ کو بلاک کرنے کی کوشش کرتا ہے ایک اور ممبر تو بالکل ہی سائٹ کو استعمال نہیں کر پارہے۔ کیا ایسا کسی اور کو بھی محسوس ہوا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
جاوا سکرپت (java script) بند کر کے دیکھیں کہ شیطان دفان ہوتا ہے یا نہیں۔ فائرفاکس پر اس کا بہترین طریقہ "No Script" نامی extension کا استعمال ہے۔
 

زیک

ایکاروس
کیا ایرر آتا ہے محفل پر آتے ہوئے؟ کچھ تفصیل بتائیں گے؟ اور جیسبادی کی ترکیب بھی استعمال کر کے بتائیں۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top