نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم کے ایڈیٹر میں چند ضروری ویب فونٹس کا استعمال ممکن بنایا گیا ہے اور غیر ضروری انگریزی فونٹس کے نام ہٹا دیے گئے ہیں۔ جیسا کہ ذیل کے سکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے فونٹس کی آپشن تک تین نکتوں والے بٹن پر کلک کرکے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ان فونٹس میں کسی نستعلیق فونٹ کو علیحدہ سے شامل نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ میری دانست میں مختلف نستعلیق فونٹس کے استعمال کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔ انگریزی فونٹس ٹاہوما اور ویرڈانا کی آپشن کو برقرار رکھا گیا ہے کیونکہ اردو عبات کے درمیان انگریزی کو فارمیٹ کرنے کے لیے اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ خیال رہے کہ صرف ٹاہوما اور ویرڈانا کلائنٹ سائیڈ فونٹس ہیں، یعنی یہ آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال ہونا ضروری ہیں۔ باقی تمام ویب فونٹ ہیں۔ انہیں اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ گوگل کے فونٹ سرور سے ڈاؤنلوڈ ہوں گے۔
امیری فونٹ عربی متن پر اپلائی کرنے کے لیے مفید ہے۔
عَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ الْحَنَفِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ الْمُؤْمِنُ الَّذِي لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ
امیری قران فونٹ خاص طور پر آیات قرانی کی فارمیٹنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ﴿١﴾ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿٢﴾ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ﴿٣﴾ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿٤﴾ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴿٥﴾ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ﴿٦﴾ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿٧﴾
عارف رقاع اور عارف رقاع انک بھی خوبصورت سٹائل ہیں۔
اردو محفل فورم عارف رقاع میں۔۔
اردو محفل فورم عارف رقاع انک میں۔۔
وقت کے ساتھ ان فونٹس کے استعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ان آپشنز میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ ویب فونٹس کے استعمال سے سائٹ کی پرفارمنس پر اثر پڑ سکتا ہے، اس لیے کم استعمال کیے جانے والے فونٹس اس سے ہٹا لیے جائیں گے۔

Attachments
آخری تدوین: