فوجی آپریشن کے نتائج کے لیے تیارہیں،کالعدم تحریک طالبان پاکستان

فوجی آپریشن کے نتائج کے لیے تیارہیں،کالعدم تحریک طالبان پاکستان

پشاور…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ طالبان ، فوجی آپریشن کے نتائج کے لیے تیارہیں۔ آپریشن میں طالبان کابہت کم نقصان ہوگا، حکمران اعدادوشمارجمع کرنیکاشوق پوراکرلیں۔اس سے پہلے ایک بیان میں شاہداللہ شاہد نے اپنے کمانڈر عصمت اللہ شاہین کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔اور کہا تھا کہ عصمت اللہ شاہین کے قتل سے تحریک طالبان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور یہ قتل خفیہ ایجنسیز کی کارستانی ہے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=139181
 
Top