فنگر پرنٹس طرزِ زندگی کے عکاس

فریب

محفلین
فنگر پرنٹس طرزِ زندگی کے عکاس
جدید طریقے کار سے وہ نشانات بھی حاصل کیئے جاسکتے ہیں جو آنکھ سے نظر نہیں آتے جرائم کی تحقیقات میں پولیس کو بہت جلد انگلیوں کے نشانات سے لوگوں کے طرز زندگی کے بارے میں بھی اہم معلومات حاصل ہو سکیں گی جن کی مدد سے انہیں مجرم تک پہنچنے میں بہت مدد ملے گی۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے ایسے امکانات پیدا ہوئے ہیں جن سے سگریٹ نوشی، منشیات کے استعمال یا انگلیوں کے نشانات میں عمر کے ساتھ رونما ہونے والی تبدیلوں کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق سے ایسا طریقہ کار وضح کرنے میں بھی مدد ملے گی کہ جس کے ذریعے جائے وقوعہ سے انگلیوں کے واضح نشانات حاصل کیئے جا سکیں گے جن کا روایتی طریقے سے کئی ہفتوں اور مہینوں تک پتہ نہیں چل پاتا۔ اس تحقیق کے ذریعے یہ معلوم کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے کہ بندوقوں اور بم کے ٹکڑوں پر پائے جانے والے انگلیوں کے نشانات کا بہتر حالت میں کس طرح پتا چلایا جاسکے۔ برطانیہ کے کنگز کالج کے ڈاکٹر سؤ جکیلز کی رہنمائی میں ہونے والی اس تحقیق پر کام انسانی انگلیوں پر پائے جانے والے کیمیائی اجزا اور ان میں پیدا ہونے والی تبدیلوں کے تجزئے سے ہوا۔ اس تحقیق سے انسانی انگلیوں میں پائے جانے والے نامیاتی مرکبات کو حاصل کیا جاسکتا ہے ڈاکٹر جکیلز کا کہنا ہے کہ جب انسان کسی چیز کو چھوتے ہیں تو کچھ نامیاتی مرکبات انگلیوں کے پوروں سے اس چیز پر لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلیوں کے پوروں میں بہت سے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں اور یہ بہت سے امکانات کو جنم دیتا ہے۔ اس طرح کے ایک نامیاتی مرکب جس سے کولیسٹرول بھی بنتا ہے انسانی پوروں میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ یہ مرکب جسے سکیولین کہا جاتا ہے انسانی ہاتھ سے مس ہونے والی چیز پر رہ جاتا ہے۔ اس کا روایتی طریقے یا انسانی آنکھ سے پتا لگانا ناممکن ہے۔ ڈاکٹر جکیلز نے کہا کہ بالغوں، بچوں اور عمر رسیدہ لوگ کی انگلیوں سے مختلف نوعیت کے نامیاتی مرکب چیزوں پر لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ منشیات کا استعمال کرنے والے میں اس نشہ آور چیز کے اثرات بھی ان نامیاتی مرکبات میں پائے جاتے جو ان کی انگلیوں کے پوروں میں پائے جاتے ہیں۔
 
Top