نبیل بھائی: نبیل بھائی درست بات بتائوں تو مجھے ActionScript بھی بہت کم یعنیBasics کی حد تک آتی ہے۔ آپ کہیں گے کہ پھر گیم کیسے بناتے ہو؟۔۔۔۔۔تو اس کے لئے عرض ہے کہ انٹرنیٹ پر بے شمار ویب سائٹس ہیں جہاں اوپن سورس .fla فائلز دستیاب ہیں۔ میں بس انھیں کی کوڈنگ میں تھوڑی بہت تبدیلیاں کرتا ہوں۔ آپ کو یقین نہیں آتا تو
http://www.flashkit.comاور
http://www.flashvista.comملاحظہ کریں، آپ کو بے شمار مفت فلیش فائلز ملیں گی۔ میں نے بھی انھی فلیش فائلز سے تھوڑی بہت ایکشن اسکرپٹنگ سیکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں پروگرمنگ کے بارے میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ پروگرامنگ سکھائی جائے۔ یہ جو میں ٹیوٹوریلز بناتا ہوں ، اس میں تو صرف on release() gotoAndPlay();
}
جیسی ایکشن اسکرپٹنگ استعمال ہوتی ہے۔ اس کے لئے تو آپ کو پروگرامر ہونا بھی ضروری نہیں۔ فلیش پروگرام کی مقبولیت کی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ اس کے دیگر سافٹ ویئرز کی نسبت اس کے بے شمار اوپن سورس پروجیکٹس انٹرنیٹ پر مفت دستیاب ہیں۔ بس آپ کو حسب منشا ان میں گرافکس اور معمولی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اُمید ہے آپ میری “حق گوئی“ کو معاف فرما دیں گے۔ فلیش میں ایسی متحرک اشیاء بنانے کے لئے پروگرامنگ کی ضرورت نہیں ہوتی، آپ فلیش میں پروگرامنگ بھی
Cut & Pasteسے کر سکتے ہیں۔ بس تھوڑا بہت “دماغ“ چاہئے کہ آپ کس طرح اپنی مطلوبہ ضروریات کے لئے فلیش کو استعمال کر نا چاہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ بالکل بنیاد سے اور واقعتاََ اپنا فلیش پروجیکٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو لازمی ایکشن اسکرپٹنگ کو بنیاد سے سیکھنا پڑے گا اور کاپی پیسٹ اور ایڈٹ سے کام نہیں چلے گا۔ ۔۔۔۔۔۔