فلیش فلیش کا بنیادی استعمال (متحرک ٹیوٹوریل)

فلیش کا بنیادی استعمال (متحرک ٹیوٹوریل)

اگر آپ فلیش کے بنیادی استعمال سے بھی ناواقف ہیں تو اس متحرک ٹیوٹوریل سے فلیش کے بنیادی استعمال سے آگاہی حاصل کریں۔ جلد ہی مزید ٹیوٹوریلز لے کر حاضر ہونگا۔۔۔۔انشاءاللہ!


[flash]http://www.urduweb.org/flash/flash_basics.swf[/flash]
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، زبردست ٹیوٹوریل لکھا ہے تم نے۔ مجھے نہ صرف ٹیوٹوریل پسند آیا ہے بلکہ اس طرح کا ٹیوٹوریل بنانے سے بھی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ اس تکنیک کو فلیش کے علاوہ اور دوسرے ٹیوٹوریلز بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تم نے ایک مرتبہ فلیش میں یونیکوڈ اردو کے مسائل کا ذکر کیا تھا۔ بہتر ہوگا اگر تم ایک الگ پوسٹ میں فلیش میں اردو کے استعمال پر لکھو۔ دوسرے اپنے کچھ فلیش پراجیکٹس کا سورس ‌بھی شئیر کر سکو تو اس سے بھی لوگوں کو سیکھنے میں مدد ملے گی۔ یہ تم یہاں بطور فائل اٹیچمنٹ‌ کے پوسٹ‌ کر سکتے ہو۔
 
شعیب سعید شوبی نے کہا:
کیا ہوا جناب!۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی تک کسی نے بھی جواب نہیں دیا؟ کیا آپ فلیش نہیں سیکھنا چاہتے؟ :cry:

شعیب ہم تو آنکھیں فرشِ راہ کیے بیٹھے ہیں کہ کب استاد شوبی ہمیں اتنی عمدگی سے فلیش سکھاتے ہیں۔ کمال کررہے ہو یار ، نبیل کی بات درست ہے تم یہ فائل بنانے کا طریقہ بھی سکھاؤ تاکہ باقی ٹیوٹوریل بھی اسی طریقہ کار سے بنائے جا سکیں۔
 
نبیل بھائی: بالکل نبیل بھائی یہ “متحرک ٹیوٹوریل“ والی تیکنیک آج کل انٹرنیٹ پر بہت استعمال ہو رہی ہے۔ اس سے بات زیادہ بہتر انداز سے سمجھ آجاتی ہے۔ میں مزید ٹیوٹوریلز تیار کر رہا ہوں۔ فلیش میں اردو لکھنا ہی میرا اگلا ٹیوٹوریل ہو گا انشاءاللہ!

محب بھائی: شکریا !۔۔۔۔۔۔ضرور جی!۔۔۔۔۔اب میں مزید فلیش کے ٹیوٹوریلز پیش کرونگا۔ مگر آپ بھی تو مجھے کچھ سکھائیں نا۔۔۔مجھے پروگرامنگ سیکھنے کا بڑا شوق ہے!۔۔۔۔۔۔ :roll:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی, تم کچھ پروگرامنگ تو کرتے ہی ہوگے۔ کیا تم ActionScript نہیں استعمال کرتے؟
 
نبیل بھائی: نبیل بھائی درست بات بتائوں تو مجھے ActionScript بھی بہت کم یعنیBasics کی حد تک آتی ہے۔ آپ کہیں گے کہ پھر گیم کیسے بناتے ہو؟۔۔۔۔۔تو اس کے لئے عرض ہے کہ انٹرنیٹ پر بے شمار ویب سائٹس ہیں جہاں اوپن سورس .fla فائلز دستیاب ہیں۔ میں بس انھیں کی کوڈنگ میں تھوڑی بہت تبدیلیاں کرتا ہوں۔ آپ کو یقین نہیں آتا توhttp://www.flashkit.comاور http://www.flashvista.comملاحظہ کریں، آپ کو بے شمار مفت فلیش فائلز ملیں گی۔ میں نے بھی انھی فلیش فائلز سے تھوڑی بہت ایکشن اسکرپٹنگ سیکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں پروگرمنگ کے بارے میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ پروگرامنگ سکھائی جائے۔ یہ جو میں ٹیوٹوریلز بناتا ہوں ، اس میں تو صرف on release() gotoAndPlay();
}
جیسی ایکشن اسکرپٹنگ استعمال ہوتی ہے۔ اس کے لئے تو آپ کو پروگرامر ہونا بھی ضروری نہیں۔ فلیش پروگرام کی مقبولیت کی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ اس کے دیگر سافٹ ویئرز کی نسبت اس کے بے شمار اوپن سورس پروجیکٹس انٹرنیٹ پر مفت دستیاب ہیں۔ بس آپ کو حسب منشا ان میں گرافکس اور معمولی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اُمید ہے آپ میری “حق گوئی“ کو معاف فرما دیں گے۔ فلیش میں ایسی متحرک اشیاء بنانے کے لئے پروگرامنگ کی ضرورت نہیں ہوتی، آپ فلیش میں پروگرامنگ بھی
Cut & Pasteسے کر سکتے ہیں۔ بس تھوڑا بہت “دماغ“ چاہئے کہ آپ کس طرح اپنی مطلوبہ ضروریات کے لئے فلیش کو استعمال کر نا چاہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ بالکل بنیاد سے اور واقعتاََ اپنا فلیش پروجیکٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو لازمی ایکشن اسکرپٹنگ کو بنیاد سے سیکھنا پڑے گا اور کاپی پیسٹ اور ایڈٹ سے کام نہیں چلے گا۔ ۔۔۔۔۔۔
 
بہت ہی عمدہ ۔ کم از کم کسی کو آپ نے ایک قدم آ گے بڑھایا ۔ آ پ کا یہ ٹٹوریل بہت مناسب اور کار آمد ہے ۔ مزید ٹٹوریل تیار کریں تو مجھے ضرور آگاہ کریں ۔
 
بہت ہی عمدہ ۔ کم از کم کسی کو آپ نے ایک قدم آ گے بڑھایا ۔ آ پ کا یہ ٹٹوریل بہت مناسب اور کار آمد ہے ۔ مزید ٹٹوریل تیار کریں تو مجھے ضرور آگاہ کریں ۔
شہزاد شکریا۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ جی ضرور۔ جو بھی نیا ٹیوٹوریل تیار ہوگا۔۔۔۔اردو محفل میں ضرور شامل کیا جائے گا!
 
Top