فلیش فلیش میں کارٹون ڈرائنگ یا ویکٹر السٹریشن بنانا

فلیش میں کارٹون ڈرائنگ یا ویکٹر السٹریشن بنانا

Cartoon Drawing or Vector Illustration in Flash

اقتباس :How to Cheat in Flash CS3
ترجمہ و اضافہ: شعیب سعید شوبی

اُردو ویب کے عزیز ممبرز!....السلام علیکم!

تمہید : ویکٹر السٹریشن یا کارٹون ڈرائنگ بناناکسی بھی مبتدی کے لئے آسان کام نہیں ہوتا۔ عام طور پر ویکٹر السٹریشن کے لئے ایڈوبی السٹریٹر، فری ہینڈ اور کورل ڈرا جیسے روایتی ویکٹر السٹریشن سافٹ ویئرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ لیکن فلیش کے ڈرائنگ ٹولز اپنی سادگی اور استعمال میں سہل ہونے کی وجہ سے کارٹون السٹریشن کے لئے زیادہ موزوں ہیں ۔ مزید یہ کہ کارٹون اینی میشن کے لئے زیادہ بہتر اور آسان یہی ہے کہ تمام ڈرائنگ فلیش میں ہی جائے تاکہ امپورٹ ایکسپورٹ کے جھنجھٹ سے بچا جا سکے!

نوٹ: کارٹون اینی میشن کیا ہے؟۔۔۔۔کارٹون کیسے بنتے ہیں؟۔۔۔ان کی لاجک کیا ہوتی ہے؟۔۔۔۔اس قسم کے سوالات کے جوابات کے لئے گوشہ اطفال میں ’’کارٹون بنانا سیکھیں!‘‘ سلسلے میں ملاحظہ فرمائیں!

خبردار: اس ٹیوٹوریل کے لئے آپ کے پاس کم از کم فلیش 8 ہونا ضروری ہے۔ زیادہ بہتر یہی ہے کہ آپ فلیش CS3 یا CS4 استعمال کریں۔

٭۔ ۔ ۔ اس سے پہلے کہ آپ فلیش اوپن کریں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی ڈرائنگ یا کارٹون کو پنسل کی مدد سے کسی سفید کاغذ میں اسکیچ کر لیں۔اس سے ایک تو فلیش میں ڈرائنگ کرتے وقت آپ کا وقت بچے گا دوسرا یہ کہ اسکیچنگ کے لئے کاغذ پنسل سے شروع کرنا اس لئے بھی زیادہ ضروری ہو جاتا ہے کیونکہ فلیش میں ڈرائنگ کے لئے پروفیشنل کارٹونسٹ کی طرح ہمارے پاس ویکوم ٹیبلٹ کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔ چنانچہ یہ ’’قدیم‘‘ طریقہ استعمال کرنا ہماری مجبوری بھی ہے۔ اسکیچ کر لینے کے بعد اسکینز کی مدد سے اپنی ڈرائنگ اسکین کر لیں ۔ اسکینز میسر نہیں تو کیمرے یا موبائل کیمرے سے اسکیچ کی تصویر بھی کھینچ کر اپنے کمپیوٹر میں منتقل کی جا سکتی ہے۔

ٹوٹکا: اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ فالحال اچھی اسکیچنگ نہیں کر سکتے تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایسے کارٹون اسکیچ گوگل سے بھی سرچ کیے جا سکتے ہیں۔ یا کسی بچوں کی کتاب، کومکس بک یا کسی بھی آف لائن ذرائع سے تلاش کر کے اور اسکین کر کے کمپیوٹر میں منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ اس ٹیوٹوریل میں بھی جو اسکیچ ہم استعمال کر رہے ہیں، وہ انٹرنیٹ سے ہی حاصل کیا گیا ہے۔

man.png

٭۔ ۔ ۔ اب بے شک فلیش اوپن کر لیں۔ سب سے پہلے اپنی اسکیچ ڈرائنگ امپورٹ کر لیں۔ اس کے لئے منتخب کریں۔(ٖFile > Import > Import to Stage (Ctrl+R

٭۔ ۔ ۔ امپورٹ کر لینے کے بعد فریم 2 میں ایک خالی کی فریم کا اضافہ کریں۔(کی بورڈ میںF7 دبائیں )۔اب Onion Skin بٹن آن کر لیں۔ ایسا کر لینے سے ہم پچھلے کی فریم میں موجود اسکیچ بھی دیکھ سکیں گے اور ایک نئے فریم میں اسکیچ کو چھاپنے یا Trace کرنے کے بھی قابل ہو سکیں گے۔

scan1.jpg

٭۔ ۔ ۔ اوول ٹول O اور ریکٹ اینگل ٹول R کی مدد سے ہم اپنے کر دار کی بنیادی اشکال با آسانی بنا سکتے ہیں!

scan2.jpg

٭۔ ۔ ۔اس سلسلے میں سلیکشن ٹول V ہماری بنیادی اشکال کو کھینچ تان کر اسکیچ کے مطابق بنانے میں خاصا مددگار ثابت ہو گا!

scan3.jpg

٭۔ ۔ ۔ مندرجہ بالا تکنیک کے علاوہ اشکال کے اطراف ماؤس پوائنٹر لانے سے اطراف کو خمدار کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمل نہایت مزیدار ہے اور آپ اس تکنیک کو استعمال کر کے یقینا حیران ہونگے کیونکہ اس کی مدد سے آپ کی اشکال اسکیچ کے مطابق اصل صورت اختیار کر ینگی۔

scan4.jpg

٭۔ ۔ ۔ ایک اور طریقہ لائن ٹول N کا استعمال بھی ہے۔ اس کی مدد سے بھی پہلے سیدھی لکیر کھینچ کر بعد ازاں بالا میں دی گئی تکنیک کے مطابق اس لکیر کو خمدار کیا جا سکتا ہے۔

scan5.jpg

٭۔ ۔ ۔ آنکھیں بنانے کے لئے پہلے اوول ٹول کی مدد سے Alt+Shift بٹن بیک وقت پریس رکھتے ہوئے آنکھ کے عین درمیان سے ایک دائرہ بنائیں ۔

scan6.jpg

٭۔ ۔ ۔ اب آنکھ کی سفید پتلی بنانے کے لئے Ctrl+C کی مدد سے دائرے کو کاپی کریں اور پھر اس دائرے کو عین اسی جگہ پیسٹ کرنے کے لئے Ctrl+Shift+V پریس کر دیں۔ نیادائرے بدستور منتخب رکھتے ہوئے سفید رنگ منتخب کریں اور پھر Ctrl+Alt+S پریس کریں۔ Scale and Rotate ڈائیلاگ باکس کھلنے پر دائرے کو 50 فیصد اسکیل کر کے چھوٹا کر دیں۔

scan7.jpg

٭۔ ۔ ۔ جب آپ مندرجہ بالا تکنیک استعمال کرتے ہوئے اسکیچ کی ڈرائنگ مکمل کر چکے ہوں گے، تو آپ فلیش کا ’’شاہکار‘‘ دیکھتے کے لئے تیار ہونگے۔آپ دیکھیں گے کہ جہاں جہاں اشکال یا لکیریں ایک دوسرے کو قطع یا کاٹ Intersect رہی ہونگی توجس حصے کو آپ شکل یا لکیر کا حصہ نہیں رہنے دینا چاہتے، اُسے منتخب کریں اور کی بورڈ میں Delete کی پریس کر دیں۔

ٹوٹکا: جیسے جیسے آپ کردار کا کوئی حصہ مکمل کرتے جائیں ، ویسے ویسے انھیں Ctrl+X کر کے نئی لیئر ز میں پیسٹ کر کے لاک کرتے جائیں۔ اس طرح دوسرے حصوں پر یکسو ہو کر کام کیا جا سکتا ہے۔ مزید بہتر یہ رہے گا کہ آپ ہر حصے کو گرافک یا مووی کلپ سمبل میں تبدیل کر دیں۔

٭۔ ۔ ۔ کردارکی شکل مکمل ہونے کے بعد کچھ اس طرح دکھائی دینی چاہئے۔

scan8.jpg

٭۔ ۔ ۔ اب آپ پینٹ بکٹ ٹول K کی مدد سے اپنے کردار میں من پسند رنگ بھر سکتے ہیں۔

scan9.jpg

فائنل نمونہ:
scan10.jpg

فلیش میں کارٹون ڈرائنگ یا ویکٹر السٹریشن بناناٹیوٹوریل مکمل ہوا!

پروجیکٹ فائل ڈاؤن لوڈ: آپ کی سہولت کے لئے اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل (fla ) کا ڈاؤن لوڈ ربط فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسے آپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی فائل سے اس کا موازنہ کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ یہ فائل صرف فلیش 8 اور CS3 میں ہی کھولی جا سکتی ہے۔ ان سے پرانے ورژنز میں یہ فائل نہیں کھل سکے گی!

ٹوٹکا: اس ٹیوٹوریل کو مزید بہتر طریقے سے ذہن نشین کرنے کے لئے کارٹون اسمارٹ ڈاٹ کام پر موجود مفت Drawing Basics ویڈیو ٹیوٹوریل سے بھی فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ مزید تفصیل یہاں ملاحظہ فرمائیں!

حرفِ آخر:
اُمید ہے آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا۔ ۔ ۔ اگر اس ٹیوٹوریل میں کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو ضرور پوچھ لیجئے گا!۔ ۔ ۔ انشاء اللہ میں آپ کی ضرور مدد کرونگا!۔ ۔ ۔ اب اگلے ٹیوٹوریل تک کے لیے اجازت۔ ۔ ۔ فی امان اللہ!۔ ۔

اُردو ویب۔۔۔۔۔شعیب سعید شوبی

خبردار: یہ " فلیش ٹیوٹوریل " اردو محفل کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا مواد نقل کرنے سے قبل اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔

جزاک اللہ خیر جناب!
اگر آپ Cartoon Smart والوں کے ٹیٹوریل بھی اردو میں کر دیں تو یہ بہت ہی اچھی بات ہونگی Flash سیکھنے والوں کے لیے ۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
جواب نہیں شعیب بھائی ۔ واہ ۔
اب اسے متحر ک کرنے کا نسخہ بھی بتا دیں ۔
مزا آجائے گا قسم سے ۔ ہر دوسرے دن کارٹون تیار ہونگے ۔۔ ہا ہاہا اہ
 
سب دوستوں کا ٹیوٹوریل پسند کرنے کا شکریہ۔ یقینا اس ٹیوٹوریل کے اگلے حصے بھی انشا؍اللہ آہستہ آہستہ وقت ملتے ہی پوسٹ ہوتے رہیں گے۔ لیکن صرف ٹیوٹوریل کی تعریف کرنے سے بات نہیں بنے گی۔ مزا تب آئے گا جب آپ دوست اس ٹیوٹوریل کی روشنی میں کسی کردار کی ویکٹر السٹریشن بھی بنا کر یہاں چسپاں کریں۔ تاکہ مجھے بھی اندازہ ہو سکے کہ ان ٹیوٹریلز سے آپ کو فائدہ بھی ہورہا ہے یا پھر یار دوست ایک بٹن دبا کر ’’اس مفید پوسٹ پر میرا شکریہ ہی ادا کر رہے ہیں۔‘‘ :)

چنانچہ آپ سے گزارش ہے کہ براہ کرم اس ٹیوٹوریل کی آسائمنٹ سمجھتے ہوئے کچھ نہ کچھ فلیش میں بنا کر ضرور یہاں پوسٹ کریں۔ ورنہ باہر دھوپ میں کھڑا ہونے کے لئے تیار رہیں!;)
 
میں منتظر ہوں کہ ایڈوبی لینکس کے لئے بھی اپنے پراڈکٹ میدان میں لائے۔ ویسے اینیمیشن وغیرہ کے بیشمار اچھے ٹول لینکس کے لئے دستیاب ہیں۔
 
ٹھیک ہے بھیا ۔۔ ہم بناتے ہیں ۔۔ کچھ لٹرم پٹرم ہی سہی ۔۔
 
جہانزیب

محفلین
شعیب میرے پاس فلیش نہیں‌ کیونکہ میں لینکس کا صارف ہوں‌نہیں‌ تو ضرور تجربہ کر کے دکھاتا ۔ البتہ گمپ یا انک سکیپ پر یہ کر کے دکھا سکتا ہوں‌ ۔
 
شعیب میرے پاس فلیش نہیں‌ کیونکہ میں لینکس کا صارف ہوں‌نہیں‌ تو ضرور تجربہ کر کے دکھاتا ۔ البتہ گمپ یا انک سکیپ پر یہ کر کے دکھا سکتا ہوں‌ ۔

ویسے جہانزیب بھائی میں بھی دونوں کشتیوں کا سوار ہوں، کیا لینکس میں کوئی اس طرح کا سافٹ ویئر نہیں پایا جاتا۔
 
میں منتظر ہوں کہ ایڈوبی لینکس کے لئے بھی اپنے پراڈکٹ میدان میں لائے۔ ویسے اینیمیشن وغیرہ کے بیشمار اچھے ٹول لینکس کے لئے دستیاب ہیں۔
میں نے لینکس کبھی استعمال نہیں کیا لیکن کسی آئی ٹی میگزین میں پڑھا تھا کہ لینکس میں کسی اطلاقیے کو نصب کر کے ونڈوز کے پروگرامز بھی لینکس میں چلائے جا سکتے ہیں۔ کیا واقعی ایسا ممکن ہے؟ ۔۔۔۔۔اگر ممکن ہے تو یہ ٹیوٹوریل فلیش 5 یا فلیش MX یعنی ورژن 6 میں بھی قابل عمل ہے۔

ٹھیک ہے بھیا ۔۔ ہم بناتے ہیں ۔۔ کچھ لٹرم پٹرم ہی سہی ۔۔
ضرور بنائیے مغل بھائی۔ بنا کر ہمیں بھی اس کا دیدار کرائیے گا!:battingeyelashes:

شعیب میرے پاس فلیش نہیں‌ کیونکہ میں لینکس کا صارف ہوں‌نہیں‌ تو ضرور تجربہ کر کے دکھاتا ۔ البتہ گمپ یا انک سکیپ پر یہ کر کے دکھا سکتا ہوں‌ ۔
ضرور بنا کر دکھائیں!۔۔۔۔ آپ کے گمپ کے ٹیوٹوریلز دیکھ کر مجھے آپ کے دعوی پر کوئی شک نہیں۔:grin:۔۔۔۔ گمپ یا انک اسکیپ پر ہی بنا لیں۔ ہو سکےتو آپ بھی کارٹون میکنگ پر ٹیوٹوریل لکھ ڈالیں۔ مجھ سمیت کافی لوگوں کا بھلا ہوگا!
 
شعیب بھائی یوں تو لینکس میں وائن کے ذریعہ کسی بھی ونڈوز سافٹوئر کو چلانے کی جرات جاتی ہے۔ اور وی ایم وئر کے ذریعہ مکمل ونڈوز بھی لینکس میں ہی چلایا جا سکتا ہے۔ لیکن میں چوری کے سافٹوئر استعمال کرنے سے گریز کرتا ہوں اور خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ ویسے جب میں چور تھا ان دنوں فلیش ایم ایکس، فوٹو شاپ سی ایس تھری، ایکشن اسکرپٹ وغیرہ کے بے شمار ویڈیو ٹیوٹوریل چرائے تھے اور انھیں پڑھا بھی تھا نیز تجربے بھی کئے تھے۔

اب تو میرے پاس لائسنسڈ ونڈوز بھی ہے پر دل سے یہی صدا آتی ہے کہ

اب شاد ہوں میں آباد ہوں میں کچھ کام نہیں ان آہوں سے
آج پرانی راہوں سے کوئی مجھے آواز نہ دے۔ :) :)

ویسے میں نے اینیمیٹیڈ بٹن وغیرہ بنائے تھے موشن ٹوئننگ اور خاص کر فلیش کے ویب ڈیزائن آسپیکٹس پر تجربات کئے تھے۔ :)

ویسے میں آپ کے کام کی دل سے قدر کرتا ہوں اور پذیرائی کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہوں۔ ساتھ ہی بہت ساری باتیں کام کی بھی نکل آتی ہیں جنھیں میں دوسری ٹیکنالوجیز میں امپلیمینٹ کرنے کے وسائل اور امکانات پر غور کرتا ہوں۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
محترم جناب السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
شعیب سعید شوبی صاحب آپ سے گزارش ہے کہ آپ فلیش پر اینی میٹڈ جھنڈٓ بنانا سیکھائیں جناب کا شکر گزار ہوں‌گا ۔
 
محترم جناب السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
شعیب سعید شوبی صاحب آپ سے گزارش ہے کہ آپ فلیش پر اینی میٹڈ جھنڈٓ بنانا سیکھائیں جناب کا شکر گزار ہوں‌گا ۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
جی ضرور انشا؍اللہ۔ کوشش کروں گا۔ بس تھوڑا انتظار !!:battingeyelashes:
 
ابو کاشان

محفلین
سب دوستوں کا ٹیوٹوریل پسند کرنے کا شکریہ۔ یقینا اس ٹیوٹوریل کے اگلے حصے بھی انشا؍اللہ آہستہ آہستہ وقت ملتے ہی پوسٹ ہوتے رہیں گے۔ لیکن صرف ٹیوٹوریل کی تعریف کرنے سے بات نہیں بنے گی۔ مزا تب آئے گا جب آپ دوست اس ٹیوٹوریل کی روشنی میں کسی کردار کی ویکٹر السٹریشن بھی بنا کر یہاں چسپاں کریں۔ تاکہ مجھے بھی اندازہ ہو سکے کہ ان ٹیوٹریلز سے آپ کو فائدہ بھی ہورہا ہے یا پھر یار دوست ایک بٹن دبا کر ’’اس مفید پوسٹ پر میرا شکریہ ہی ادا کر رہے ہیں۔‘‘ :)

چنانچہ آپ سے گزارش ہے کہ براہ کرم اس ٹیوٹوریل کی آسائمنٹ سمجھتے ہوئے کچھ نہ کچھ فلیش میں بنا کر ضرور یہاں پوسٹ کریں۔ ورنہ باہر دھوپ میں کھڑا ہونے کے لئے تیار رہیں!;)

بھائی مجھے فلیش کی الف بے کا کچھ پتہ نہیں لیکن آپ کے اسباق کی مدد سے یہ بنایا ہے اب اس میں رنگ نہیں بھرے جا رہے۔ کیا کروں؟
Ben 10
ajo753.jpg

اصلی میں 6 پاکٹ اور ہاتھ میں گھڑی بھی ہے جو میں نے نہیں بنائی۔
 
بہت شکریہ ’’اسائنمنٹ‘‘ تیار کرنے کا!۔۔۔کم از کم ایک بندے نے تو ہوم ورک کیا۔ شاباش!:)

السٹریشن تو بہت اچھی کی ہے آپ نے بین 10 کی۔ رنگ بھرنا اتنا مشکل نہیں۔ ممکن ہے آپ کی السٹریشن میں کہیں کہیں Gaps یا خالی جگہیں ہوں اس وجہ سے پینٹ بکٹ ٹول K کام نہیں کر رہا ہو!۔۔۔۔۔

چنانچہ پہلے تو آپ اپنی ڈارئنگ میں گیپس کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔ یا ان کے درمیان گیپ اسکرین شاٹ کے مطابق کم سے کم کر دیں۔ اس کے بعد پینٹ بکٹ ٹول لیں اور تصویر کے مطابق Close Large Gaps آپشن منتخب کر لیں۔ اس کے بعد کردار میں رنگ بھرنے کی آپ کی کوشش ضرور کامیاب ہوگی!:)

paint_bucket.jpg
 
ابو کاشان

محفلین
کوئی غلط کِی دب گئی تھی۔ دوبارہ کھولنے پر رنگ بھر لیے گئے تھے۔ کل پوسٹ کیا تھا لیکن ایرر کی وجہ سے پوسٹ نہیں ہوا۔

اب میں‌ تمام فلیش اسباق دیکھ کر مشق کرتا ہوں۔ یہ تو بہت آسان لگ رہا ہے۔ میرا رجحان بھی ڈرائنگ کی طرف زیادہ ہے۔ :)
 
بالکل جناب۔ فلیش ہرگز مشکل سافٹ ویئر نہیں ہے۔ ایک بار آپ اس کا بنیادی استعمال سیکھ جائیں۔ یقین جانیں یہ اس قدر مزیدار اور دلچسپ سافٹ ویئر ہے کہ آپ اس کے دیوانے ہو جائیں گے۔ :)

اب آپ ذرا اپنی ڈرائنگ میں رنگ بھر کے بھی پوسٹ کریں نا!
 
Top