فلیش فلیش میں بُک مارک "Add to Favorites" بٹن بنانا

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔


فلیش میں بُک مارک "Add to Favorites" بٹن بنانا
MAKING BOOKMARK IN FLASH

اُردو ویب کے عزیز ممبرز!....السلام علیکم!


انشاء اللہ !۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے:
٭۔ ۔ ۔ فلیش میں جاوا اسکرپٹ اور فلیش کی مدد سے بُک مارک ’’Add to Favorites‘‘ بٹن بنانا

خبردار: خیال رہے کہ یہ بُک مارک صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر نامی ویب براؤزر میں ہی کام کرے گا ۔ باقی ویب براؤزرز اس بُک مارک کو نظر انداز کر دینگے! باقی براؤزرز کے لئے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا اسکرپٹ بیسڈ بُک مارک بنانا پڑے گا۔ جس کا کوڈ انٹرنیٹ پر بے شمار جگہ دستیاب ہے!

سب سے پہلے کیا کرنا ہے؟
٭۔ ۔ ۔ سب سے پہلے فلیش پروگرام چلائیں اورایک بٹن سمبل تیار کریں۔ ۔ ۔ جس میں لکھا ہو ’’Bookmark Us ‘‘ یا جیسا آپ بہتر سمجھیں!۔ ۔ ۔ تصویر ملاحظہ کریں!


bookmark1.png
٭۔ ۔ ۔ اب اس بٹن پر رائٹ کلک کریں اور ایکشن پینل کھولیں۔ اس کے اندر تصویر کے مطابق خانہ پری کریں!​
bookmark2.png
٭۔ ۔ ۔ ا ب File>Saveمنتخب کر کے اپنے فلیش ڈاکیومنٹ کو bookmark.flaکے نام سے محفوظ کر لیں۔​
٭۔ ۔ ۔ اب کی بورڈ پر Ctrl+F12 پریس کریں۔ فلیش ایک ایچ ٹی ایم ایل پیج پبلش کر یگا جس میں فلیش مووی بھی موجود ہوگی۔ اگر آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر نامی ویب براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ بُک مارک بٹن پر کلک کرتے ہی درجِ ذیل ڈائلاگ باکس اوپن ہوگا ، جسے OK کرکے اپنی پسندیدہ ویب سائٹس میں شامل کیا جا سکتا ہے!​
bookmark3.png
نوٹ: آپ کی سہولت کے لئے bookmark.fla ، bookmark.swf اور bookmark.html فائلیں اس ٹیوٹوریل کے اختتام پر zip فارمیٹ میں رکھ دی گئیں ہیں ۔جنھیں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے!​


فلیش میں بُک مارک "Add to Favorites" بٹن بنانا“ ٹیوٹوریل مکمل ہوا!


حرفِ آخر:
اُمید ہے آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا۔ ۔فلیش کے اس ٹیوٹوریل میں ہم نے یہ سیکھا کہ فلیش میں بُک مارک بٹن کیسے بنایا جاتاہے!۔ ۔ ۔ اگر اس ٹیوٹوریل میں کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو ضرور پوچھ لیجئے گا!۔ ۔ ۔ انشاء اللہ میں آپ کی ضرور مدد کرونگا!۔ ۔ ۔ اب اگلے ٹیوٹوریل تک کے لیے اجازت۔ ۔ ۔ فی امان اللہ!۔ ۔​

اُردو ویب۔۔۔۔۔شعیب سعید شوبی


خبردار: یہ " فلیش ٹیوٹوریل " اردو محفل کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا مواد نقل کرنے سے قبل اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔
 

Attachments

  • bookmark.zip
    94.8 KB · مناظر: 40

مغزل

محفلین
بہت شکریہ شوبی بھیا۔۔۔
میں جب اس محفل میں نہیں تھا تو آپ کو فون کیا تھا۔۔۔
کبھی شرفِ ملاقات بھی عطا کیجئے میں آپ کے گھر سے قریب ہی ہوں۔
رضامندی کا اظہار مجھے پی ایم / ذپ کر دیجئے گا۔
والسلام
 
Top