فلورنس سے کچھ باہر ایک آؤٹ لیٹ مال پہ مختصر قیام۔ مال بہت خوبصورت تھا، لیکن اس کی خوبصورتی سے متاثر ہونے کے باوجود ہم نے یہاں سے کچھ نہ خریدا کہ یورو گراں است۔
بریشیا کی کچھ زیارت بھی کی۔ یہ چھوٹا سا شہر ہے جو میلان سے ساٹھ ستر کلومیٹر کے فاصلے پہ ہے۔ یہاں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کافی زیادہ ہے، خصوصاََ پاکستانی بہت ہی زیادہ ہیں۔
یہ شاید بریشیا کا ریلوے سٹیشن ہے۔
اس چوک کو پاکستانی برادری نے گھوڑا چوک کا نام دے رکھا تھا۔ اصل مجسمہ ساز یا فنکار کو علم ہوتا کہ اس کی تخلیق کے ساتھ یہ حشر ہو گا تو وہ اس وقت ہی نیلا تھوتھا پھانک لیتا۔