'فلم جنگل بک بچوں کیلئے بہت خوفناک'!

لاریب مرزا

محفلین
آج کل کے بچے ڈرتے نہیں ڈرا کر بٹھاتے ہیں۔ نئی نسل بہت اپ ڈیٹ ہے۔ اینیمیشن موویز، ویڈیو گیمز، اور میڈیا کے باقی سارے مواد کی بدولت بچے اپنی عمروں سے زیادہ پختہ ہیں۔ ہم نے فلم تو نہیں دیکھی ہے لیکن ہمارا نہیں خیال کہ ایسا کوئی مسئلہ درپیش ہو گا بچوں کو۔
 
بالآخر ہم نے بھی یہ تھری ڈی فلم دیکھ لی۔ بہت خوبصورت فلم ہے۔ دل لبھانے والی کہانی و دیگر ویژول ایفیکٹس۔

اگرچہ ہم نے کراچی کے سب سے بہترین تھیئٹر میں یہ فلم دیکھی اور تھری ڈی سے خوب لطف اندوز ہوئے لیکن جانے کیوں آڈیو ایفیکٹس کو خاطر خواہ استعمال نہیں کیا گیا لہٰذااس بحث پر اپنی رائے دینے سے قاصر ہیں کہ سنسر بورڈ نے درست فیصلہ "کیا" یا نہیں۔
 
arifkarim

معطل

متفق۔ ساؤنڈ افیکٹس کچھ سینز میں ٹھیک تھے۔ باقیوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ البتہ ویژل افیکٹس تو لاجواب ہونے ہی تھے کیونکہ اسکو بنانے والی نیوزی لینڈ کی کمپنی Weta Digital تھی جس نے معروف فلمز Lord Of The Rings اور Narnia کے افیکٹس بھی بنائے تھے۔
 
Top