فضیلت سنت سرکار دو عا لم - اثر جونپوری

فضیلت سنت سرکار دو عا لم
جو محبوب خدا کی دوستوں صورت بناتا ہے خدا کو بھی پھر اس کی اس ادا پر پیار آتا ہے
جو رخ پر سنت سرکار ﷺ کا سبزہ اگاتا ہے تو اس کے صحنِ دل میں باغ ایماں لہلاتا ہے
مرے سرکارﷺ کو ہوگی اذیت ترک سنت سے بھلا عاشق کبھی محبوب کا دل بھی دکھاتا ہے
عمل جب پیش ہوگا کیا کہیں گے سرکار دو عالمﷺ کیا میرا امتی ہو کر بھی تو داڑھی منڈاتا ہے
اسی کی روح روشن ہے ، منور ہے اسی کا دل جو اپنے چہرے کو انوار سنت سے سجاتا ہے
گرونانک کے پیرو سے سبق لے استقامت کا ہمیں ایک مذہب باطل بھی آئینہ دکھاتا ہے
بنا لے صاحب سی صورت اور سیرت بھی یہ مانا روضہ اطہر پہ تو ہر سال جاتا ہے
جو عہد پر فتن میں زندہ کر دے ایک سنت کو ثواب اس پر یقینا سو شہیدوں کا وہ پاتا ہے


زمانے بھر کے عافل اس کو آنکھوں پر بٹھاتے ہیں[/center
]اثرجو خود کو شاہ دیں ﷺ کا دیوانہ پاتا ہے​


اثر جونپوری​
 
Top