فزکس کے کچھ سوالات میں مدد چاہیے

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تھینک یو بھیا
متفق! میں نے بھی اس لحاظ سے سوچا تھا لیکن دوسرا جواب زیادہ جلدی سمجھ آگیا۔ اگر ہم اس لحاظ سے سوچیں تو واقعی انہوں نے انرجی کا ذکر یقینا اسی لیے کیا ہوگا۔

کچھ زیادہ ہی tricky question ہے،
اگر یہ سوال ٹیسٹ میں آ جائے تو 60 سیکنڈز میں یہ سوال تو نہیں ہونے والا،
اور پھر وہاں پہ آواز لگاؤں گا ذیشان بھائی
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ
آ پھر سے مجھے سوال کرانے کے لئے آ:D
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اسی طرح کا ایک اور سوال بھی ہے کہ

When a projectile is thrown at angle 60 degree. Its K.E. at maximum height become
half of initial K.E.
one fourth of initial K.E.
3/4th of initial K.E.
double than its initiak K.E.

اس میں اگر میں پروجیکٹائل کی height والا فارمولا لگاؤں گا تو وہاں سے K.E. کیسے نکالوں اور اگر K.E. والا لگاؤں تو angle کا کیا کروں گا؟
 
عائشہ عزیز

اگر یہ اس طرح ایم سی کیوز میں آئے بھیا پھر تو آسان ہے وہاں آپشن دیا گیا ہے یہ والا۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اگر یہ اس طرح ایم سی کیوز میں آئے بھیا پھر تو آسان ہے وہاں آپشن دیا گیا ہے یہ والا۔۔

لیکن آئے گا نہیں، 100 میں سے 30 فیصد چانس ہے کہ آئے۔
یو ای ٹی والے بہت سیانے ہیں، وہ ایک فیصدی بھی آسان راستہ نہیں دیتے طالبعلم کو۔
مگر ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ اب concept کلئیر ہو گیا ہے، اگر اس طرح کا آیا بھی تو زیادہ مشکل نہیں ہو گی۔
 
کوڈ:
6)    A light and a heavy body have equal K.E. which has greater momentum?
 
The heavy body, the light body, data given is incomplete, both have equal momentum

ہم بھی کوشش کرتے ہیں اس سوال پر۔ پہلے ہمارا بھی یہی خیال تھا کہ کائینیٹک انرجی کے فارمولے میں جو 1/2 کا کانسٹینٹ فیکٹر موجود ہے اس کی وجہ سے کریٹیکل پوائنٹ آنا چاہیئے جہاں جواب تبدیل ہو سکتا ہے۔ خیر ہم کوشش کرتے ہیں، شاید فارمولے کی مدد سے کوئی تعلق مل جائے۔

کوڈ:
Assume that:
E => Kinetic Energy
P => Momentum
 
We know that:
E = 0.5 * m * v^2 --- (1)
P = m * v --- (2)
 
If we solve Eq(2) for v:
v = P / m --- (3)
 
Substituting v from Eq(3) into Eq(1):
E = 0.5 * m * (P / m)^2
Or
E = 0.5 * P^2 / m --- (4)
 
Now that we have got kinetic energy in terms of mass and momentum, we can proceed to establish a relationship.
 
As per the question, let's assume that the two bodies have masses m1 and m2 and momenta P1 and P2 respectively.
 
Given that (as the two bodies have the same kinetic energy):
E1 = E2 --- (5)
 
Assume that:
m1 > m2 --- (6)
 
From Eq(4) and Eq(5):
0.5 * P1^2 / m1 = 0.5 * P2^2 / m2
Or
P1^2 / m1 = P2^2 / m2
Or
m1 * P2^2 = m2 * P1^2
Or
m1 = m2 * P1^2 / P2^2 --- (7)
 
If we put the value of m1 from Eq(7) into the inequality (6):
m2 * P1^2 / P2^2 > m2
Or
P1^2 / P2^2 > 1
Or
P1^2 > P2^2 --- (8)
 
From inequality (8):
P1 > P2 [since P is always positive] --- (9)
 
Conclusion: from relationship (6) and (9) we can claim that heavier mass will have greater momentum.
 
سید ذیشان

محفلین
لیکن آئے گا نہیں، 100 میں سے 30 فیصد چانس ہے کہ آئے۔
یو ای ٹی والے بہت سیانے ہیں، وہ ایک فیصدی بھی آسان راستہ نہیں دیتے طالبعلم کو۔
مگر ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ اب concept کلئیر ہو گیا ہے، اگر اس طرح کا آیا بھی تو زیادہ مشکل نہیں ہو گی۔
یہ بہت ضروری ہے۔ جب میں نے ٹیسٹ دیے تھے (جو کہ ماضی بعید کی بات ہے) تو میں نے MCQ's کی زیادہ پریکٹس نہیں کی تھی۔ بس کورس کی کتاب اٹھا کر ایک ایک لائن اچھی طرح سمجھی اور فارمولے ایک شیٹ پر لکھتا گیا۔ اور ان فارمولوں کو ٹیسٹ شروع ہونے سے آدھا گھنٹا پہلے ریوائز کیا۔ لوگوں نے ٹیوشن سینٹرز پر ہزاروں روپے خرچ کئے اور میں نے اس سادہ طریقے سے تمام اچھی ینویورسٹیوں میں پہلے 10 میں سے پوزیشنز لیں۔
 
9) Which of the given forces can be shielded

اس کی اردو کیا ہو گی، shielded کی مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہے۔
کیمسٹری میں shielding effect تو پڑھا ہے مگر یہ فزکس میں کیا چیز ہے؟
شیلڈ کا لفظی معنی ہے ڈھال۔ اسے ایک ایسا خول تصور کر لیں جس کی مدد سے کسی چیز کے اثرات کو روکا جا سکے۔ جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے کہ نیوکلیائی اور گریویٹیشنل فورسیز کو روکا نہیں جا سکتا جبکہ الیکٹرکل فورس کے اثرات کو فیریڈے کیج کی مدد سے نیوٹرل کیا جا سکتا ہے۔ :)
 
اسی طرح کا ایک اور سوال بھی ہے کہ

When a projectile is thrown at angle 60 degree. Its K.E. at maximum height become
half of initial K.E.
one fourth of initial K.E.
3/4th of initial K.E.
double than its initiak K.E.

اس میں اگر میں پروجیکٹائل کی height والا فارمولا لگاؤں گا تو وہاں سے K.E. کیسے نکالوں اور اگر K.E. والا لگاؤں تو angle کا کیا کروں گا؟
انرجی کنزرویشن کی مدد سے اسے حل کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی سرعت مان لیں اور یہ دیکھیں کہ ابتدا میں ساری انرجی کائینیٹک انرجی کی شکل میں ہوگی۔ بالکل اوپر جا کر جو بھی اونچائی حاصل ہوئی اس سے وہاں کی اسٹیٹک انرجی مل جائے گی جو کہ ابتدائی مجموعی انرجی سے نفی ہوئی ہوگی۔ بس وہیں سے آپ کو دونوں میں تعلق مل جائے گا۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال غیر متفق کیوں ہو؟؟؟ o_O

اجی کیوں شرمندہ کرتے ہیں بھیا۔۔۔ میں نے تو خود گوگل کی مدد سے جوابات دیے۔۔۔ ہی ہی ہی

آپ کی پروفائل میں آپ نے اپنا پیشہ لکھا ہے

مہندسِ برقیات (Electronic Engineer)
تو پھر میں اب غیر متفق کیوں نہ ہوں۔
میرے اس دھاگے میں بھی آپ اپنی قابلیت کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اور اس دھاگے کو کون بھول سکتا ہے بھلا۔
امین بھائی وہ مجھے اندازہ تھا کہ آپ جوابات دے سکیں گے۔ اک تو مجھے فزکس پڑھے کوئی 6سال ہو گئے۔ دوسرا فزکس کبھی میجر تھا ہی نہیں۔ پر بعد میں دیکھا ماشاءاللہ آپ پہلے ہی جواب سے سرفراز فرما چکے تھے۔ میں نے گاڑی والے دھاگے میں آپ کو بحث کرتے دیکھا تھا۔:p

اس کے علاوہ اور بھی بہت سے دھاگے ہیں، مثالیں ہیں۔
You are great Ameen Bhai.
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
انرجی کنزرویشن کی مدد سے اسے حل کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی سرعت مان لیں اور یہ دیکھیں کہ ابتدا میں ساری انرجی کائینیٹک انرجی کی شکل میں ہوگی۔ بالکل اوپر جا کر جو بھی اونچائی حاصل ہوئی اس سے وہاں کی اسٹیٹک انرجی مل جائے گی جو کہ ابتدائی مجموعی انرجی سے نفی ہوئی ہوگی۔ بس وہیں سے آپ کو دونوں میں تعلق مل جائے گا۔ :)

بہت بہت شکریہ سعود بھائی۔
میں کوشش کرتا ہوں۔
 
محمد امین

:roll:
 
Top