فری ویب ہوسٹ پر اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی نصب کرنا

دوست

محفلین
جی آپ کا خیال درست ہے میں تو بس اس چکر میں اتنا زیادہ بلکہ کافی سارا آن لائن ہوگیا ہوں ان تین چار دنوں میں اور وہ چکر ہے یہاں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=51702#51702
یعنی اوبنٹو کی تنصیب اور دوسرے معاملات باقی یہ ورڈ پریس تو اب امتحانوں کے بعد ہی انشاءاللہ لگے ہاتھوں میں نے فرمائش کی تھی یہ تو۔
 
جواب

htaccess کے حوالے سے مجھے کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اور فورم آسانی سے اپ لوڈ ہوگیا۔پتہ نہیں پاکستانی کے ہاں یہ مسائل کیوں ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
وہاب اصل میں تم نے فائلوں پر غور نہیں کیا ہو گا ۔۔۔ اس لئے تمھارے علم میں یہ بات نہیں آئی نبیل نے خود تجربہ کیا ہے۔
بہرحال فورم اس فائل کے بغیر بھی انسٹال ہو جاتا ہے۔۔۔مگر تم نے خود ہی تو کہا ہے کہ مجھے سیکھنے کا موقع کیسے ملے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منیر طاہر، میں کوشش کروں گا کہ مائی فری ہوسٹ پر اردو فورم بنانے کی بارے میں ایک تفصیلی پوسٹ کر دوں۔ اس طرح کافی لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ جہانزیب۔ لیکن لائیکوز کا مسئلہ تو تمہیں پتا ہی ہے کہ بعض علاقوں سے اس تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

میں نے فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنانے کی وضاحت پر کچھ لکھنا شروع کیا ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ جلد مکمل کرکے پوسٹ کر دوں۔
 
Top