تعارف فرحان کو خوش آمدید

الف عین

لائبریرین
فرحان جن کا شاید تخلص جامی ہے، آتے ہی شاعری کے فورم میں فعال ہو گئے ہیں۔
خوش آمدید فرحان جامی اردو محفل میں۔ اسی طرح فعال رہیں اور لائبریری کو بھی زینت بخشیں۔
اور ہاں اپنا تعارف بھی تفصیل سے کرائیں۔
ایک سوال میں ہی کر ڈالوں۔ ادھر اردو الفاظ کی فہرست پر کام کر چکا ہوں نا، اس لئے لکھ رہا ہوں کہ یہ ’فر‘ اور ’حان‘ کے درمیان سپیس کیوں دی ہے آپ نے کہ دو الفاظ بنا دئے ہیں!!
 

فاتح

لائبریرین
خوش آمدید فرحان صاحب!
آپ کا انتخاب پڑھا تھا، بہت خوبصورت ہے۔

اعجاز صاحب! شاید فرحان "فر" اور "حان" کے درمیان سپیس کا اضافہ کر کے فرحت، جو عموماً مختصر ہوتی ہے، کو طول دینا چاہ رہے ہیں۔;)

فرحان صاحب! امید ہے مذاق کا برا نہیں مانیں گے۔:)
 

دوست

محفلین
جی آیاں‌ نوں۔ رونق بخشیے جناب اس دھاگے کو بھی یہ تو بغیر دولہے کے بارات والی بات ہوگئی یہاں۔
 
Top