فرانس میں فاطمہ طالب بادالونا پہلی مسلم خاتون کونسلر منتخب÷ایشیا ٹائمز نیوز لیٹر

فرانس میں فاطمہ طالب بادالونا پہلی مسلم خاتون کونسلر منتخب
وقت اشاعت: Friday 29 May 2015 09:59 am IST
G-WRibKw7HOequS0gBHnmX_cayzjDaib9YeQb9zKyA0Iw90w7-6aUhvz6zxFvqE_sVykoECjOJ6bCZ9yMtjj07rNZ4pQW_XdnJI=s0-d-e1-ft

پیرس: حالیہ بلدیاتی انتخابات میں، بادالونا سے گوانیم بادالونا کے جانب سے، فاطمہ طالب پہلی مسلم خاتون بطور کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔ فاطمہ 22 سال کی عمر میں بادالونا آئیں تھیں۔ اور انہوں نے 'لیتراس مودیرناس' میں اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔

فاطمہ بادالونا کے محلہ 'لا پائو' میں رہائش پذیر ہیں۔ اور محلہ جاتی بنیادوں پر مختلف سماجی اور رفاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

xUR7DX1CSOKY8bcryVWypiUKecVun1oBVvAgycMs5sRFDVE5-k4NmszaHZcfPbcF5w3wXRL5Xr7yu6gmH5HUMjquw6XkvBBkVJJHlDC4UuBp0Q=s0-d-e1-ft


http://www.lavanguardia.com/politic...imera-musulmana-en-ayuntamiento-badalona.html

فاطمہ نے کہا کہ، وہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی تھیں۔ انہیں اس کا خیال اس وقت آیا ، جب بلدیہ کے میئر آلبیول نے مسلمان خواتین کو ایک پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اور سالوت محلہ میں ایک ایسوسی ایشن کو بند کر دیا گیا۔

انہوں نے اس بات کو غلط کہا کہ، لوگ میری ایسوسی ایشن کی جانب مذہبی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ، آلبیول نے بادالونا میں نئے آنے والوں کو معاشرہ میں مدغم کرنے کیلئے جاری منصوبوں کو ختم کروایا ہے۔ اور آلبیول ہمارے ان بچوں کو بھی غیر ملکی تصور کرتا ہے۔ جو کہ بادالونا میں پیدا ہوئے ہیں۔

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/Latest_News/2015/05/12326_#sthash.5lCgPpef.dpuf
محترم وزیر اعظم! اس ایک سال میں ملک میں اقلیتوں میں تحفظ کے احساس میں تشویش ناک کمی درج کی گئی ہے
وقت اشاعت: Tuesday 26 May 2015 11:24 am IST
sTOvrjkTc4M1098f1wrALgLjDa3rgU6elxjtUDdaumr_3YfQlZ_v1IzKEn8cOyAy62UW4b3NLrzujcJs_1loEKRBbtsTkxxZwE4=s0-d-e1-ft

ابو انس کی رپورٹ

نئی دہلی : ( ایشیا ٹائمز ) اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں کے نام ایک خط لکھا ہے۔ آج یہ خط اردو ہندی اور انگریزی سمیت دیگر علاقائی زبانوں کے تقریبا تمام اخبارات میں شائع ہوا ہے اس خط میں وزیر اعظم نے اپنے اب تک کی کار کردگی گنوانے کی کوشش کی ہے ۔

وزیر اعظم نے لکھا ہے : پہلے سال ملک نے کھویا ہوا اعتماد پھر سے حاصل کر لیا ہے۔

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/Asia-Times-Special/2015/05/11925_#sthash.vdAigJ21.dpuf
تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے آنگ سانگ سوچی سے کہا میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کو تحفظ فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں سوچی: تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ دلائی لامہ نے اپنے
وقت اشاعت: Friday 29 May 2015 10:38 am IST
SXllDttdv3kf1kMOhka6cPCD6sQQ9pT_xHTqi9AQhi2andCQdmUH5LMai_YKpDSGDV8GiuxhfAY1VXKGG7XJJB1yQlq5fVV7Ob0=s0-d-e1-ft

سوچی: تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ دلائی لامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنے کے لیے کہا ہے۔

http://www.thehindu.com/news/intern...i-to-help-rohingya-muslims/article7255704.ece

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ دو مرتبہ اس مسئلے پر سوچی سے بات کر چکے ہیں۔ دلائی لامہ کے بقول سوچی نے ان سے کہا ہے کہ یہ مسئلہ بہت پیچیدہ ہے اور اسے اتنی آسانی سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ میانمار میں بدھ راہبوں کے ظلم و ستم کے بعد ہزاروں روہنگیا میانمار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/اہم_ترین/2015/05/12330_#sthash.3o5bdMKg.dpuf
امریکی رپورٹ : دیسی ٹوائلیٹ آنتوں کے لیے مفید ؛ دیسی طریقے سے ٹوائلیٹ میں اکڑوں بیٹھنے والے ہندوستانی ہی اصل طریقے سے واقف
وقت اشاعت: Friday 29 May 2015 10:27 am IST
rsLSB9ba1qGbWusi2cPkve7rDLO1L3ghyZuT5s8qpk-0p3zlDCMTtib493zrQceHINb5wNtI937oHA8tB7_ZD0XrJYJDNpQJG84=s0-d-e1-ft

لاس اینجلس: نظام ہضم کے موضوع پر لکھی گئی ایک تحقیقی کتاب میں مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے طریقہ کار کا آنتوں کی صحت سے گہرا تعلق ہے اور دیسی طریقے سے ٹوائلٹ میں اکڑوں بیٹھنے والے ہندوستانی ہی اصل طریقے سے واقف ہیں۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے مائیکرو بائیولوجسٹ جولیا اینڈرز ’’گٹ دی انسائیڈ سٹوری آف اوور باڈیز موسٹ انڈر ریٹڈ آرگن‘‘ کی مصنفہ ہیں۔



وہ کہتی ہیں کہ اکڑوں بیٹھنے میں کوئی نقصان نہیں، درحقیقت یہ زیادہ بہتر طریقہ ہے۔ جولیا کے مطابق آنتوں کے آخری سرے پر موجود مسلز قدرت نے دیگر مسلز کے مقابلے میں سخت بنائے ہیں جس کا مقصد اپنی حاجات پر قابو پانے میں سہولت دینا ہے۔ اسی لئے اس کی ساخت بھی قدرے خم دار یا سوالیہ نشان کی مانند ہوتی ہے۔

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/اہم_ترین/2015/05/12329_#sthash.8vNNw485.dpuf
چینی صدر شی جن پنگ کی مزاحیہ تصویر بنانے والا آرٹسٹ گرفتار
وقت اشاعت: Friday 29 May 2015 10:07 am IST
kjHqcdGeLCakZrcAPONdmZhJ3WDASvOH5RocsVumk8qSE_mF6aDAJy0jAB8c_pu4x1LzIlLeMdigYpaMcjXNjHVvaz0AqsONE8M=s0-d-e1-ft

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کی مزاحیہ تصویر بنانے پر آرٹسٹ دائی جیانگیونگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ اپنے فن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھنے والے بیجنگ کے آرٹسٹ دائی جیانگیونگ کو فنی مہارت نے جیل میں پہنچا دیا۔

WPHIY20u88pBcHPhYLV2ZTXwlQ-3kvmp_za7yOS_N2cuRQNlRFtS39FRbBmI1dumeIFBnf1tbFbDQ_e26CTltNUacGU=s0-d-e1-ft


http://www.mid-day.com/articles/art...giving-chinese-president-a-moustache/16247169

تفصیلات کے مطابق دائی جیانگیونگ نے اپنے فن مہارت سے چینی صدر شی پنگ کی ایک مزاحیہ تصویر بنا کر جب اپ لوڈ کی تو چینی پولیس بھی حرکت میں آ گء اور دائی جیانگیونگ کو گرفتار کر لیا۔ جرم ثابت ہونے پر دائی جیانگیونگ کو پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/اہم_ترین/2015/05/12328_#sthash.oUT7CWyy.dpuf
کیتھولک چرچ نے آئرلینڈ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے کو انسانیت کی شکست سے تعبیر کیا ہے
وقت اشاعت: Thursday 28 May 2015 01:15 pm IST
sZB60IZeLwYIzS4Vjdznh0T4qzvYs5LGlamOmI9gsuXjBjS4WdL4XN-iF26-6G3VIglw6SEYnuym6effkTg61BQmSJq6kQ5sdos=s0-d-e1-ft

روم: کیتھولک مسیحی کلیسا نے آئرلینڈ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے کو انسانیت کی شکست سے تعبیر کیا ہے۔ کارڈینل پیترو پارولن نے روم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئر لینڈ میں اس حوالے سے کرائے جانے والے ریفرنڈم کے نتائج پر افسردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاندان کے تصور کو بچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جانے چاہیں کیونکہ یہ انسانوں اور کلیسا کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔

2yvBGt9RN9pNXXYd21TXoDNDhWlVEf4PGGNENIcY9jisjjD9qpW0gjEqaOr1dp9r95TGOnSC9lLoNLiy_0u04s0KPltI0-Z7g93pNsglyA=s0-d-e1-ft


http://www.slate.com/blogs/the_slatest/2015/05/26/vatican

_cardinal_parolin_calls_ireland_gay_marriage_vote_defeat_for_humanity.html

کارڈینل پرولن پوپ فرانسس کے دائیاں ہاتھ شمار کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ اختتام ہفتہ پر آئرلینڈ میں کراسے جانے والے ریفرنڈم میں 62 فیصد عوام نے ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیے جانے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/Latest_News/2015/05/12307_#sthash.8RmFDa1d.dpuf
امریکہ میں آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کامطالبہ زور پکرتا جا رہا ہے ؛ تین ہندوستانیوں نے امریکی عدالت میں رجوع کیا ہے
وقت اشاعت: Thursday 28 May 2015 11:44 am IST
0o3MvQp_mbpVt3rfbyCknftarDrlJEfihcTk791Z5j7NKMFofpDWfmfJwu7PdUpZO0iIMKVrOSsecH0ECPkUedEOxnaaYH2e2_M=s0-d-e1-ft

نیو یارک: (ایشیا ٹائمز/این بی ٹی ) امریکہ میں آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کامطالبہ زور پکرتا جا رہا ہے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تین ہندوستانیوں نے اس مطالبے کو لیکر امریکی عدالت میں رجوع کیا ہے۔ ان تینوں نے آر ایس ایس پر ان کا زبردستی تبدیلی مذہب کرانے کا الزام لگایا ہے۔

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/Latest_News/2015/05/12303_#sthash.yaJYaitj.dpuf
دھیہ پردیش کے بدنام زمانہ ویاپم گھپلے کی تین سال کی تحقیقات کے دوران معاملے سے وابستہ 40 لوگوں کی اب تک پراسرار حالات میں موت کا معاملہ سامنے آیا ہے
وقت اشاعت: Thursday 28 May 2015 11:01 am IST
EOph_rCpJDMucZF-wzn3MUeRXS89ArTAO30wqSUuS5V_Ma9HTbhhw5JxMlbY4twcnVoBO9zTA5H9udvbexT0h5AC3Azb5QruGdo=s0-d-e1-ft

بھوپال سے پی نوین کی رپورٹ

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز / این بی ٹی ) ٹائمز آف انڈیا گروپ کے ہندی روزنامہ نو بھارت ٹائمز کی خبر ہے کہ مدھیہ پردیش کے کامرشیل ایجوکیشن بورڈ ، ویاپم (MPPEB) گھپلے کی تین سال کی تحقیقات کے دوران معاملے سے وابستہ 40 لوگوں کی اب تک پراسرار حالات میں موت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس معاملے کی جانچ سے متعلق قریبی ذرائع نے 27 مئی کو 'نوبھارت ٹائمز' کے نمائندے پی نوین کو اس بارے میں بتایا ہے

http://navbharattimes.indiatimes.co...utm_content=Story1&utm_campaign=NBTmailer

یہ اموات اس معاملے کو ملک کے سب سے بدنام گھپلہ کا درجہ دے دیتی ہیں، جہاں بہت سارے وانٹٰیڈ لوگ ماردیے گئے اور ان سے متعلق راز ہمیشہ کے لئے راز ہی رہ گیا۔

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/Latest_News/2015/05/12300_#sthash.sE7uVTng.dpuf
امریکہ نے چین کو جنوبی بحیرہ چین کے پانیوں میں مصنوعی جزائر کی تعمیر پر خبردار کیا ہے
وقت اشاعت: Thursday 28 May 2015 01:05 pm IST
ooTAFl8ZfQuqoyKMoy3DH1PyCI48yhrS67-5tZYaIaHewELkH13iROfKrp4Mm5uBh7rvmhKabw51EngSBWq9buqN-2VZ2vsB2II=s0-d-e1-ft

واشنگٹن: امریکہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے پانیوں میں مصنوعی جزائر کی تعمیر بند کر دے۔ امریکی وزیرِ دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ چین کا متنازع علاقے میں اپنی حددو بڑھانے کا منصوبہ سکیورٹی کے بارے میں علاقائی اجماع سے متصادم ہے۔

چین متنازع جنوبی بحیرہ چین میں ریتیلی چٹانوں پر مصنوعی جزائر تیار کر رہا ہے۔ انھوں نے یہ بات ہوائی میں ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کے 11 روزہ دورے کے آغاز سے قبل کہی۔

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/بین_الاقوامی/2015/05/12306_#sthash.4ZDXrOFA.dpuf
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2014 کے دوران دنیا بھر میں بھوک میں کمی آئی ہے
وقت اشاعت: Thursday 28 May 2015 12:54 pm IST
iE6gKhlD1zaXuEnsO9P_9f05yP5Kr13qMfyso1KfubzLXBEzaFAZkFh_oZLzX7Ck_xQnGKbbmSSDsa92pHYLZ-vX969d8nInAxk=s0-d-e1-ft

نیویارک: 2014 کے دوران دنیا بھر میں بھوک میں کمی آئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برس کے مقابلے میں بھوک کے شکار افراد کی تعداد میں 167 ملین کم ہو گئی ہے جبکہ اگر 1990 کی دہائی کی بات کی جائے تو یہ تعداد 216 ملین بنتی ہے۔

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/بین_الاقوامی/2015/05/12305_#sthash.WHqRKbfN.dpuf
 
Top