فرائی بینگن (کرنچی اور چٹ پٹے)

اجزاء:
بینگن لمبے والے آدھا کلو (یا جتنے آپ تلنا چاہیں(
لال مرچ پسی ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 کھانے کا چمچہ (یا حسب ذائقہ(
پسہ دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2 کھانے کے چمچے
امچور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔1 کھانے کا چمچہ (امچور نہ ملے تو چاٹ مصالحہ تھوڑا زیادہ کردیں)
چاٹ مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
تیل فرائی کرنے کے لئے کڑاہی کے اندر مناسب مقدار میں اتنا کہ بینگن فرائی کے دوران ڈبوئے جاسکیں

ترکیب:
- بینگن کو بیچ سے اسظرح کاٹین کے اسکا سر جُڑا رہے جہاں اسکے ایک ڈنڈی نما حصہ ہوتا ہے۔
کراس کٹ لگائیں تاکہ چار ٹوٹے ہوں لیکن سر سے جڑے ہوں۔

- ( یہ سٹیپ آپ سکِپ کرسکتے ہیں) اب ایک برتن میں پانی میں نمک اور سرکہ ملا کر ان تمام کٹے ہوئے بینگن کو اچھی طرح دھوئیں۔ اسطرح اسکی کڑواہٹ بھی دور ہوگی اور اور اضافی بیج بھی ختم ہوجائینگے۔ اور سرکہ اور نمک کی وجہ سے اچھا ذائقہ بھی دینگے اور پھر کسی جالی نما ٹرے میں رکھیں تاکہ پانی اچھی طرح نکل جائے۔ اور تقریباً سوکھ جائین۔

- اب تمام مصالحہ مکس کرکے ان تمام بینگنوں پر اپنے ہاتھ سے اچھی طرح مل کرلگائیں۔ احتیاط کریں کیں بینگن نہ ٹوٹیں۔
- اب کڑاہی میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں۔
- اور دو دو یا تین تین بینگن کڑاہی میں‌تلیں جب ایک طرف سے سرخ ہوں تو چمٹے کی مدد سے پلٹیں اور دوسری اطراف کو بھی سرخ ہونے دیں۔ پھر چھاننی پر رکھ کر تیل رسنے دیں جب ڈرائی ہوجائیں تو پھرسرونگ برتن میں سلاد کے پتے بچھاکر ترتیب سے رکھیں اور ان پر لیموں کا رس، ہرا دھنیا کٹا اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈالیں اور چاہیں تو دہی کے رائتے کے ساتھ تناول فرمائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابرار بھائی اگر آپ نے بنائے تھے تو تصویر ہی لگا دیں۔

ویسے کم خرچ والی زبردست ڈش لگ رہی ہے۔
 
شکریہ جناب۔ یہ اصل میں ہمارے دادا محترم (مرحوم( نے ہمیں سکھائی تھی۔ اور بعد میں ہم گاہے بہ گاہے اسے بناتے رہےہیں۔ ان شاء اللہ اگلی دفعہ میں تصویر لیکر پوسٹ کرنے کی کوشش کرونگا۔
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا، میں سمجھا کہیں سیر سپاٹے کو گئے ہوئے ہیں۔

ویسے آجکل بینگن بازار میں ملتے ہیں کیا؟
 
عدیل منا

محفلین
اجزاء:
بینگن لمبے والے آدھا کلو (یا جتنے آپ تلنا چاہیں(
لال مرچ پسی ہوئی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔1 کھانے کا چمچہ (یا حسب ذائقہ(
پسہ دھنیا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچے
امچور۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ۔1 کھانے کا چمچہ (امچور نہ ملے تو چاٹ مصالحہ تھوڑا زیادہ کردیں)
چاٹ مصالحہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ 1 چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ آدھا چائے کا چمچہ
نمک۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ حسب ذائقہ
تیل فرائی کرنے کے لئے کڑاہی کے اندر مناسب مقدار میں اتنا کہ بینگن فرائی کے دوران ڈبوئے جاسکیں

ترکیب:
- بینگن کو بیچ سے اسظرح کاٹین کے اسکا سر جُڑا رہے جہاں اسکے ایک ڈنڈی نما حصہ ہوتا ہے۔
کراس کٹ لگائیں تاکہ چار ٹوٹے ہوں لیکن سر سے جڑے ہوں۔

- ( یہ سٹیپ آپ سکِپ کرسکتے ہیں) اب ایک برتن میں پانی میں نمک اور سرکہ ملا کر ان تمام کٹے ہوئے بینگن کو اچھی طرح دھوئیں۔ اسطرح اسکی کڑواہٹ بھی دور ہوگی اور اور اضافی بیج بھی ختم ہوجائینگے۔ اور سرکہ اور نمک کی وجہ سے اچھا ذائقہ بھی دینگے اور پھر کسی جالی نما ٹرے میں رکھیں تاکہ پانی اچھی طرح نکل جائے۔ اور تقریباً سوکھ جائین۔

- اب تمام مصالحہ مکس کرکے ان تمام بینگنوں پر اپنے ہاتھ سے اچھی طرح مل کرلگائیں۔ احتیاط کریں کیں بینگن نہ ٹوٹیں۔
- اب کڑاہی میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں۔
- اور دو دو یا تین تین بینگن کڑاہی میں‌تلیں جب ایک طرف سے سرخ ہوں تو چمٹے کی مدد سے پلٹیں اور دوسری اطراف کو بھی سرخ ہونے دیں۔ پھر چھاننی پر رکھ کر تیل رسنے دیں جب ڈرائی ہوجائیں تو پھرسرونگ برتن میں سلاد کے پتے بچھاکر ترتیب سے رکھیں اور ان پر لیموں کا رس، ہرا دھنیا کٹا اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈالیں اور چاہیں تو دہی کے رائتے کے ساتھ تناول فرمائیں۔
چلیں جی، آج گھر جاکر بیگم کو یہ new assignment دیں گے، ذائقہ کے بعدہی تعریف کریں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کدو کا رائتہ ٹھنڈا ہوتا ہے اس لیے گرمیوں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
 
Top