فتوح الشام سے اقتباس

الف نظامی

لائبریرین
مومن کے نزدیک علم کے انبار سے کوئی خزانہ بہتر ،
حلم و بردباری سے کوئی مال زیادہ نافع ،
غصہ اور غضب سے زیادہ کوئی رسوائی ،
دین سے زیادہ کوئی واضح نسب ،
عقل سے زیادہ کوئی زیور ،
جہل سے زیادہ کوئی شرارت ،
تقوی سے زیادہ کوئی شرافت ،
ترک خواہش سے زیادہ کوئی کرامت ،
صنعت و قدرت باری تعالی میں غور و فکر کرنے سے زیادہ کوئی عملِ فضیلت ،
صبر سے زیادہ کوئی نیکی ،
کبر و تکبر سے زیادہ کوئی برائی ،
نرمی اور افاقت سے زیادہ نرم کوئی دوا ،
خوف سے زیادہ کوئی تکلیف اور دکھ پہنچانے والی بیماری ،
حق اور سچائی سے زیادہ کوئی عادل قاصد ،
صدق سے زیادہ کوئی واضح دلیل ،
طمع سے زیادہ کوئی ذلیل کرنے والا نقر ،
جمیعت اور حصول قوتِ کمال سے زیادہ کوئی بے نیازی ،
صحت سے زیادہ کوئی طمع ،
عفت سے زیادہ کوئی مبارک جینا ،
خشوع سے زیادہ کوئی اچھی عبادت ،
قناعت سے زیادہ کوئی بہتر زہد ،
خاموشی سے زیادہ کوئی محافظ اور موت سے باوجود دور اور غایت رہنے کے کوئی زیادہ قریب

نہیں ہے​

1۔حضرت معاذ بن جبل(**) کا یوقنا والی حلب سے کلام ، فتوح الشام از علامہ واقدی رحمۃ اللہ علیہ
**ایک نسخہ میں ابو عبیدہ بن جراح ہے
 
Top