فتنۂ انکارِ حدیث کے جواب میں ایک کتاب

باذوق

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حدیث : قرآن کریم کی وہ تشریح و توضیح ہے جس کی روشنی ہی میں اسلام ایک مکمل اور جامع دین کی صورت میں سامنے آتا ، عمل کے قالب میں ڈھلتا اور ایک اسلامی معاشرے کی تشکیل کرتا ہے ۔
اگر قرآن کی یہ شرح و تفسیرِ نبوی ہمارے پاس نہ ہوتی تو دینِ اسلام کی جامعیت کا اثبات ہو سکتا تھا نہ اس کا کوئی ڈھانچہ مرتب اور اس پر مبنی کوئی معاشرہ ہی متشکل ہو سکتا تھا ۔
لیکن الحمدللہ ! مسلمانوں کے پاس تینوں ہی چیزیں ہیں جسے وہ پورے شرح صدر اور کامل یقین و اذعان کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ اسلام ایک جامع دین ہے جس میں ہر شعبۂ زندگی سے متعلق ہدایات ہیں ، اس کا ایک عملی قالب ہے جسے اختیار کرنے کی وہ دعوت دیتے ہیں اور ان کے صفحات تاریخ پر خیر القرون کا وہ بہترین اسلامی معاشرہ ہے جس کی صورت گری (تشکیل) مذکورہ ڈھانچے ہی پر ہوئی تھی ۔
اسلام کی یہ جامعیت یا خوبی صرف اور صرف قرآن کریم کے ساتھ حدیثِ نبوی علی صاحبہ الصلوٰة و السلام کو ماخذِ دین اور حجت شرعیہ ماننے کی وجہ سے ہے ۔ اسی لیے قرآن نے بھی بار بار اللہ کی اطاعت کے ساتھ ، رسول کی اطاعت کو بھی ضروری قرار دیا ہے ، کیونکہ اس کے بغیر اللہ کی نازل کردہ کتاب پر کامل طریقے سے اور صحیح معنوں میں عمل کرنا ممکن ہی نہیں ہے ۔
حدیثِ رسول کی یہی وہ اہمیت ہے جو دشمنانِ اسلام کی نظر میں خار بن کر کھٹکتی ہے اور وہ مختلف عنوانات سے اس پر شب خون مارتے اور اس کی اہمیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اسلام کی من مانی تعبیر کر کے مغرب کی حیا باختہ تہذیب ، اس کے الحاد و زندقہ اور کمیونزم جیسے غیر فطری نظریے کو سندِ جواز دے سکیں ۔
زیر نظر کتاب اسی فتنۂ انکار حدیث کی تردید و بطلان میں ایک نہایت معرکہ آراء کتاب میں جس میں آستین کے ان سانپوں کو بےنقاب کیا گیا ہے جو "قرآن" کے نام پر اسلام کی بنیادوں کو ڈھانے کی مذموم کوششیں کرتے رہے یا کر رہے ہیں اور ان کے ان تمام "مغالطوں" کا پردہ چاک کر دیا گیا ہے جو وہ حدیث کی تشریعی حیثیت کو مجروح کرنے کے لیے پیش کرتے ہیں ، کہ ۔۔۔
پائے چوبیں سخت بے تمکیں بود

تحریر : حافظ صلاح الدین یوسف

آئینۂ پرویزیت - پرویزیت اور فتنۂ انکارِ حدیث کے جواب میں ایک لاجواب کتاب
مصنف : مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
ای-بک ڈاؤن لوڈنگ سہولت بشکریہ : برادر شاکر اعوان
 
باذوق

محفلین
آئینۂ پرویزیت - پرویزیت اور فتنۂ انکارِ حدیث کے جواب میں ایک لاجواب کتاب
مصنف : مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
تعداد صفحاتِ کتاب : 915
کتاب کے تمام مضامین کی یونی کوڈائز فہرست : یہاں
 
حسن نظامی

لائبریرین
سنت خير الانام
جسٹس پير محمد کرم شاہ الازہري رحمہ اللہ تعالي عليہ
سجادہ نشين بھيرہ

کي کتاب بھي اس سلسلہ ميں ايک موثر کتاب ہے
 
حسن نظامی

لائبریرین
باذوق انکل ميرا خيال ہے يہ گوگل پر نہيں ملے گي ويسے آپ کس قسم کي تفصيل چاہتے ہيں ۔۔

ميرا خيال ہے اس کا کسي نے انگريزي ميں ترجمہ کيا تھا شايد وہ ميسر ہو ۔

www.zia-ul-ummat.com
کے ايڈمن نے ايک مرتبہ مجھ سے اس کا تذکرہ کيا تھا معلوم نہيں اب يہ ترجمہ اس ويب سائٹ پر موجود ہے يا نہيں البتہ وہاں کچھ مقالے مل جائيں گے پير صاحب کے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اس کی مختصر سی تفصیل بھی یہاں لکھ دیں تو گوگل سرچنگ میں‌ کام آ جائے گی۔

حسن نظامي!
باذوق بھائي نے درست فرمايا!!
آپ يہاں پر کتاب پر ايک جامع تبصرہ
اس کے ابواب کي تفصيلي فہرست
اور ہر باب کے مندرجات کے بارے ميں ايک ايک پيرا يا چند لائنيں لکھ ديں تاکہ قاري کو اندازہ ہو جائے کہ کتاب ميں کيا کچھ ہے اور اپنے عنوان کا احاطہ کس انداز ميں کرتي ہے

اور اگلے مرحلہ ميں ممکن ہو تو کتاب کو يوني کوڈائز کرتے جائيں تاکہ لوگوں کے استفادہ کے ليے دستياب ہو سکے
 
باذوق

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جزاک اللہ خیر !
میں یہی کہنا چاہتا تھا ، ترجمانی کا شکریہ ۔
اگر کسی طرح‌ تمام اہم کتب کی ایک مختصر تفصیل یونیکوڈ میں کہیں بھی رکھ دی جائے تو گوگل سرچنگ میں ایک آئیڈیا تو آ جائے گا۔ مکمل کتاب کو فرصت سے یونیکوڈائز کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال تو قاری کو معلوم ہونا چاہئے کہ فلاں‌ فلاں‌ موضوع پر اردو میں کون کون سی کتابیں دستیاب ہیں؟
 
قسیم حیدر

محفلین
مناظر احسن گیلانی صاحب کی کتاب "تدوین حدیث" آٹھ دس سال قبل پڑھی تھی۔ کوئی صاحب اس کی تفصیل بتا سکیں تو اچھا ہو۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
حسن نظامي!
باذوق بھائي نے درست فرمايا!!
آپ يہاں پر کتاب پر ايک جامع تبصرہ
اس کے ابواب کي تفصيلي فہرست
اور ہر باب کے مندرجات کے بارے ميں ايک ايک پيرا يا چند لائنيں لکھ ديں تاکہ قاري کو اندازہ ہو جائے کہ کتاب ميں کيا کچھ ہے اور اپنے عنوان کا احاطہ کس انداز ميں کرتي ہے

اور اگلے مرحلہ ميں ممکن ہو تو کتاب کو يوني کوڈائز کرتے جائيں تاکہ لوگوں کے استفادہ کے ليے دستياب ہو سکے

جي درست ميں کوشش کرتا ہوں
 
حسن نظامی

لائبریرین
جزاک اللہ خیر !
میں یہی کہنا چاہتا تھا ، ترجمانی کا شکریہ ۔
اگر کسی طرح‌ تمام اہم کتب کی ایک مختصر تفصیل یونیکوڈ میں کہیں بھی رکھ دی جائے تو گوگل سرچنگ میں ایک آئیڈیا تو آ جائے گا۔ مکمل کتاب کو فرصت سے یونیکوڈائز کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال تو قاری کو معلوم ہونا چاہئے کہ فلاں‌ فلاں‌ موضوع پر اردو میں کون کون سی کتابیں دستیاب ہیں؟

باذوق انکل اس طرح کي تفصيل آپ کے شروع کيے گئے دھاگے سے کافي حد تک مل جاتي ہے

اور گوگل سرچنگ ميں ہي آ گئي ہے

ہاں شاکر القادري صاحب والي بات ميرے اپنے دل ميں بھي تھي ميں کوشش کرتا ہوں کہ کم از کم کچھ تو اردوا ہي دوں
 
فرید احمد

محفلین
ویسے اپنے انوکھے انداز تحریر اور طریقہ استدلال کے اعتبار سے مصنف ممتاز ہیں ، اور اسی لیے تدوین حدیث ایک منفرد کتاب ہے ، مگر شاید یہی انداز اوت طرز استدلال ارکان محفل والوں کے گلے اترنا مشکل ہے ۔
 
قسیم حیدر

محفلین
اس کا کوئی لنک ہے؟ میں نے بہت عرصہ قبل ایک لائبریری سے لے کر پڑھی تھی۔ مباحث ذہن سے نکل گئے ہیں۔ بس اتنا یاد پڑتا ہے کہ مصنف نے اس موضوع پر بہت تفصیل سےلکھا تھا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ڈاکٹر غلام جيلاني برق کي کتاب تاريخ حديث جو انہوں نے دو اسلام نام کتاب ميں بيان کيے گئے موقف سے رجوع کے بعد لکھي اسي سلسلہ کي ايک کڑي ہے اور خاصي مفيد کتاب ہے
 
باذوق

محفلین
ڈاکٹر غلام جيلاني برق کي کتاب تاريخ حديث جو انہوں نے دو اسلام نام کتاب ميں بيان کيے گئے موقف سے رجوع کے بعد لکھي اسي سلسلہ کي ايک کڑي ہے اور خاصي مفيد کتاب ہے
شاکر القادری صاحب ، آپ نے بھی کیا یاد دلا دیا۔ بہت عرصہ قبل کی بات ہے میرے ایک بہت ہی قریبی ساتھی کو "دو اسلام" نامی کتاب مل گئی تھی اور وہ اس میں سے ایسیے ایسے اقتباسات سناتے تھے کہ پڑھ کر دماغ گھوم جاتا تھا۔ اور اُسی دوران والد محترم نے اس کتاب کے جواب میں مولانا مودودی اور مولانا تقی عثمانی صاحب کی کتب مطالعے کے لیے لا دی تھیں۔ ابھی تین چار سال قبل وہ کتاب ہاتھ لگی جو "دو اسلام" کا "ترکی بہ ترکی جواب" تھی !
کتاب کا نام ہے : تفھیم اسلام بجواب دو اسلام
مصنف کا نام سن کر شائد ہمارے بہت سے احباب کی پیشانی پر بل پڑیں۔۔۔۔۔۔۔
ویسے تعجب کی ہی بات ہے۔ اور واقعی اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ ہدایت کی طلب میں رہنا چاہئے۔
اس کتاب (تفھیم اسلام بجواب دو اسلام) کو پڑھ کر غلام جیلانی برق صاحب نے تو اپنے موقف سے رجوع کر لیا اور تدوین حدیث نامی بہترین کتاب تحریر کر کے حدیث سے محبت کا اپنا حق ادا کر گئے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔
اور تفہیم اسلام کے مصنف ۔۔۔۔۔۔ ؟ آپ جناب نے ٹھوکر کھائی اور جماعت المسلمین نامی ایک نئے فرقے کی داغ بیل ڈالی۔
جی ہاں ، میں مسعود احمد بی۔ایس۔سی کی بات کر رہا ہوں !
فرید احمد صاحب ، آپ کو یاد ہوگا کہ پردیسی بھائی کے ھدایہ فورم پر ایک صاحب عبداللہ_ کی آئی۔ڈی سے آتے تھے جو جماعت المسلمین کے نامہ نگار لگتے تھے۔ انہوں نے جماعت کا ویب سائٹ ایڈریس بھی دیا تھا جو اب میرے پاس نہیں ہے۔ میرا خیال ہے ان کی سائیٹ پر یہ کتاب (تفھیم اسلام بجواب دو اسلام) موجود ہوگی۔
کم سے کم میرے مطالعے کی حد تک میں کہہ سکتا ہوں کہ دفاعِ حدیث میں جتنی بھی بہترین کتب لکھی گئی ہیں ، یہ کتاب بھی ان میں سے ایک ہے !!
 
ڈاکٹر برق کي دو اسلام کے جواب ميں ايک ييہ نہيں بلکہ پچاس سے زائد تعداد ميں کتابيں لکھي گئيں اگر کوئي صاحب انک نام فراہم کر سکيں تو
 
فرید احمد

محفلین
شکریہ فاروق سرور خان صاحب ! حدیث کی حجیت کے موضوع پر کچھ بہت ہی بہترین کتابوں کے نام اوت تعارف مل گیا ، شاید آپ کی بحث کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا ۔ اللہ مجھے اور آپ کو صحیح رہ نمائی عطا فرمائے۔
 
باذوق

محفلین
اسلامک ریسرچ کونسل (لاہور) کے ماہانہ مجلہ "محدث" کی ایک اشاعتِ خاص بعنوان "فتنۂ انکارِ حدیث" ، اگست 2002ء میں منظر عام پر آئی تھی۔
اس خاص شمارے میں ایک مضمون ڈاکٹر خالد ظفر اللہ رندھاوا (ایسوسی ایٹ پروفیسر آف اسلامیات ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمندری ، فیصل آباد) نے "برصغیر میں انکارِ حدیث کا لٹریچر" کے عنوان سے تحریر کیا ہے۔ اس مضمون میں منکرینِ حدیث کے ردّ میں تحریر کردہ تقریباً ایک سو کتابوں کی مختصر تفصیل تحریر کی گئی ہے۔ صرف ایک انگریزی کتاب کو چھوڑ کر باقی نناوے کتابیں اردو میں ہیں۔ تمام کتب کا مختصر تعارف بھی کروایا گیا ہے۔
پورا مضمون جملہ 18 صفحات پر پھیلا ہوا ہے۔ ان شاءاللہ کبھی موقع ملے تو اس اہم فہرست کو یونیکوڈائز کر لیا جائے گا۔
 
باذوق

محفلین
گومل یونیورسٹی ، ڈیرہ اسمٰعیل خان کے اسلامیات لکچرر ، ڈاکٹر عبداللہ نے 1994ء میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ عربی میں "برصغیر میں فتنۂ انکارِ حدیث کے لٹریچر کا تنقیدی جائزہ" کے موضوع پر اپنا پی۔ایچ۔ڈی کا مقالہ مکمل کیا ہے۔ اس مقالے میں انہوں نے 100 کے لگ بھگ کتب کا تعارف اور دیگر اہم مباحث کو پیش کیا ہے۔
 
عمر میرزا

محفلین
بازوق بھائی اللہ آپ کا جزائے خیر دے کہ آپ نے ایسی نادر کتاب کا لنک دیا ۔کچھ عرصہ قبل ایک دوست نے اسکے بارے میں بتایا تھا مگر مل نہیں رہی تھی۔
کل داراسلام کتب حانہ گیا وہاں نظر آئی کافی ضحیم کتاب ہے مگر قیمت انتہائی کم فقط 375 روپے ۔ڈسکاؤنٹ سے مزید سستی ۔خریدنے ہی لگا تھا کہ مولانا کی ایک اور کتاب نطر آئی وہ لے لی سوچا آئینہ پروزیت تو کمپیوٹر سے ہی پڑھ لونگا۔۔:)
 
Top