فاٹا، خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں سیکڑوں حراستی مراکز ہیں،ترجمان طالبان

فاٹا، خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں سیکڑوں حراستی مراکز ہیں،ترجمان طالبان

پشاور…تحریک طالبان نے خفیہ حراستی مراکزسے متعلق وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ فاٹا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سینکڑوں حراستی مراکزایک حقیقت ہیں۔ تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہدکے مطابق خواجہ آصف خفیہ حراستی مراکز کی اصل تعداد اور ان کے مقامات سے بھی آگاہ نہیں ہیں۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ فاٹا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سینکڑوں خفیہ حراستی مراکز ایک حقیقت ہیں اور اس حقیقت سے چشم پوشی ممکن نہیں۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ نجانے خواجہ آصف کن قوتوں کے اشارے پر امن مذاکرات کو داوٴ پر لگانا چاہتے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومتی کیمپ میں کنفیوژن ہے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=141433
 
Top