فالودہ کی سوئیاں کیسے۔

zerocool

محفلین
میں یہ جاننا چاھتا ھوں کہ فالودہ کی سوئیاں کیسے بناتے ھیں کسی کے پاس اس کی ترکیب ھو برائے مہربانی پوسٹ کرے۔:hatoff:
 

ابو کاشان

محفلین
مجھے بھی اس کی تلاش ہے، اچھا ہوا آپ نے پوچھ لیا۔

فالودے کی گھاس تو بازار میں ملتی ہے۔ پھر اس کو پانی میں ابال لیتے ہیں۔ پھر کسی بھی سانچے میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیتے ہیں۔ یہ تو ہوا گھریلو طریقہ۔

سنا ہے دیکھا نہیں کہ سویاں بنانے کے لیئے اس اُبلے ہوئے محلول کو فالودہ کی مخصوص چھلنی سے گزار کر براہِ راست ٹھنڈے یخ پانی میں ڈال دیتے ہیں۔ سویاں تیار۔

بقول کوکب خواجہ کہ یہ چھلنی بھی بازار میں دستیاب ہے اگر نہ ملے تو کسی بھی ٹِن پیک ( انناس کا ٹِن ) میں کیل سے سوراخ کر کے بنا لیں۔ انھوں نے اسی طرح بنایا ہوا ہے۔

اب کسی کو اور اچھا طریقہ معلوم ہو تو ضرور بتا دیں۔
 

zerocool

محفلین
مجھے ایک ترکیب ملی ھے گوگل میں سرچ کرنے سے۔ وہ کچھ اس طرح ہے۔

سوئیاں بنانے والا سانچہ
1 کپ کارن فلور
2 کپ پانی
اور بہت سارا ٹھنڈا پانی۔

کارن فلور اورپانی مکس کریں اور اسے دہیمی آنچ پر پکائیں ۔ مسلسل اس میں چمچ ھلاتے رہیں۔ کہ محلول شفاف ھو جائے۔ اور اگر ضرورت پڑے تو کچھ کھانے کے چمچ پانی اور ڈال سکتے ھیںِ۔ پکا ھوا محلول شفاف اور چسپاں ھونا چاھیے۔ اب سانچے میں تھوڑا سا تیل لگائیں اور اس میں ایک چمچ محلول ڈالیں۔ اب سانچے کو اُس برتن کے اوپر رکھیں جس میں ٹھنڈا پانی ھو۔اور آہستہ سانچہ کواوپرسے دبائیں اس میں سے سوئیاں‌ نکلنے لگیں اس کے بعدسوئیاں کو ٹھنڈے پانی ساتھ ریفریجیٹر میں رکھیں کچھ دیر کے لیں‌۔ استعما ل سے پہلے نتھار لیں۔ لیں جی آپکے مزہ دار فالودہ کی سوئیاں‌تیار۔

اگر کسی اور کے پاس کوئی اور ترکیپ ھے وہ بھی پوسٹ کرے۔ میں لنک بھی پیش کر رھا ھوں جہاں سے میں‌ نے یہ ترکیب حاصل کی ھے۔

http://www.bawarchi.com/cookbook/chiller2.html
 

فارقلیط

محفلین
ہم سے تو کبھی محلول زیادہ سخت بن جاتا ہے یا زیادہ نرم :(

ابھی تک دو ایک بار ہی ٹھیک طرح سے سوئیاں بن پائی ہیں :)
 
Top