فاصلاتی تعلیم برائے طب M.B.B.S. (A.M.) Distance Education Program

الٹرنیٹیو میڈیکل کاؤنسل کلکتہ کا فراہم کردہ ایم بی بی ایس (اے ایم) فاصلاتی تعلیمی نظام کا ایک حصہ ہے۔ اس کورس میں شایقین داخلہ لیکر ڈاکٹری حاصل کرنے کے بعد میڈیکل پریکٹس کر سکتے ہیں۔ کورس کی مدت چار سال ہے۔ ہندوستانی طالبعلموں کے لیے فیس گیارہ ہزار دو سو روپیہ اور غیر ملکی طالبعلموں کے لیے پانچ سو یو ایس ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔
گھر بیٹھے یہ کورس بہ آسانی تمام کیا جا سکتا ہے۔ اس کورس کی تعلیم اردو میڈیم میں ہے۔ تفصیل جاننے کے لیےہم سے رابطہ کریں۔
 
یہ کورس طب قدیم و طب جدید کی آمیزش سے تیار کیا گیا ہے۔ حیاتیات (بایولوجی) اور ماڈرن میڈیسن کے جدید نظریات اور قدیم ہندوستانی طبی نظریات کا یہ مجموعہ طالب علم کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ کورس تمام کر لینے کے بعد مریضوں کے معالجہ میں ایکس رے، الٹراسونوگرافی، پیتھالوجی ٹسٹ وغیرہ کے استعمال کے ساتھ ساتھ حسب ضرورت قدیم و جدید ادویات بروئے کار لائیں اور ہر بیماری کا شفا بخش علاج کر سکیں۔
 
شکریہ ڈاکٹر صاحب معلومات شیر کرنے کا ۔

ایک استفسار ہے کہ اس کورس کی سرکاری حیثیت کیا ہے ؟

کیا ہندوستانی سرکار یا حکومتی طبی تعلیمی حلقوں نے اسے قبولیت کے سند سے نوازا ہے ؟

امید ہے کہ اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔شکریہ
 
Top