فارسی مصادر

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہاں پر ایک فہرست بعنوان "فارسی مصادر" کی تشکیل کا آغاز ہو رہا ہے، بعد میں اس فہرست کو منظم و مرتب کر لیا جائے گا ۔ آپ تمام اراکین اس سلسلے میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں آپ درج ذیل میں سے کسی بھی انداز میں شریک ہوسکتے ہیں :

  • اگر آپ کے پاس فارسی مصادر کی فہرست موجود ہے تو آپ یہاں شیئر کر سکتے ہیں ۔
  • اگر آپ کے پاس فارسی مصادر کی فہرست نہ ہو تو آپ اردو مصادر (مثال : کھانا ، پینا ، سونا ، جاگنا ، آنا ، جانا ، ۔ ۔ ۔) یہاں تحریر کر سکتے ہیں ایسے تمام مصادر کو فارسی شکل میں یہاں شاملِ فہرست کر دیا جائے گا ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



نمبر شمار|فارسی|اردو
1|آمدن|آنا
2|رفتن|جانا
3|نشستن|بیٹھنا
4|خوابیدن|سونا
5|خواندن|پڑھنا
6|نوشتن|لکھنا
7|مردن|مرنا
8|کردن|کرنا
9|خوردن|کھانا
10|گفتن|کہنا




 
کیا اس جدول میں صرف فارسی اور اردو کے ارکان ہوں‌گے یا مزید شکلیں بھی مہیا کرائی جائیں گی مثلاً اسم فاعل، حاصل مصدر وغیرہ؟

شگفتہ بٹیا یا/اور محمد بھائی اپنی رائے سے آگاہ کریں کیوں کہ مجھے اس کے حوالے سے کچھ کرنے کا حکم ہوا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سعود بھائی ، بالکل درست ، اسی طرح سے ہی ہو گا ، ابھی تمام آؤٹ لائن وضع نہیں ہے اس وجہ سے اس مرحلہ پر تمام ضروریات کی نشاندہی کرنا ممکن نہیں تاہم جیسے جیسے فارسی گرامر میں آگے بڑھیں گے اسی لحاظ سے جدول چاہیے ہو گا ۔ مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا آپ تمام تبدیلیاں ایک ساتھ کرنا ہیں یا جس لحاظ سے تبدیلی یا کسی سہولت کی ضرورت ہو گی تو آپ کر سکیں گے وقتاً فوقتاً ؟

ایک بات اور بھی سعود بھائی ، یہ بتائیں کہ جدول میں تصویر دکھانا ممکن ہو سکتا ہے کیا ؟
 
جی بٹیا تصویر دکھانا بھی ممکن ہے۔ اور میں وقتاً فوقتاً مزید کالمس کے اضافے بھی کر سکتا ہوں۔

پر آپ تصویریں کس طرح کی شامل کرنا چاہتی ہیں اور انھیں ہوسٹ کہاں کریں گی؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، یہ تصاویر عام طور پر سائز میں چھوٹی ہوں گی ، دراصل تصویر دکھانے کی ضرورت وہاں پیش آئے گی جب ہمیں ذخیرہ الفاظ پیش کرنا ہو گا یا جہاں ہمیں کوئی مکالمہ یا کوئی ایکشن دکھانا ہو گا اور اس مقصد کے لیے میرے ذہن میں پینسل اسکیچز ہیں (میرے خیال سے اسکیچز کا سائز کم ہوتا ہو گا بنسبت اصل رنگین تصویر کے ؟)

جہاں تک ہوسٹ کرنے کی بات ہے تو یہ سوال ہم یہاں سے براہِ راست "نبیل و زکریا بھائی ڈپارٹمنٹ" کی جانب فارورڈ کر دیتے ہیں :happy:
 
بیٹا میرے سمجھ سے یہ چیز باہر ہے کہ مصادر کے جدول میں تصویر شامل کرکے کیا کرنا ہے۔ تصویریں تو عموماً مضامین وغیرہ میں شامل کی جاتی ہیں وہ بھی جب مخاطب کم عمر بچے ہوں۔ یہاں مجھے تصویروں کی افادیت سمجھ میں نہیں آئی۔ اور تصویر کی سائز سے میری مراد اس کا رقبہ تھی مثلاً آئکن سائز کی تصویریں، اوتار سائز کی یا بڑی تصویریں۔ ویسے بڑی تصویریں شامل کرنے کے بعد کوئی جدول ایک محدود کمپیوٹر اسکرین پر کس شکل میں ظاہر ہوگی اس کا اندازہ ضرور کر لیجئے گا۔ خیر تصویر شامل کرنا بھی ہوا تو باسانی ہو جائے گی۔ بس آپ کے ذہن میں خاکہ واضح ہونا چاہئے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں سعود بھائی ، مصادر کے جدول میں ضرورت نہیں بلکہ جیسا کہ گذشتہ پوسٹ میں لکھا "ذخیرہ الفاظ" / vocabulary ، مکالمہ وغیرہ کے لیے پیش کی جا سکتی ہیں ۔ سائز کا اندازہ اس رینج میں کر لیں یعنی آءیکون سے لے کر اوتار سائز تک ۔ کبھی کبھار ممکن ہے کہ اس سے بڑے سائز کی تصویر ہو ورنہ نہیں ۔
 
پر سوال یہ ہے کہ کیا میچیور طلبا کے لئے تصویری مکالموں کی ضرورت ہوگی؟ اور مکالموں کو جدول کی شکل میں کیوں پیش کیا جائے؟ دوسری بات یہ کہ کیا ذخیرہ الفاظ یا لغت جیسی چیز میں بھی تصویر کی ضرورت ہے؟ واضح رہے کہ اس کورس کے طلبا اطفال نہیں ہیں۔ اور تصویریں تلاشنا/تیار کرنا اور شامل کرنا اس کام کو پین فل بنا دے گا۔ بہر صورت اگر آپ کو ضرورت ہوئی تو مجھے تبدیلیا کرنے میں کوئی مشکل نہ ہوگی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، ابھی تو میرے ذہن میں جو بھی نکات آ رہے ہیں مین ان کے لحاظ سے دیکھنا چاہ رہی ہوں کہ کیا کچھ کرنا ممکن ہے پھر جو آسان اور عام فہم رستہ ہو گا اسے اختیار کرنا ہو گا ، واضح رہے کہ یہاں پر آسان اور عام فہم کی اصطلاح بنیادی طور پر جزو کلاس اراکین کے لیے استعمال کی ہے ایسی صورت میں اس بات کا قوی امکان موجود رہے گا کہ ہمیں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت پیش آئے البتہ فی الحال میں اور محمد کوشش کر رہے ہیں کہ ایک مفید ریسورس سیکشن بھی تشکیل دے دیا جائے یہاں ۔

اور ہاں سعود بھائی تصحیح پلیز ، اطفال بھی شامل ہیں ۔
 
Top