فائل سرور فائل ٹائپ رسٹرکشن کا مسئلہ

ijaz1976

محفلین
پیارے دوستو السلام علیکم!
گذارش ہے کہ کیا کوئی ایسا پروگرام ہے کہ جس کی مدد سے ہم کسی بھی ونڈوز آپریٹنگ میں لوکل ایریا نیٹ ورک کے ذریعے داخل ہونے والی فائلوں کو ان کی ٹائپ کے حساب سے پابند کرسکیں کہ مخصوص ایکسٹنشن والی فائلیں ہی صرف اس کمپیوٹر پر جا سکیں اور ان ڈیفائنڈ شدہ ایکسٹنشن والی فائلوں کے علاوہ کسی دوسری ایکسٹنشن والی فائل اس سسٹم میں داخل نہ ہوسکے، مثال کے طور پر ہم چاہتے ہیں کہ inp, cdr, jpeg, tiff وغیرہ ایکسٹنشن والی فائلیں تو اس سسٹم پر کاپی ہوسکیں لیکن ان کے علاوہ دوسری ایکسٹنشن والی فائلیں مثلاً exe, dll, com , bat فائلیں اس مخصوص سسٹم پر کاپی نہ ہوسکیں۔
آپ کا بہت بہت شکریہ اگر اس مسئلہ کا کوئی حل نکل آئے
والسلام
اعجاز احمد
 

ijaz1976

محفلین
کیا کسی فائر وال سافٹ ویئر کے ذریعے ایسا ممکن نہیں کہ ہم اس میں رولز ڈیفائن کرتے ہوئے مخصوص فائل ٹائپس کو ’’الائو‘‘ یا ’’ڈس الائو‘‘ کرسکیں؟
براہ کرم رہنمائی فرمائیں
 

ijaz1976

محفلین
جناب ہم بھی ’’پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ‘‘ کے فارمولے پر عمل کررہے ہیں :)
 

ijaz1976

محفلین
طلحہ بھائی! میں نے یہ تھریڈ پڑھا ہے آپ کا بہت بہت شکریہ لیکن میرے بیان کردہ سوال کا جواب اس میں نہیں ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بھائی فائلیں تو ایکسٹنشن بدلنے کے بعد بھی ڈاونلوڈ ہوجاتی ہیں۔ اس لیے پکا یہ ہے کہ مخصوص ایکسٹنشن والی فائلیں سسٹم پر چلنے ہی نہ دی جائیں۔ اور اسی بات کا ذکر اس آرٹیکل میں ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
ابن سعید بھائی اور صابر بھائی آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ لیکن آپ دونوں کا بتایا ہوا حل ویب سرور کی حد تو بہترین ہے اور ویب سرور کے لئے اس وقت ہم smoothwall express جو کہ لینکس کی فائر وال ہے استعمال کررہے ہیں لیکن مسئلہ فائل سرور کا ہے، کوئی ایسا طریقہ کار ہونا چاہئے کہ جس کے ذریعے سے مخصوص ایکسٹنشن والی فائلوں کو لوکل ایریا نیٹ ورک پر موجود فائل سرور پر کاپی ہونے سے روکا جاسکے کیونکہ یہ فائل سرور ہم لوکل آفس میں ڈیٹا ایکسچینج کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اس پرنہ تو ویب سے فائلیں ڈائونلوڈ کی جاتی ہیں اور نہ ہی ویب پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔
اصل معاملہ یہ ہے کہ جو مسئلہ میں بیان کرنے جا رہا ہوں یہ اکثر لوکل ایریا نیٹ ورکس کا مسئلہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جب ہم کوئی بھی میموری کارڈ یا فلیش وغیرہ کسی بھی سسٹم پر لگاتے ہیں تو اس میں موجود وائرس جو کسی بھی ایگزیکیوٹ ہونے والی فائل کی شکل میں ہوتے ہیں فوراً اس نیٹ ورک پر موجود شیئرڈ فولڈرز میں اپنے آپ کو کاپی کرلیتے ہیں، اب چونکہ فائل سرور اکثر اوقات پرنٹ سرور کے طور پر بھی کام کررہا ہوتا ہے اور یقیناً اینٹی وائرس سافٹ ویئر بھی انسٹال ہوتا ہے تو جیسے ہی شیئرڈ فولڈر میں کوئی وائرس داخل ہوتا ہے تو اینٹی وائرس اپنی سکیننگ شروع کردیتا ہے جس کے نتیجے میں سسٹم انتہائی سلو ہوجاتا ہے اور بعض اوقات تو ہینگ بھی ہوجاتا ہے۔
اس سارے مدعا کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ لوگوں کے سامنے مسئلہ واضح ہوجائے، میرے خیال کے مطابق تو اس صورتحال کا ایک ہی حل ہے کوئی ایسا سافٹ ویئر یا طریقہ کار ہو جس کی مدد سے آپ اس سسٹم (یعنی فائل سرور، پرنٹ سرور) پرآپ اپنی ضرورت کے مطابق اپنی مرضی کی فائلوں کو کاپی ہونے کی اجازت دیں اور دوسری غیر متعلقہ فائلیں کاپی ہی نہ ہوسکیں، اس صورت میں یقیناً آپ کا سسٹم وائرسز سے بھی متاثر نہیں ہوگا کیونکہ اس سسٹم پر فلیش وغیرہ تو لگائی نہیں جاتی اگر لگا بھی لی جائے تو پھر بھی اس میں سے وائرس زدہ فائلیں کاپی ہی نہ ہوسکیں گی۔
شکریہ
والسلام
 

محمدصابر

محفلین
مجھے ابھی جانا ہے لیکن اگر آپ ونڈوز سرور 2003 r2 یا اس سے اُوپر کا کوئی سرور استعمال کر سکتے ہیں تو اس میں فائل سرور کے پلگ ان فائل سکریننگ مینجمنٹ کا مطالعہ کریں ہو سکتا ہے کہ وہاں آپ کے مسئلے کا حل نکل آئے۔
 

ijaz1976

محفلین
شکریہ صابر بھائی، فی الحال فوری طور پر تو 2003 سرور پر منتقل ہونا مشکل ہے اگر کوئی اور حل مل جاتا تو زیادہ بہتر تھا، کیا کوئی فائر وال ایسی نہیں جو یہ کام کرسکے ونڈوز 98 یا ونڈوز ایکس پی پر۔
والسلام
اعجاز احمد
 

محمدصابر

محفلین
فائروال تو یہ کام نہیں کرتی لیکن ایک تجربہ آپ کر سکتے ہیں جو میں نے ابھی تک تو نہیں کیا لیکن امید ہے کہ کام کرے گا۔ کہ ونڈوز سرور ۲۰۰۳ r2 یا اس سے بہتر سرور انسٹال کسی ورچوئل مشین میں انسٹال کرلیں اور وہاں سے اس کی فائل سکریننگ مینیجمنٹ کو استعمال کریں۔ اس طرح سے نیٹ ورک تو بہت سلو ہو جائے گا ہے۔ لیکن آپ کا کام ہو جائے گا۔ ونڈوز 2008 میں AppLockerکے نام سے یہ سہولت شامل کی گئی ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
محمد صابر بھائی کچھ اس فائل سکریننگ کی وضاحت کردیں تو مہربانی ہوگی کہ یہ پروگرام کس طرح کام کرتا ہے۔
شکریہ
والسلام
 
Top