فائر فاکس۔ ٹوٹکا٧

جیسبادی

محفلین
ویب پر عام لنک اور جاواسکرپٹ کے href ایک ہی رنگ کے نظر آتے ہیں۔ جاواسکرپٹ خطرناک ہو سکتا ہے۔ ویب صفحات پر یہ جاننے کیلئے کہ آپ جِس چیز پر کلک کرنے لگے ہو یہ کسی صفحے کا لنک ہے یا جاواسکرپٹ کا ٹکرا، ماہریین یہ طریقہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں:
فائرفاکس کی فائل userContent.css تلاش کرو۔ ونڈوز میں یہ
<p lang="en" dir="ltr">
Doucumnets & Settings/Application Data
</p>
نامی الماری میں ہو گی۔ لینکس پر
<p lang="en" dir="ltr">
/home/user/.mozilla/firefox/defaultxx/chrome/userContent.css
</p>
میں۔ اگر فائل نہ ہو تو وہال دی گئی فائل userContent-example.css کو userContent.css کے طور پر کاپی کر لو۔ اب اس فائل میں نیچے دی سطر کا اضافہ کر لو۔
<p lang="en" dir="ltr">
a[href^="javascript:"] { color: green ! important }
</p>

لیجئے اب جاواسکرپٹ کے لنک اب سبز نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ مثلًا اس چوپال کے پہلے صفحے پر "چیٹ" کا لنک سبز نظر آئے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھی شئیرنگ ہے۔ لیکن ونڈوز میں‌ یہ فائل اس جگہ موجود نہیں اور نہ ہی دوسری فائل۔ اس کے علاوہ ڈاکومنٹس اینڈ سیٹنگز کے اندر یوزر نیم اور پھر اس کے اندر ایپلی کیشن ڈیٹا یا پھر اس کے اندر موذیل کے فولڈر میں‌ کہیں ہو تو ہو :?
 
Top