غیر اخلاقی سرگرمیاں:جمشید دستی نےپارلیمنٹ لاجز کے ثبوت پیش کردیے

اسلام آباد(آئی این پی)آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی 2 سی ڈیز پر مبنی ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ذاتی رنجش نہیں ہے،ضمیر کی آواز پر پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی برائی کی نشاندہی کی ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی نے پیش کردہ شواہد پر تحقیقات کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وہ پیر کو اسپیکر سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہا کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں کے تمام شواہد پیش کر دیے ہیں۔ جن میں 2 سی ڈیز اور چند تصاویر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام شواہد پر تحقیقات کے بعد ملوث اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے ضمیر کی آواز پر پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی برائیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=177662
 
جمشید دستی کے ضمیر کی آواز پر مجھے یاد آرہا ہے کہ یہ وہی شخصیت ہیں جن پر سب سے پہلے جعلی ڈگری کا مقدمہ چلا اور پتہ یہ چلا کہ انکے پاس ایم اے اسلامیات کی جعلی ڈگری ہے۔ جس بنا پر ان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھونا پڑے۔ اور کچھ دن پہلے ہی انہوں نے سکہ بند عیاش سیاستدان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ان بدکردار ارکان کا احتساب تو ضرور ہونا چاہئے لیکن ان ڈرامے بازوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئے۔
 
Top