غیرشادی شدہ اورانکےمسائیل

شمشاد

لائبریرین
کیا اس کالم اُن لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں جو ایک بار تو شادی کر چکے،
دوسری، تیسری اور چوتھی بار کرنا چاہتے تھے لیکن ان کا یہ خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکا؟
شادی شدگان اور ان کے مسائل کا دھاگا دوسرا ہے۔ آپ وہاں تشریف لائیں۔

دوسری، تیسری، چوتھی شادی کے لیے آپ کو اردو محفل کے شادی دفتر میں آنا ہو گا۔
 

زبیر مرزا

محفلین
گئی بھینس پانی میں جو ایک بارشادی دفتر گیا اُس کی شادی کا امکان ختم
شمشاد جی لارے تے منڈے رہن کنوارے
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی گزشتہ دنوں عثمان بھائی کی منگنی کروائی ہے۔ ان سے خاصی رعایتی فیس لی ہے۔ عنقریب ان کی شادی بھی ہو جائے گی۔
 

زبیر مرزا

محفلین
ابھی گزشتہ دنوں عثمان بھائی کی منگنی کروائی ہے۔ ان سے خاصی رعایتی فیس لی ہے۔ عنقریب ان کی شادی بھی ہو جائے گی۔
اس کی تصدیق کے لیے تو عثمان سے پوچھنا پڑے گا- ویسے آپ کا شادی دفتر مشکوک ہے
وہاں صرف سرکاری اور کاغذی کاروائی کرکے ٹرخایا جاتا ہے - غریبوں کے مال سے چائے سموسے اُڑائے جاتے ہیں
اس کا نام شادی دفتر نہیں سیاسی دفتر ہونا چاہیے
 

شمشاد

لائبریرین
لوگ میرے شادی دفتر کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں۔ لگتا ہے میرے کاروبار کی ترقی سے خار کھاتے ہیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
یوں تو کاٹ لیتا ہوں ساری سبزیاں خوشی سے لیکن
جب پیاز کی باری آتی ہے تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

غیر شادی شدہ کا ایک یہ بھی مسئلہ ہے۔
 
Top