غلطیوں پر معافی مانگتا ہوں‘ پرویز مشرف

قیصرانی

لائبریرین
آپ کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت ہے؟
اور یہ بات بھی عرض کرتا چلوں کہ جو انرچمنٹ کی ٹیکنالوجی ڈاکٹر صاحب اپنی دریافت بتاتے ہیں، کراچی یونیورسٹی کے ایک معلم کا مقالہ تھا جو انہوں نے ریویو کے لئے ڈاکٹر صاحب کو پیش کیا تھا اور بعد میں ڈاکٹر صاحب کے نام سے پیش ہوا :)
 
بدنیت کی بات آپ فرمائی تو واضح کرتا چلوں کہ 1999 کو ان کی نیت کے بارے فرمائیے :)
1999 کو حلف اٹھا کر انہوں نے غلط کیا۔ لیکن 2007 میں انکار کر کے انہوں نے اس کی تلافی کر دی۔ 99 میں نیت غلط تھی اور 2007 میں ٹھیک تھی۔ اس بات کو مت بھولئے کہ لوگوں نے ان کا ساتھ 2007 کے انکار کے بعد دیا۔ ان کا قدم ڈگمگانے کا بیان مشرف کو انکار کے بعد مشرفی آمریت سے ٹکر لینے کے بارے میں ہوگا غالبآ کیونکہ اس سے پہلے تو ساتھ دینے والے تھے ہی نہیں۔
 
جب آپ نے غالباً لکھا تو یعنی آپ نے ایک چیز فرض کی، میں نے وہ فرض نہیں کی۔ آپ اپنی جگہ خوش، میں اپنی جگہ خوش۔ ویسے اوپر میرے کچھ سوالات تشنہ ہیں۔ اگر ایک نظر ڈال لیجئے تو :)
 
اور یہ بات بھی عرض کرتا چلوں کہ جو انرچمنٹ کی ٹیکنالوجی ڈاکٹر صاحب اپنی دریافت بتاتے ہیں، کراچی یونیورسٹی کے ایک معلم کا مقالہ تھا جو انہوں نے ریویو کے لئے ڈاکٹر صاحب کو پیش کیا تھا اور بعد میں ڈاکٹر صاحب کے نام سے پیش ہوا :)
آپ نے بغیر ثبوت کے ایک اور بات بتادی لیکن ایک بات ہضم نہیں ہوتی کہ اگر ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب ٹیکنیکلی قابل نہیں تھے تو بھٹو،ضیاءالحق،بے نظیر،نواز اور مشرف تک سب نے ان کو سر پر کیوں چڑھا کر رکھا؟
 
انسان اپنی نیت کے بارے میں خود ہی بتا سکتا ہے، اس لئے غالبآ لکھا۔ لیکن قدم ڈگمگانے کے بارے میں انکا بیان مشرف کو انکار کے لئے نہیں ہوسکتا کیونکہ انکے اردگرد لوگ انکار کے بعد ہی اکٹھے ہوئے پہلے نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ نے بغیر ثبوت کے ایک اور بات بتادی لیکن ایک بات ہضم نہیں ہوتی کہ اگر ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب ٹیکنیکلی قابل نہیں تھے تو بھٹو،ضیاءالحق،بے نظیر،نواز اور مشرف تک سب نے ان کو سر پر کیوں چڑھا کر رکھا؟
اس کی دو وجوہات تھیں۔ پہلی وجہ تو یہ کہ ایسا بندہ جس کے تعلقات ایسے ہوں کہ پاکستانی حکومت پر الزام لائے بغیر ممنوعہ ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن کرا سکے۔ دوسری بات یہ ہے کہ بندہ ایسا ہو کہ اس کے ہونے یا نہ ہونے سے تکنیکی اعتبار سے کوئی فرق نہ پڑے۔ یعنی وہ ڈمی ہو
اب آپ ذرا ڈاکٹر صاحب کی پروفائل کو دنیا کی کسی بھی معلوماتی کتاب یا ویب سائٹ سے چیک کیجئے۔ ان کی تعلیم میٹلرجی کی ہے یا نیوکلیئر فزکس کی۔ پھر دیکھئے کہ میٹلرجی کی تعلیم کا یورینئم کی انرچمنٹ اور پھر بم کی تیاری سے کتنا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی
آپ اپنے تشنہ سوال ایک ددعہ پھر دہرا دیجئے جناب بندہ مشکور ہوگا :)
دوستانہ :)
یعنی قاتل توبہ کر لے تو قتل معاف؟
مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ آپ افتخار چوہدری کو سزا سے بچانا چاہتے ہیں :)
اگر ہم نے آئین کے مطابق چلنا ہے تو سب پر اس کا اطلاق ہوگا۔ ہم اپنی مرضی کی تاریخ سے انصاف نہیں شروع کر سکتے نا :)
دوسرا کیا ایک جج جو براہ راست غداری جیسے شدید نوعیت کے جرم میں ملوث کیا جا رہا ہو، وہ اس بات کا حق رکھتا ہے کہ اسی مقدمے پر کوئی فیصلہ دے؟
 
جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہو وہ معاف کردے یا تلافی کردی جائے تو جرم معاف ہوجاتا ہے۔ چوہدری افتخار صاحب نے اسکی تلافی کردی جس کی تفصیل میں متعدد مرتبہ اور بتا چکا۔
میں چوہدری صاحب کو سزا کے حق میں تھا جب تک انہوں نے اپنے جرم کی تلافی نہیں کردی۔
آئین میں کی گئی ترامیم کے مطابق 99 کے اقدامات پر سزا کسی ہونہیں سکتی یہ قانونی ماہرین کی رائے ہے میری، اگر آپ چوہدری افتخار صاحب کو سزا دلوانے پر تلے ہیں تو آئین میں اسکے مطابق ترمیم کرانی پڑے گی۔
اگر کوئی آدمی اپنے جرم کی سیاہی مٹا چکا ہواور اپنی نیت درست کر چکا ہو تو اسکے منصف بننے میں حرج نہیں۔
 
میں اپنے دوستوں کے لئے سویٹ بنانے کچن میں جارہا ہوں ۔ ایک گھنٹے تک تیار ہوجائے گی انشآاللہ، آپ بھی تشریف لے آئے مجھے خوشی ہوگی۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہو وہ معاف کردے یا تلافی کردی جائے تو جرم معاف ہوجاتا ہے۔ چوہدری افتخار صاحب نے اسکی تلافی کردی جس کی تفصیل میں متعدد مرتبہ اور بتا چکا۔
میں چوہدری صاحب کو سزا کے حق میں تھا جب تک انہوں نے اپنے جرم کی تلافی نہیں کردی۔
آئین میں کی گئی ترامیم کے مطابق 99 کے اقدامات پر سزا کسی ہونہیں سکتی یہ قانونی ماہرین کی رائے ہے میری، اگر آپ چوہدری افتخار صاحب کو سزا دلوانے پر تلے ہیں تو آئین میں اسکے مطابق ترمیم کرانی پڑے گی۔
اگر کوئی آدمی اپنے جرم کی سیاہی مٹا چکا ہواور اپنی نیت درست کر چکا ہو تو اسکے منصف بننے میں حرج نہیں۔
آئین کے مطابق سنگین بغاوت کو کوئی معاف یا جائز قرار نہیں دے سکتا۔ بات ہی ختم :)
دوسرا بندہ جب جرم کرتا ہے تو وہ خود کسی بھی آئین یا قانون یا مذہب کے مطابق خود منصف نہیں بن سکتا۔ آپ اس کے خلاف کوئی دلیل لائیے برادر تو مانیں :)
 
پاکستان کے جوہری پروگرام کی تفصیل آپ نے شاید کبھی نہیں پڑھی۔ ایٹم بم کا قصہ اور اس پر کام ڈاکٹر قدیر سے پہلے شروع ہو چکا تھا۔ کچھ ساز و سامان درکار تھا جسے لانے کا کام انہیں سونپا گیا کہ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ہر قسم کا سامان پاکستان لا سکتے ہیں :)

جو بات یہ لوگ کرتے ہیں وہ بھول جاتے ہیں کہ یورینیم انرچمنٹ ہی ایٹم بم بنانے کا اہم مرحلہ ہے
ڈاکٹر قدیر نے جو کام کیا ہے وہ یہی ہے کہ یورینم افزودہ اس حد تک کی کہ بم بنانے میں استعمال کیا جاسکے۔ اس خدمت کا اعتراف نہ کرنا صرف تعصب ہے
 
اور یہ بات بھی عرض کرتا چلوں کہ جو انرچمنٹ کی ٹیکنالوجی ڈاکٹر صاحب اپنی دریافت بتاتے ہیں، کراچی یونیورسٹی کے ایک معلم کا مقالہ تھا جو انہوں نے ریویو کے لئے ڈاکٹر صاحب کو پیش کیا تھا اور بعد میں ڈاکٹر صاحب کے نام سے پیش ہوا :)

یہ محض الزام غلط ہے
 
اس کی دو وجوہات تھیں۔ پہلی وجہ تو یہ کہ ایسا بندہ جس کے تعلقات ایسے ہوں کہ پاکستانی حکومت پر الزام لائے بغیر ممنوعہ ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن کرا سکے۔ دوسری بات یہ ہے کہ بندہ ایسا ہو کہ اس کے ہونے یا نہ ہونے سے تکنیکی اعتبار سے کوئی فرق نہ پڑے۔ یعنی وہ ڈمی ہو
اب آپ ذرا ڈاکٹر صاحب کی پروفائل کو دنیا کی کسی بھی معلوماتی کتاب یا ویب سائٹ سے چیک کیجئے۔ ان کی تعلیم میٹلرجی کی ہے یا نیوکلیئر فزکس کی۔ پھر دیکھئے کہ میٹلرجی کی تعلیم کا یورینئم کی انرچمنٹ اور پھر بم کی تیاری سے کتنا ہے :)

میٹلرجی صرف ایک نام ہے۔ آصل فیلڈ میٹریل سائنس ہے۔ بلکل متعلق ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
جو بات یہ لوگ کرتے ہیں وہ بھول جاتے ہیں کہ یورینیم انرچمنٹ ہی ایٹم بم بنانے کا اہم مرحلہ ہے
ڈاکٹر قدیر نے جو کام کیا ہے وہ یہی ہے کہ یورینم افزودہ اس حد تک کی کہ بم بنانے میں استعمال کیا جاسکے۔ اس خدمت کا اعتراف نہ کرنا صرف تعصب ہے
یہ بھی بتائیے کہ اگر ڈاکٹر خان نے مداخلت نہ کی ہوتی تو پاکستان یورنیئم بیسڈ بم کی بجائے پلوٹونیم بیسڈ بم بنا لیتا :)
یورینئم افزودہ کرنے کی تکنکیک اور آلات یا تو روسی تھے یا پھر پراجیکٹ مین ہٹن کی یادگاریں۔ ڈاکٹر خان کا کیا رول ہے، یہ بتائیے
 
قیصرانی

لائبریرین
میٹلرجی صرف ایک نام ہے۔ آصل فیلڈ میٹریل سائنس ہے۔ بلکل متعلق ہے
یہ فرمائیے کہ اگر ڈاکٹر صاحب کی تکنیک ہی سب کچھ ہے تو پھر باہر سے آلات منگوانے اور ان کو استعمال کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ جب ڈاکٹر صاحب سب کچھ تو کر سکتے ہیں :)
 
Top