اقبال غلاموں کی نماز - (ترکی وفد ہلال احمر لاہور میں)

نیرنگ خیال

لائبریرین
کہا مجاہد ترکی نے مجھ سے بعد نماز​
طویل سجدہ ہیں کیوں اس قدر تمھارے امام​
وہ سادہ مرد مجاہد، وہ مومن آزاد​
خبر نہ تھی اسے کیا چیز ہے نماز غلام​
ہزار کام ہیں مردان حر کو دنیا میں​
انھی کے ذوق عمل سے ہیں امتوں کے نظام​
بدن غلام کا سوز عمل سے ہے محروم​
کہ ہے مرور غلاموں کے روز و شب پہ حرام​
طویل سجدہ اگر ہیں تو کیا تعجب ہے​
ورائے سجدہ غریبوں کو اور کیا ہے کام​
خدا نصیب کرے ہند کے اماموں کو​
وہ سجدہ جس میں ہے ملت کی زندگی کا پیام!​
ضرب کلیم
 
عاطف بٹ

محفلین
ہزار کام ہیں مردانِ حُر کو دنیا میں​
انہی کے ذوقِ عمل سے ہیں اُمتّوں کے نظام​
بدن غلام کا سوزِ عمل سے ہے محروم​
کہ ہے مرور غلاموں کے روز و شب پہ حرام​
واہ، کیا ہی عمدہ انتخاب ہے۔​
حضرت جی، شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ​
 
اللہ اکبر!
مجھ سے پوچھیں تو کہوں گا کہ علامہ اقبالؒ وہ چشمہ ہیں جس سے ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق سیراب ہوتا ہے اور سمجھتا ہے کہ سیراب ہو گیا۔
 
طارق شاہ

محفلین
کہا مُجاہدِ تُرکی نے مجھ سے بعدِ نماز
طویل سجدہ ہیں کیوں اِس قدر تمھارے اِمام
وہ سادہ مردِ مُجاہد، وہ مومنِ آزاد
خبر نہ تھی اُسے کیا چیز ہے نمازِ غلام
ہزار کام ہیں مردانِ حُر کو دُنیا میں
اُنھی کے ذوقِ عمل سے ہیں اُمّتوں کے نِظام
بدن غلام کا سوزِعمل سے ہے محرُوم
کہ ہے مرور غلاموں کے روز و شب پہ حرام
طوِیل سجدہ اگر ہیں تو کیا تعجّب ہے
ورائے سجدہ، غریبوں کو اور کیا ہے کام
خدا نصیب کرے ہند کے اماموں کو
وہ سجدہ جس میں ہے ملت کی زندگی کا پیام!
ضرب کلیم
بہت خوب شیرنگ، نیرنگ خیال صاحب
تشکّر ، بہت خوش رہیں
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
خدا نصیب کرے ہند کے اماموں کو
وہ سجدہ جس میں ہے ملت کی زندگی کا پیام!
افسوس! کہ پون صدی گزر چکی۔۔ ذہن ابھی تک غلامی سے آزاد نہ ہوسکے ۔۔ اقبال کا خواب شرمندہ ء تعبیر نہ ہوا۔۔۔ اللہ ہمیں آزاد کرے ہر جسمانی و ذہنی غلامی سے ۔۔۔ (آمین)​
بہت شکریہ نیرنگ خیال۔۔۔​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہزار کام ہیں مردانِ حُر کو دنیا میں​
انہی کے ذوقِ عمل سے ہیں اُمتّوں کے نظام​
بدن غلام کا سوزِ عمل سے ہے محروم​
کہ ہے مرور غلاموں کے روز و شب پہ حرام​
واہ، کیا ہی عمدہ انتخاب ہے۔​
حضرت جی، شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ​
بہت شکریہ عاطف بٹ صاحب۔۔ یہ تو بہت عرصہ پہلے پیش کی تھی۔ احباب کو اب یاد آگئی اس کی۔ اس دھاگے کی تازہ کاری پر آپ کا بہت شکریہ :)

اللہ اکبر!
مجھ سے پوچھیں تو کہوں گا کہ علامہ اقبالؒ وہ چشمہ ہیں جس سے ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق سیراب ہوتا ہے اور سمجھتا ہے کہ سیراب ہو گیا۔
متفق علیہ :)

بہت خوب شیرنگ، نیرنگ خیال صاحب
تشکّر ، بہت خوش رہیں
بہت شکریہ شاہ صاحب۔۔۔ خوشی ہوئی جو انتخاب ذوق معیار پر پورا اترا :)

خدا نصیب کرے ہند کے اماموں کو
وہ سجدہ جس میں ہے ملت کی زندگی کا پیام!
افسوس! کہ پون صدی گزر چکی۔۔ ذہن ابھی تک غلامی سے آزاد نہ ہوسکے ۔۔ اقبال کا خواب شرمندہ ء تعبیر نہ ہوا۔۔۔ اللہ ہمیں آزاد کرے ہر جسمانی و ذہنی غلامی سے ۔۔۔ (آمین)​
بہت شکریہ نیرنگ خیال۔۔۔​

جی شاہد صاحب۔ آپ کا بھی بہت شکریہ :)
 
عاطف بٹ

محفلین
بہت شکریہ عاطف بٹ صاحب۔۔ یہ تو بہت عرصہ پہلے پیش کی تھی۔ احباب کو اب یاد آگئی اس کی۔ اس دھاگے کی تازہ کاری پر آپ کا بہت شکریہ :)
الحمدللہ کہ اس دھاگے کی صرف تازہ کاری ہوئی ہے اور کسی’تخریب کار‘ نے آ کر اسے ’کاروکاری‘ نہیں کردیا۔ :p
 
Top