غزل

zulfiqar Ali

محفلین
مَیں نے مانا کہ لا مکاں ہے تُو

ہر نفس سے مگر عیاں ہے تُو


کون سی ہو گئی خطا مجھ سے

کس لیے مجھ سے بدگماں ہے تُو


میرے دشمن ہیں یہ جہاں والے

اک فقط مجھ پہ مہرباں ہے تُو


مَین ہوں اگر دل تو تُو میری دھڑکن

مَین اگر جسم ہوں تو جاں ہے تُو


موت کے اس طویل رستے پر

منزلِ زیست کا نشان ہے تُو


اس بھروسے پہ جی رہی ہوں رشیؔ

میرا ہمدرد ، مہرباں ہے تُو
 
Top