غزل

فیصل کمال

محفلین
صرصر بنی صبا بن گئی
تری محبت کیا کیا بن گئی

تیری خطا بھی ادا بن گئی
اور میری ادا خطاء بن گئی

زباں کو نہ اِذنِ گویائی ملا
تو خامشی ھی صدا بن گئی

سزا تو موت ھوا کرتی ھے
زندگی کیوں سزا بن گئی

مورت جو تراشی میں نے
وہی مورت خدا بن گئی

محرم تھے پر مجرم بنے
دعا بھی ھماری دغابن گئی

زندگی بھر وفا کرتے رھے
مگر زندگی بےوفا بن گئی

محبت ھے اوڑھنا بچھونا مرا
محبت ھی مری قبا بن گئی

مرا سر ھو اور تیرا سنگِ در
کمال کی یہ ھی دعا بن گئی
 

شمشاد

لائبریرین
فیصل صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا کلام شریک محفل کرنے کا شکریہ۔

اپنا تعارف تو دیں۔
 

فیصل کمال

محفلین
السلام علیکم،
شمشاد صاحب سب سے پہلے تو آپکا شکر گزار ھوں کہ آپ نے اردو ویب کی صورت میں اردو ادب کی ترویج کا اعلی سلسلہ شروع کر رکھا ھے۔ میرا پورا نام محمد فیصل ھے۔ کمال تخلص کرتا ھوں۔ پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویر انجینئر ھوں اور ایک سافٹ ویئر ھاوس میں ٹیم لیڈ کی حثیت سے کام کرتا ھوں۔ اردو سے سوائے اھل زبان ھونے کے کوئی خاص شناسائی نھیں ھے۔ اصلاح کا طلب گار ھوں۔ کبھی کبھار جب آمد ھوتی ھے تو اسے سپرد قلم کر دیا کرتا ھوں۔ اگر تحریر میں کچھ کمی یا غلطی ھو تو اصلاح فرمائیے گا۔ بہت حوصلہ کرکے اپنی یہ تحریر پوسٹ کی ھے۔

والسلام

ًمحمد فیصل کمال
 

مغزل

محفلین
فیصل صاحب محفل میں خوش آمدید آپ کو ٹیگ کیا گیا ہے تعارف کی لڑی میں تشریف لائیں اور تفصیل سے آگاہ کیجے گا۔
اچھی کاوش ہے مزید بہتری کے لیے دعا گو ہوں ۔ آپ اگر اپنے کلام کی اصلاح چاہیں تو اس کے لیے اصلاحِ سخن کی لڑی موجود ہے وہاں کلام پیش کرسکتے ہیں ۔
 
Top