غزل - (2025 - 07 - 05)

محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے-
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ

بہارِ نو ہے منتظر قدم بڑھا کے دیکھیے
چمن میں پھول کھل اٹھیں گے آزما کے دیکھیے

گلاب سا ہے دل مرا مہک ہے اس میں پیار کی
میں عطر بیز ہوں مرے قریب آکے دیکھیے

سرور میں ہیں برگ و گل چرند اور پرند سب
تماشہِ نشاط کو نظر اٹھا کے دیکھیے

ہیں زندگی کی تلخیاں بجا مگر مرے حبیب
جگر کو تھام کر کبھی تو مسکرا کے دیکھیے

اگرچہ آپ کیجیے سعی پہ بھی یقیں مگر
کبھی کبھی نصیب کو بھی آزما کے دیکھیے

ستم زدہ کی قبر پر ذرا ٹھہر کے ایک پل
سکون کے لیے کبھی دیا جلا کے دیکھیے
 

صریر

محفلین
محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے-
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ

بہارِ نو ہے منتظر قدم بڑھا کے دیکھیے
چمن میں پھول کھل اٹھیں گے آزما کے دیکھیے

گلاب سا ہے دل مرا مہک ہے اس میں پیار کی
میں عطر بیز ہوں مرے قریب آکے دیکھیے

سرور میں ہیں برگ و گل چرند اور پرند سب
تماشہِ نشاط کو نظر اٹھا کے دیکھیے

ہیں زندگی کی تلخیاں بجا مگر مرے حبیب
جگر کو تھام کر کبھی تو مسکرا کے دیکھیے

اگرچہ آپ کیجیے سعی پہ بھی یقیں مگر
کبھی کبھی نصیب کو بھی آزما کے دیکھیے

ستم زدہ کی قبر پر ذرا ٹھہر کے ایک پل
سکون کے لیے کبھی دیا جلا کے دیکھیے
بہت خوب! 👍🏻
 

الف عین

لائبریرین
محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے-
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ

بہارِ نو ہے منتظر قدم بڑھا کے دیکھیے
چمن میں پھول کھل اٹھیں گے آزما کے دیکھیے

گلاب سا ہے دل مرا مہک ہے اس میں پیار کی
میں عطر بیز ہوں مرے قریب آکے دیکھیے
یہ دونوں درست

سرور میں ہیں برگ و گل چرند اور پرند سب
تماشہِ نشاط کو نظر اٹھا کے دیکھیے
چرند اچھا نہیں لگ رہا ہے یہاں

ہیں زندگی کی تلخیاں بجا مگر مرے حبیب
جگر کو تھام کر کبھی تو مسکرا کے دیکھیے
مرے حبیب۔۔ کا ٹکڑا حشو لگ رہا ہے، کچھ مناسب ترمیم کی جائے، جیسے
ہزار تلخیاں بھی زندگی میں آئیں سامنے

اگرچہ آپ کیجیے سعی پہ بھی یقیں مگر
کبھی کبھی نصیب کو بھی آزما کے دیکھیے
سعی کا غلط تلفظ، درست ع پر سکون ہے
اگر چہ آپ کیجیے گا سعی پر یقیں مگر
ایک ممکن تجویز

ستم زدہ کی قبر پر ذرا ٹھہر کے ایک پل
سکون کے لیے کبھی دیا جلا کے دیکھیے
کس کے سکون کے لئے؟ یہ واضح نہیں ہو رہا
 
Top