جمال احسانی غزل ۔ قرار دل کو سدا جس کے نام سے آیا ۔ جمال احسانی

محمداحمد

لائبریرین
غزل ​
​
قرار دل کو سدا جس کے نام سے آیا​
وہ آیا بھی تو کسی اور کام سے آیا​
​
کسی نے پوچھا نہیں لَوٹتے ہوئے مجھ سے​
میں آج کیسے بھلا گھر میں شام سے آیا​
​
ہم ایسے بے ہنروں میں ہے جو سلیقہ ء زیست​
تیرے دیار میں پل بھر قیام سے آیا​
​
جوآسماں کی بلندی کو چھونے والا تھا​
وہی منارہ زمیں پر دھڑام سے آیا​
​
میں خالی ہات ہی جا پہنچا اُس کی محفل میں ​
مرا رقیب بڑے انتظام سے آیا​
​
جمال احسانی​
​
 

فرخ منظور

لائبریرین
میں خالی ہات ہی جا پہنچا اُس کی محفل میں​
مرا رقیب بڑے انتظام سے آیا​
​
​
کیا بات ہے بہت ہی خوب انتخاب۔ شکریہ احمد بھائی!​
 

محمداحمد

لائبریرین
میں خالی ہات ہی جا پہنچا اُس کی محفل میں​

مرا رقیب بڑے انتظام سے آیا​
​
​
کیا بات ہے بہت ہی خوب انتخاب۔ شکریہ احمد بھائی!​
سبحان اللہ بہت خوب احمد میاں ، کیا عمدہ انتخاب ہے واہ ۔ سلامت رہو۔۔

انتخاب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ ۔۔۔ ۔!​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top