غزل ۔۔۔ (مے خوار کے لبوں پہ بھی ہے جام آگیا)

جی بہتر۔ بجا فرمایا آپ نے۔
ہاں البتہ حوصلہ افزائی کے نام ہر بےجا تعریف کی نسبت ایک صحت مند اور مثبت تنقید کسی بھی لکھاری کو اس فورم کے باہر بھی قابل قبول بنا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں ہماری شروع کی غزلیں دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ اگر اصلاحی تنقید نہ ہوتی تو کبھی راتوں کو بیٹھ کر شاعری کا علم حاصل کرنے کی جستجو نہ ہوتی۔
اساتذہ تو ہمیشہ ہی تنقیدی نظروں سے کلام کا جائزہ لیتے ہیں- اور ان کو ایسا ہی کرنا چاہیے- ان کی تنقید اصلاح کا کام کرتی ہے- لیکن جو ہم جیسے سیکھنے والے ہیں وہ ایک دوسرے پر تنقید کریں گے تو اصلاح کی بجائے حوصلہ شکنی کے مرتکب ہوں گے- مثال کے طور پر میں انگریزی سیکھ رہا ہوں ابھی میں انگریزی کے قواعدو ضوابط کے بارے میں مکمل نہیں جانتا اور میں کسی دوسرے انگریزی سیکھنے والے کی اصلاح شروع کردوں تو آپ خود ہی سوچیں کہ اس کا کیا بنے گا-
 
Top