غزل: ہجومِ غم سے کہاں تک فرار ڈھونڈینگے

احباب گرامی ، سلام عرض ہے !
ایک غزل پیش خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے .

ہجومِ غم سے کہاں تک فرار ڈھونڈینگے
ہَم اک خوشی کو بھلا کتنی بار ڈھونڈینگے

یہ جستجو تو رہے گی ابد تلک جاری
کہ مر كے تجھ کو ترے جاں نثار ڈھونڈینگے

اگر ملا نہ ہمیں تُو یہاں مجسم تو
تجھے جہانِ مجازی كے پار ڈھونڈینگے

بنا كے سارے زمانے کو اپنا دشمن ہَم
ہر ایک ترکِ تعلق میں پیار ڈھونڈینگے

اُنہیں کوئی نہ کوئی مرتبہ ملےگا ضرور
جو برتری کو بصد انکسار ڈھونڈینگے

شعورِ اہلِ چمن کا یہی جو حال رہا
تو ایک دن یہ خزاں میں بہار ڈھونڈینگے

متاعِ ہوش جو حاصل ہوئی تو ہَم، اے دِل
برائے شوق کوئی کار و بار ڈھونڈینگے

میں وہ دوانہ ہوں عابدؔ کہ میرے بعد فقط
بگولے دشت میں میرا مزار ڈھونڈینگے

نیازمند ،
عرفان عابدؔ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ! بہت خوب ! اچھی غزل ہے ، عرفان بھائی!
مطلع خوب ہے!

شعورِ اہلِ چمن کا یہی جو حال رہا
تو ایک دن یہ خزاں میں بہار ڈھونڈیں گے

وہ! کیا بات ہے ! بہت خوب!
 
یاسر شاہ

محفلین
جی بھائی!
وعلیکم السلام عرض ہے!
ایک غزل پیش خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے
مرحبا۔ارشاد۔
اور اپنی رائے سے نوازیے .
ابھی نوازتے ہیں۔
ہجومِ غم سے کہاں تک فرار ڈھونڈینگے
ہَم اک خوشی کو بھلا کتنی بار ڈھونڈینگے
واہ صاحب واہ۔کیا ہی عمدہ بات کی۔
یہ جستجو تو رہے گی ابد تلک جاری
کہ مر كے تجھ کو ترے جاں نثار ڈھونڈینگے
یہ بھی خوب ہے۔
دوسرے مصرع میں " بھی" کی کمی محسوس ہوئی۔
اگر ملا نہ ہمیں تُو یہاں مجسم تو
تجھے جہانِ مجازی كے پار ڈھونڈینگے
واہ۔
بنا كے سارے زمانے کو اپنا دشمن ہَم
ہر ایک ترکِ تعلق میں پیار ڈھونڈینگے
واہ کیا خوب فرمایا۔

اُنہیں کوئی نہ کوئی مرتبہ ملےگا ضرور
جو برتری کو بصد انکسار ڈھونڈینگے
برتری کی تلاش میں انکسار بھی کاہے کا انکسار۔
تبھی حدیث میں یہ نہیں کہ جو رفعت کے لیے تواضع (انکسار) کرے گا اللہ اسے رفعت(بلندی) دے گا بلکہ حدیث میں ہے من تواضع للہ رفعہ اللہ۔یعنی جو اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اسے رفعت دیں گے۔
شعورِ اہلِ چمن کا یہی جو حال رہا
تو ایک دن یہ خزاں میں بہار ڈھونڈینگے
بہت خوب ۔ماشاء اللہ۔

متاعِ ہوش جو حاصل ہوئی تو ہَم، اے دِل
برائے شوق کوئی کار و بار ڈھونڈینگے
کیا اچھا کہا۔واہ

میں وہ دوانہ ہوں عابدؔ کہ میرے بعد فقط
بگولے دشت میں میرا مزار ڈھونڈینگے
خوب ۔

ماشاء اللہ علوی بھائی خوبصورت غزل ہے۔اللہ جل شانہ آپ کے قلم کو یوں ہی رواں دواں رکھے اور آپ کو خیر و عافیت سے رکھے ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔آمین
 
صابرہ امین

لائبریرین
خوبصورت غزل ۔ ڈھیروں داد قبول کیجیے ۔

اُنہیں کوئی نہ کوئی مرتبہ ملےگا ضرور
جو برتری کو بصد انکسار ڈھونڈینگے

شعورِ اہلِ چمن کا یہی جو حال رہا
تو ایک دن یہ خزاں میں بہار ڈھونڈینگے

واہ کیا کہنے!
 
شعورِ اہلِ چمن کا یہی جو حال رہا
تو ایک دن یہ خزاں میں بہار ڈھونڈینگے
بڑی مشکل سے خود کو روک رہا ہوں سن 1992 سے خزاں میں بہار ڈھونڈنے والوں کی نشاندہی کرنے سے ۔۔۔ سن 2015 تک خاکسار کا شمار بھی کسی حد تک اسی پبلک میں ہوا کرتا تھا :)

مذاق ایک طرف ، ماشاءاللہ بہت عمدہ اور رواں غزل ہے۔ بہت داد
 
واہ واہ! بہت خوب ! اچھی غزل ہے ، عرفان بھائی!
مطلع خوب ہے!

شعورِ اہلِ چمن کا یہی جو حال رہا
تو ایک دن یہ خزاں میں بہار ڈھونڈیں گے

وہ! کیا بات ہے ! بہت خوب!
ظہیر بھائی ، جواب میں تاخیر كے لیے معذرت ! آپ کی داد میرے لئے باعث صد افتخار ہے . بہت بہت شکریہ !
 
جی بھائی!

وعلیکم السلام عرض ہے!

مرحبا۔ارشاد۔

ابھی نوازتے ہیں۔

واہ صاحب واہ۔کیا ہی عمدہ بات کی۔

یہ بھی خوب ہے۔
دوسرے مصرع میں " بھی" کی کمی محسوس ہوئی۔

واہ۔

واہ کیا خوب فرمایا۔

برتری کی تلاش میں انکسار بھی کاہے کا انکسار۔
تبھی حدیث میں یہ نہیں کہ جو رفعت کے لیے تواضع (انکسار) کرے گا اللہ اسے رفعت(بلندی) دے گا بلکہ حدیث میں ہے من تواضع للہ رفعہ اللہ۔یعنی جو اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اسے رفعت دیں گے۔

بہت خوب ۔ماشاء اللہ۔

کیا اچھا کہا۔واہ

خوب ۔

ماشاء اللہ علوی بھائی خوبصورت غزل ہے۔اللہ جل شانہ آپ کے قلم کو یوں ہی رواں دواں رکھے اور آپ کو خیر و عافیت سے رکھے ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔آمین
یاسر بھائی ، پذیرائی اور دعا كے لیے بے حد ممنون ہوں . بہت بہت شکریہ !
 
خوبصورت غزل ۔ ڈھیروں داد قبول کیجیے ۔

اُنہیں کوئی نہ کوئی مرتبہ ملےگا ضرور
جو برتری کو بصد انکسار ڈھونڈینگے

شعورِ اہلِ چمن کا یہی جو حال رہا
تو ایک دن یہ خزاں میں بہار ڈھونڈینگے

واہ کیا کہنے!
صابرہ بہن ، داد كے لیے متشکر و ممنون ہوں . جزاک اللہ .
 
بڑی مشکل سے خود کو روک رہا ہوں سن 1992 سے خزاں میں بہار ڈھونڈنے والوں کی نشاندہی کرنے سے ۔۔۔ سن 2015 تک خاکسار کا شمار بھی کسی حد تک اسی پبلک میں ہوا کرتا تھا :)

مذاق ایک طرف ، ماشاءاللہ بہت عمدہ اور رواں غزل ہے۔ بہت داد
راحل صاحب ، مجھے بے حد خوشی ہے کہ آپ نے یہ ناچیز کاوش پسند فرمائی . بہت بہت شکریہ !
 
Top