غزل::وہ بھلے سِتمگر ہوں، تلخ کیوں رکُھوں لہجہ مُجھ سے تو نہِیں ہو گا:: رشید حسرت

رشید حسرت نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 30, 2021

ٹیگ:
  1. رشید حسرت

    رشید حسرت محفلین

    مراسلے:
    181
    جھنڈا:
    Pakistan
    غزل


    وہ بھلے سِتمگر ہوں، تلخ کیوں رکُھوں لہجہ مُجھ سے تو نہِیں ہو گا
    سوچنا بھی ایسا کیا، توبہ ہے مِری توبہ مُجھ سے تو نہِیں ہو گا

    سِلسِلے عقِیدت کے، کم کبھی نہِیں ہوں گے، چاہے آزماؤ بھی
    پیار فاختاؤں پر کِس لِیئے رکُھوں پہرہ، مُجھ سے تو نہِیں ہو گا

    زخم جو بھی بخشیں گے اُن میں پُھول بانٹُوں گا یہ مِرا اِرادہ ہے
    اور یاروں کے آگے میں کرُوں کوئی قِصّہ مُجھ سے تو نہِیں ہو گا

    بات ہے سرِشتوں کی، شوق ہے بہُت لیکن، میں کروں ادا کاری؟
    رول بھی بہُت اچھّا، چہرے پر مگر چہرہ، مُجھ سے تو نہِیں ہو گا

    عُمر تو گُناہوں کے بِیچ میں گُزاری ہے، پارسائی کیا مطلب؟
    چاہ کر بھی یارو اب کوئی بھی عمل اچّھا مُجھ سے تو نہِیں ہو گا

    اب سِسکتے لوگوں کا درد بانٹا ہو گا وقت کا تقاضہ ہے
    دروغ کی مِلاوٹ سے دِل کا جُھوٹا بِہلاوا مُجھ سے تو نہِیں ہو گا

    جاگتے میں کاٹی رات واہِموں کی یلغاریں دل پہ راج رکھتی تھیں
    من کو دُوں رشِید حسرتؔ پِھر سُکون کا دھوکہ مُجھ سے تو نہِیں ہو گا

    رشِید حسرتؔ​
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏مئی 30, 2021
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    واہ۔ کیا بات ہے
    من کو دوں رشید اپنے پھر سکون کا دھوکہ، مجھ سے تو نہیں ہوگا
     
  3. رشید حسرت

    رشید حسرت محفلین

    مراسلے:
    181
    جھنڈا:
    Pakistan
    بڑی عنایت۔ احسان مند ہوں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    2,805
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    اچھی غزل ہے رشید بھائی. مندرجہ ذیل مصرعہ دیکھ لیں، مجھے وزن کا مسئلہ محسوس ہوا. پہلے رکن کے مقابل دروغ کیسے آ سکتا ہے؟

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    دروغ کو جھوٹ کرسکتے ہیں
     

اس صفحے کی تشہیر