1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

غزل: شکوۂ جورِ یار کیا کرتے ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 25, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,773
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکوۂ جورِ یار کیا کرتے
    دل کا ہم اعتبار کیا کرتے

    جان دے دی کہ تھی رضائے دوست
    موت کا انتظار کیا کرتے

    چل دیے بے قرار ہو کے ادھر
    ہوگئے بے قرار کیا کرتے

    عشق کا کاروبار کر ہی چکے
    اور ہم کاروبار کیا کرتے

    یاد ہیں سب کرشمہ ہائے کرم
    داغِ دل کا شمار کیا کرتے

    اس کی رحمت نہ ساتھ اگر دیتی
    لوگ روزِ شمار کیا کرتے

    ہو گئے ہم شکارِ حُسن عزیزؔ
    حُسن کو ہم شکار کیا کرتے

    ٭٭٭
    ملک نصر اللہ خان عزیزؔ
     
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    خوبصورت غزل۔

    سبحان اللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    3,651
    زبردست
    چھوٹی بحر میں بڑی بات
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر