محترم استاد@الف عین صاحب اور قابل قدر محفلین

مستفعلن فاعلن مستفعلن فاعلن

گل ہیں بےبو اور بلبل ہے بےزباں ان دنوں
گلشن مرے کا عجب سا ہے سماں ان دنوں

لگتا ہے پھولوں کے مرجھاے چہرے دیکھ کر
گل چیں بنا ہے چمن کا باغباں ان دنوں

خون ءجگر کی ضرورت ہے ابھی باغ کو
ہر شاخ پر چھائ ہے فصلء خزاں ان دنوں

سمجھاو تم کچھ مجھے بھی وقت کے شیخ جی
کیوں بے اثر سی ہے آواز ء اذاں ان دنوں

مانگو دعائیں سبھی ہم کو بچاے خدا
دشمن بنے ہیں ہمارے راز داں ان دنوں
 
اسد اقبال

محفلین
بہت اچھا خیال ہے اور بہت ہی اچھا لگا بحر کے ارکان دیکھ کر مُجھے اِس بحر کا علم نہیں تھا سو آج اِس کا اضافہ ہوا
بےشک ہم ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ میری رائے آپ کو پیشِ خدمت ہے۔

آپ نے جو بحر کے ارکان لکھّے ہیں اُن کے مطابق اگر اِس کی تقطیع کی جائے تو کچھ اِس طرح سے ہو گی

1 گل ہیں بے بو اور بلبل (ہے) بے زباں ان دنوں
2 خون(ء) جگر کی ضرورت ہے ابھی باغ کو​

مُس تف ع لُن --- فا ع لُن --- مُس تف ع لُن --- فا ع لُن
گُل ہیں ب بُو --- او ر بُل --- بُل بے زُ باں --- اِن دِ نو

سو میری ناقِص سمجھ کے مطابق (ہے) اضافی لفظ ہو جائے گا
اسی طرح آپ کو پوری غزل پر غور کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔ شکریہ
اور جہاں جہاں آپ نے اضافت کے لیے (ء) کا استعمال کیا ہے وہاں‌ ( ِ) کی علامت کو اضافت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
میری رائے ہر گز حتمی نہیں ہے جو علم میرے پاس تھا وہ آپ سے شیئر کیا ہے
اُساتذہ اکرام کی رائے کا انتظار مجھے بھی رہے گا ۔۔۔۔۔۔ اسد اقبال
 
بہت شکریہ۔۔زیر کا آپش نہیں ہے موبائل میں اس لئے ء سے لکھتا ہوں
 
Top