غزل براہ اصلاح

اشرف علی

محفلین
السلام علیکم !
ایک غزل پیش خدمت ہے ، اساتذہ کرام سے درخواست ہے براہ کرم اصلاح فرما دیں .......


ترکِ مے کی قسم جو کھا لی ہے
اس لیے میرا جام خالی ہے

پھر مجھے عشق ہو گیا ہے کیا ؟
پھر مری نیند اڑنے والی ہے

روٹھ کر وہ چلا گیا جب سے
میرے دل کا مکان خالی ہے

میرے مرتے ہی گِر نہ جائے وہ
میں نے سر پر جو چھت سنبھالی ہے

ہے شبِ ہجر کی عطا دیکھو
میری آنکھوں میں یہ جو لالی ہے

پھول کو خود مسل رہا ہے وہ
کتنا ظالم چمن کا مالی ہے

ہجر کی بات چھیڑ کر اس نے
وصل کی رات کاٹ ڈالی ہے

ہے تغزل کا رنگ شعروں میں
واقعی یہ غزل نرالی ہے

کوئی تجھ سا نہیں ہے دنیا میں
شان اشرف تِری نرالی ہے


شکریہ ....
 
اچھی غزل ہے اشرف بھائی ۔۔۔ زیادہ کچھ کہنے کو نہیں۔ بس دو ایک مقامات پر کچھ الفاظ بھرتی کے معلوم ہوتے، جیسے اس شعر میں ’’دیکھو‘‘
ہے شبِ ہجر کی عطا دیکھو
میری آنکھوں میں یہ جو لالی ہے

ہجر کی بات چھیڑ کر اس نے
وصل کی رات کاٹ ڈالی ہے
رات کاٹنا اور کسی شے کو کاٹ ڈالنا دو الگ باتیں ہیں۔ میرے خیال میں دوسرے مصرعے مصرعے پر نظرِ ثانی کر لیجئے۔

کوئی تجھ سا نہیں ہے دنیا میں
شان اشرف تِری نرالی ہے
اتنی تعلی؟؟؟ :)

دعاگو،
راحلؔ
 

اشرف علی

محفلین
اچھی غزل ہے اشرف بھائی ۔۔۔ زیادہ کچھ کہنے کو نہیں۔ بس دو ایک مقامات پر کچھ الفاظ بھرتی کے معلوم ہوتے، جیسے اس شعر میں ’’دیکھو‘‘



رات کاٹنا اور کسی شے کو کاٹ ڈالنا دو الگ باتیں ہیں۔ میرے خیال میں دوسرے مصرعے مصرعے پر نظرِ ثانی کر لیجئے۔


اتنی تعلی؟؟؟ :)

دعاگو،
راحلؔ


سب سے پہلے تو میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں سر کہ آپ نے میری غزل کی طرف توجہ فرمائی اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ، بہت بہت شکریہ سر
 

اشرف علی

محفلین
سب سے پہلے تو میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں سر کہ آپ نے میری غزل کی طرف توجہ فرمائی اور مجھے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ، بہت بہت شکریہ سر .... جزاک اللّٰہ خیراً
 

اشرف علی

محفلین
پانچواں شعر کو اگر مقطع بنا دیا جائے سر تو کیسا رہے گا ؟

ہے شبِ ہجر کی عطا اشرف
میری آنکھوں میں یہ جو لالی ہے
 

اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد دوبارا

غزل

ترکِ مے کی قسم جو کھا لی ہے
اس لیے میرا جام خالی ہے

پھر مجھے عشق ہو گیا ہے کیا ؟
پھر مِری نیند اڑنے والی ہے

روٹھ کر وہ چلا گیا جب سے
میرے دل کا مکان خالی ہے

میرے مَرتے ہی گِر نہ جائے وہ
میں نے سر پر جو چھت سنبھالی ہے

پھول کو خود مسل رہا ہے وہ
کتنا ظالم چمن کا مالی ہے

ہے تغزل کا رنگ شعروں میں
واقعی یہ غزل نرالی ہے

ہے شبِ ہجر کی عطا اشرف
میری آنکھوں میں یہ جو لالی ہے


شکریہ .... (اب پوری غزل ٹھیک ہے سر ؟)
 
سر اس غزل پر بھی اگر کنفرمیشن مل جاتی تو میری دو غزلیں ہو جاتی ....
مطلع ویسے تو ٹھیک ہے، مگر کچھ اتنا خاص نہیں۔ مطلع جتنا جان دار کہیں گے، غزل اتنا ہی اچھا تاثر چھوڑتے گی

ہے تغزل کا رنگ شعروں میں
واقعی یہ غزل نرالی ہے
غزل میں تغزل ہونا کوئی اچھنبے کی بات تو نہیں ۔۔۔ پھر یہ نرالی کیسے ہوگئی؟؟؟ :)

باقی اشعار مجھے تو ٹھیک لگے رہے ہیں۔

دعاگو،
راحلؔ۔
 

اشرف علی

محفلین
مطلع ویسے تو ٹھیک ہے، مگر کچھ اتنا خاص نہیں۔ مطلع جتنا جان دار کہیں گے، غزل اتنا ہی اچھا تاثر چھوڑتے گی


غزل میں تغزل ہونا کوئی اچھنبے کی بات تو نہیں ۔۔۔ پھر یہ نرالی کیسے ہوگئی؟؟؟ :)

باقی اشعار مجھے تو ٹھیک لگے رہے ہیں۔

دعاگو،
راحلؔ۔
بہت بہت شکریہ سر ، آپ نے پھر سے ایک مرتبہ توجہ فرمائی ....
آپ نے بہت اچھے نکتے کی بات سمجھائی سر ، جزاک اللّٰہ خیراً ، میں "نرالی قافیہ والے شعر" کو غزل سے ہٹا دیتا ہوں ....

ایک مطلع یوں ہوا تھا ......

آج وہ مجھ سے ملنے والی ہے
آج ہی میری جیب خالی ہے

لیکن میں یہ مطلع لکھنے سے ہچکچا رہا تھا کہ محبوب کا مؤنث ظاہر ہونا قابل قبول ہوگا یا نہیں ....

اللّٰہ آپ کو شاد رکھے .... آمین
 

اشرف علی

محفلین
محبوب کا مؤنث ہونا تو شاید اتنا بڑا مسئلہ نہ ہو، مگر شعر بہت معمولی لگ رہا ہے۔
او ... پھر میں فی الحال پہلے والے مطلع کے ساتھ غزل فائنل کر لیتا ہوں .... ان شاء اللّٰہ کچھ دنوں بعد نیا مطلع کہنے کی کوشش کروں گا ...

آپ حضرات کی صحبت میں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اور اللّٰہ سے دعا ہے کہ آئندہ بھی ملتا رہے ....

آپ کی محبتوں کا بے حد ممنون و مشکور ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً
 
Top