غزل برائے اصلاح

اسلام وعلیکم محفلین.......اصلاح کی غرض سے ایک غزل پیش خدمت ہے
استاد محترم جناب الف عین صاحب اصلاح کی زحمت کریں....شکریہ

غزل

سوالوں کی گٹھری اٹھانے لگے ہیں
زمانے کے ڈر سے ستانے لگے ہیں


وہی جس نے مجھکو بنایا تھا ہمدم
نہ جانےوہ کیوں کر بھلانے لگے ہیں


کبھی جس نے وعدہ وفا کا کیا تھا
ستم اب وہی مجھ پہ ڈھانے لگے ہیں


کریں گر شکایت تو کس سے کریں ہم
وہ آنکھیں مجھے اب دکھا نے لگے ہیں


اے مصباح تو ہی بتا کس خطا کے
ترے سر پہ الزام آنے لگے ہیں


مصباح انصاری ,گورکھپور,یو.پی.
 

الف عین

لائبریرین
سوالوں کی گٹھری اٹھانے لگے ہیں
زمانے کے ڈر سے ستانے لگے ہیں
... کس کو ستانے لگے ہیں، محبوب کو؟ دوسرا مصرع بے معنی ہے

وہی جس نے مجھکو بنایا تھا ہمدم
نہ جانےوہ کیوں کر بھلانے لگے ہیں
... شتر گربہ ہے، جمع کے صیغے کی ردیف ہی ہے، پھر پہلے مصرع میں واحد کیسے ہو سکتی ہے؟
انہوں نے ہی مجھ......
ہو سکتا ہے

کبھی جس نے وعدہ وفا کا کیا تھا
ستم اب وہی مجھ پہ ڈھانے لگے ہیں
... وہی شتر گربہ!

کریں گر شکایت تو کس سے کریں ہم
وہ آنکھیں مجھے اب دکھا نے لگے ہیں
یہ بھی شتر گربہ، اس بار ہم اور مجھے کے سبب
ہمیں اب وہ آنکھیں.....

اے مصباح تو ہی بتا کس خطا کے
ترے سر پہ الزام آنے لگے ہیں
.. درسر
 
سوالوں کی گٹھری اٹھانے لگے ہیں
رہ رہ کہ ہمیں ہی ستانے لگے ہیں
انھوں نے ہی مجھکو بنایا تھا ہمدم
نہ جانے وہ کیوں کر بھلانے لگے ہیں
کبھی جس نے وعدے وفا کے کیے تھے
ستم اب وہی ہم پہ ڈھانے لگے ہیں
کریں گر شکایت تو کس سے کریں ہم
ہمیں اب وہ آنکھیں دکھانے لگے ہیں
اے مصباح تو ہی بتا کس خطا کے
در سر یہ الزام آنے لگے ہیں
جناب الف عین صاحب کچھ ترمیم کے بعد پوسٹ کیا ہوں نظر ثانی کرنے کی زحمت کریں
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مطلع کا دوسرا مصرع بحر سے خارج ہے اور دو لخت بھی۔ سوالوں کی گٹھری یا اس کو اٹھانے کے متعلق دوسرے مصرعے میں کچھ مربوط کہا جائے
باقی اشعار درست ہیں
 
مطلع کا دوسرا مصرع بحر سے خارج ہے اور دو لخت بھی۔ سوالوں کی گٹھری یا اس کو اٹھانے کے متعلق دوسرے مصرعے میں کچھ مربوط کہا جائے
باقی اشعار درست ہیں
سوالوں کی گٹھری اٹھانے لگے ہیں
سبھی ہم کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں
جناب الف عین صاحب مطلع دیکھیے....
 

الف عین

لائبریرین
مطلع اب بھی دو لخت ہے۔ سوالوں کی گٹھری اٹھانے والا کون ہے؟ کچھ پتہ نہیں چلتا، دوسرے مصرعے میں وضاحت ہوتی تو بہتر ہوتا مگر دوسرے مصرعے میں ایک غیر متعلق بات کہی گئی ہے
 
Top