غزل برائے اصلاح "مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن"

میرے خیال میں مطلع فرحان محمد خان صاحب کا ہی خوب تھا ۔ آپ کے تجویز کردہ مطلع میں مجھے خیال تبدیل ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے ۔ یہ بابا ( الف عین) کا طریقہ نہیں ہے ۔
عظیم بھیا، میں نے دوبارہ دیکھا ہے، مجھے تو خیال کی تبدیلی کا احساس نہیں ہوا۔
فرحان محمد خان ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ ان کے خیال میں کس قدر تبیدلی واقع ہوئی ہے۔
 
میرے خیال میں مطلع فرحان محمد خان صاحب کا ہی خوب تھا ۔ آپ کے تجویز کردہ مطلع میں مجھے خیال تبدیل ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے ۔ یہ بابا ( الف عین) کا طریقہ نہیں ہے ۔
ایطا کا سقم برداشت کرنا بھی تو استادِ محترم کا طریقہ نہیں۔ وہ ہوتے تو یقیناً کلام کو سقم سے بچانے کے لئے خیال کو خاطر میں نہ لاتے۔ میں ان کا شاگرد ہوں، مجھے ان کے طریقہ کا پتہ نہیں ہوگا کیا :)
آپ حوصلہ رکھیں، جو کچھ ہو رہا ہے یا ہوگا وہ استادِ محترم کے طریقے کے عین مطابق نہ بھی ہوا تو قریب قریب ضرور ہوگا۔
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
ایطا کا سقم برداشت کرنا بھی تو استادِ محترم اعجاز عبید کا طریقہ نہیں۔ وہ ہوتے تو یقیناً کلام کو سقم سے بچانے کے لئے خیال کو خاطر میں نہ لاتے۔ میں ان کا شاگرد ہوں، مجھے ان کے طریقہ کا پتہ نہیں ہوگا کیا :)
آپ حوصلہ رکھیں، جو کچھ ہو رہا ہے یا ہوگا وہ استادِ محترم کے طریقے کے عین مطابق نہ بھی ہوا تو قریب قریب ضرور ہوگا۔
میں شرمندہ ہوں امجد علی راجا صاحب ۔
 
میں شرمندہ ہوں امجد علی راجا صاحب ۔
کوئی بات نہیں عظیم صاحب، بس کچھ باتوں کا برسرِعام ہونا مناسب نہیں ہوتا۔ خاص کر ایسے مشکل حالات میں کہ جب ہم سب کو ایک دوسرے کی ہمت بندھانی چاہیئے۔
سلامت رہیں۔ اللہ کرے کہ ہم سب آپ کے علم سے فیض حاصل کرسکیں۔
 
Top